ہر مسلمان پر اللہ عزوجل نےایک دن میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں جن کو ادا کرنے پر اسے ثواب ملتا ہے اور نہ ادا کرنے پر وہ سخت وعیدوں کا مستحق ہوتا ہے نیز ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ان نمازوں کو اپنے وقت میں پڑھے اور وقت نکل جانے کی صورت میں اُن نمازوں کی قضا کرے۔

قضا نمازوں کو ادا کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 14صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنت سے قضا نمازوں کےبارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” امیر اہلِ سنت سے قضا نمازوں کےبارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سن لے مرتے دم تک اُس کی کوئی نماز قضا نہ ہو اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم