اپنی اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے
آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 2 اگست 2025ء بمطابق 8 صفر المظفر 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و
ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
سوال: 7 صفر شریف کون سی عظیم ہستیوں کایوم
عرس ہے ؟
جواب: صحابی ابن صحابی حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہما،شیخ
الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی اورپیرپٹھان
حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہما۔
سوال:شجرکاری کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:شجرکاری کی بہت اہمیت ہے ۔بہت سارے درخت روزانہ
کاٹے جاتے ہیں ،لگائے نہیں جاتے جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی زیادہ ہوتی جارہی ہے
۔اس لئے ہمیں بھی درخت لگانے چاہئیں ۔
سوال : شادی میں ولیمہ اوردیگردعوت کس طرح ہونی چاہیئے ؟
جواب : شادی میں عاشقانِ رسول علمائے کرام کوبھی بلایاجائے، کم ازکم ایک تو ضرور ہوں ۔ان کی برکتیں لی جائیں، انہیں اور
سادات ِکرام کو اچھی جگہ بٹھائیں ۔غریبوں کوبھی مان دیں ۔فخروتفاخر اوردکھاوامثلاً فلاں نے اتنی ڈشیں د
ی ہیں تو میں اس سے بڑھ کر اتنی دوں گا وغیرہ شامل نہ ہونے دیں ۔شادی میں شریعت کے خلاف کوئی
کام نہ کیا جائے ۔آج کل کئی خرابیاں شادیوں
میں آگئی ہیں، شایداسی وجہ سے شادی کے بعد گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔
سوال : نبیِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے بڑاولیمہ کون ساہوا؟
جواب : آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے
بڑاولیمہ وہ ہوا جس میں ایک بکر ی ذبح کی گئی ۔(سنن ابن ماجہ ،حدیث: 1908)
سوال: مؤمن وعدہ کرتے وقت ،چھینک اورجماہی
کے وقت کیا پڑھتاہے؟
جواب: مومن
وعدہ کرتے ہوئے اِن شآء اللہ ،چھینک کے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ اورجماہی کے وقت لَاحَوْلَ وَلاقُوَّۃَ اِلاباللہ کہتاہے ۔
سوال: بعض بچے گھر کا کھانا نہیں کھاتے، اس کا کیا حل ہے ؟
جواب: بچے کو میٹھی گولیاں ،چاکلیٹ ،چپس وغیرہ کھانے
سے بچائیں گے تووہ گھرکا کھانا،کھاناشروع کردے گا ۔ورنہ ان چیزوں
کےکھانے سے بھوک ختم ہوجاتی ہے ۔ان چیزوں کے کھانے سے صحت بھی خراب ہوتی ہے۔
سوال:کینسرکی کیاوجہ ہے ؟
جواب: ایک ڈاکٹرنے بتایا تھا کہ سبزیوں اورپھلوں میں
کیمیکل کھاد کے استعمال کی وجہ سے کینسر ہوتاہے ۔
سوال: کیا
کھانے پینے میں بے احتیاطی کی وجہ سے امراض ہوتے ہیں ؟
جواب: 80%امراض کھانےکی وجہ سے ہوتے ہیں
۔جیسے زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر،زیادہ تیل گھی کھانے سےکولیسٹرول ،زیادہ کھانے سے
پیٹ کے امراض وغیرہ ہوتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی
پھول (قسط: 6) “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟