بانیٔ
دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً
فوقتاًاسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے پرتحریری طور پر دعائیں
دیتے ہیں جن سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان
کے اندر دینی کام کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کےذیلی
شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نے ان دعاؤں کو یکجا کرکے33 صفحات پر مشتمل ایک نہایت ہی خوبصورت رسالہ بنام ”امیر اہل سنت کی دُعائیں“ تیار
کیا ہے جسے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے اس ہفتےعاشقانِ رسول کو پڑھنے/ سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے
خلیفۂ امیر اہلسنت
یا
اللہ پاک! جو کوئی 33 صفحات کا رسالہ ” امیر اہل سنت کی دُعائیں “ پڑھ
یا سن لے اُس سے اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کے دین کی خوب خدمت لے اور اُس کا خاتمہ ایمان پر فرما کر اُسے ماں باپ اور خاندان
سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: