اپنی
اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ
علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 06 ستمبر 2025ء بمطابق 13 ربیع
الاوّل 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی
میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل
عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت
و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی
دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف
سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
سوال: دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں” عقیدہ ٔختم نبوت کورس“ کروایا جاتاہے،اس کورس کے بارے میں آپ کیا فرماتے
ہیں؟
جواب: عقیدۂ ختمِ نبوت کورس ایک خاص(Unique) کورس ہے ،یہ دعوتِ اسلامی کی برکت ہے ۔بچے بچے کو یہ بات گھول کر پلانی
ہے کہ ہم سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اُمّت ہیں۔ اَب کو ئی نیا نبی نہیں آئے گا ۔یہ فائنل فائنل اورفائنل ہے
،نیانبی آنے کی بالکل ہی گنجائش نہیں۔ ہاں! حضرت عیسی علیہ السلام قیامت کے قریب
تشریف لائیں گے مگروہ نئے نبی نہیں ہیں ۔اس وقت آسمانوں پر تشریف فرماہیں ۔یہ زمین
پر آکر انجیلِ مقدس کی تعلیمات عام نہیں کریں گے ،قرآن پاک اوردین اسلام کی
تعلیمات یعنی سنتِ رسول (صلی
اللہ علیہ والہ وسلم)
عام کریں گے ۔اس کورس کا کم ازکم فائدہ یہ
ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت مضبوط ہوجاتاہے ،مزید دعوتِ اسلامی کے تحت کورس میں شرکاء ایک ماہ ،12ماہ کے قافلوں میں سفرکی نیت بھی کرتے ہیں ۔
سوال: مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں” ٔختمِ نبوت کورس“کرنے والوں کی رہنمائی فرمائیں کہ وہ اپنی اچھی نیتوں پر استقامات کیسے
حاصل کریں ؟
جواب: اچھی نیتوں پراستقامت کے لیے انہیں یاد رکھا
جائے ،یاد کروایا جائے،ذہن بناتے رہیں کہ یہ کام مجھے کرنا ہے ۔بندہ جوکام مسلسل کرتارہے تو اس کام کا عادی ہوجاتاہے ۔کبھی کبھی کرے تو استقامت
مشکل ہوجاتی ہے ، جیسے
سوال: اگرکسی
نے بچپن میں قرآنِ کریم نہ پڑھاہوتو وہ کیا کرے ؟
جواب: ایک
مسلمان کے لیے یہ کہنا تو عجیب ہے کہ قرآنِ پاک دیکھ کر بھی پڑھنا نہیں آتا۔ لوگ
دنیاوی تعلیم کے اعتبارسے پڑھے لکھے کہلواتے ہیں مگرقرآن پاک دیکھ کر بھی پڑھنا
نہیں آتا ،کیا انہیں پڑھا لکھاکہا
جاسکتاہے؟اصل پڑھالکھا تو وہی ہے جو قرآن پڑھنا جانتاہو اورحدیثیں جانتاہو۔ہرمسلمان کو قرآن پاک پڑھنا سیکھنا
چاہئے ، مخارِج کے ساتھ دُرست قرآنِ کریم پڑھنے کے لیے اسلامی بھائی دعوت اسلامی
کے مدرسۃ المدینہ بالغان میں اوراسلامی بہنیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیں ۔
سوال: دعوت اسلامی کے دِینی ماحول میں ذکرِ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )پر آپ
،خلیفۂ امیراہل سنت اوردیگرعاشقانِ رسول کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ،ہم کیا
کریں کہ ہمیں سوز و رِقّت اورمحبتِ رسول نصیب ہوجائے؟
جواب: اللہ پاک کی خصوصی عطاہےکہ رِقّتِ قلبی نصیب ہوجائے ۔جسے نہیں وہ عاشقانِ رسول کی صحبت اختیارکرے ،دعوت اسلامی میں لاکھوں
اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں ہیں،یہ میرے
ساتھ اتفاق کریں گے کہ پہلے پتاہی نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتاہے ۔دعوتِ اسلامی کے
دِینی ماحول میں معلوم ہواکہ عشقِ رسول
میں رویا بھی جاتاہے ،مدینے شریف کی محبت میں تڑپا بھی جاتاہے ۔لوگوں میں
عموماً مدینے شریف جانے کا شوق بھی نہیں
ہوتا ،جیسے سکولوں میں بچوں کی چھٹیاں ہیں ،کچھ تو وہ بھی ہوتے کہ جو عمرہ اورزیارتِ مدینہ کے لیے بچوں کے ساتھ وہاں جاکرچھٹیاں گزاریں گے اورکچھ وہ
ہیں جو مختلف ملکوں میں جائیں گے، ہوٹلوں میں ٹھہریں گے اورتفریحی مقامات پر جائیں گے۔مکے
مدینے جانے والانیکیاں کماتاہے اورتفریحی
مقامات پر جو ماحول ہے وہ سب سمجھتے ہیں، بے پردگی اور دیگرکئی ایک معاملات کی وجہ
سے کئی گناہوں میں جا پڑتے ہوں گے ۔ایک تعدادہے کہ پیسے بھی ہوتے ہیں لیکن حج پر نہیں جاتے مگرجب وہ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں آتے ہیں
اورپیسے والے ہیں تو وہ ہرسال حج کرتے ہوں
گے ۔عشقِ رسول بہت بڑی نعمت ہے، جسے مل جائے وہ خوش نصیب ہے ۔ اس کے لیے بتکلف
کوشش بھی کی جاسکتی ہے مَنْ جَدَّ وَجَدَ( جس
نے کوشش کی اُس نے پالیا) ،جب نعت
شریف پڑھی جائے تو آنکھیں بندکرکے سرکارصلی
اللہ علیہ والہ وسلم کا تصورکرے ، مدینے کا
تصورباندھے ،رونا نہ آئے تو رونے کی سی صورت بنائے ،بتکلف روئے کہ کس کا ذکر سُن رہا ہوں ؟کس کی بات ہورہی ہے
؟وہ اللہ پاک کےحبیب ،ساری مخلوق میں سب
سے افضل ،شفیق ہیں کہ شفاعت کریں گے ،رؤف
و رحیم ہیں ،پھر ان کے احسانات پر غورکرے
،یوں سوزپیداہوگا ،رِقَّت طاری ہوگی ،آنسوجاری ہوں گے ۔پہلے خشک لکڑی کی طرح ہوں گے اَب تربترہوگئے
،دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بہت ایسے ملیں گے ۔بلکہ عشقِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ سلم )بانٹ رہے ہیں انہیں بھی عاشقِ رسول بنارہے ہیں ۔
سوال: بعض مرتبہ سوزوتڑپ ہوتی ہے مگر آنسونہیں نکلتے
،اس کی کیاوجہ ہے ؟
جواب: طبی طورپر بعض مرتبہ جسم سے
آنسوختم ہوجاتے ہیں جس طرح پانی کی کمی کی وجہ سے منہ خشک ہونے لگتاہے ،عمرکی وجہ سے بھی ہوتاہے ،جس طرح بوڑھوں میں ایسا ہوتاہے وہ رو رہے
ہوتے ہیں مگر ان کے آنسونہیں نکلتے ،مسورکی چھلکے والی دال میں لحمیات ہوتے ہیں
،جس سے سوز اورآنسومیں اضافہ ہوتاہے ۔ آنسونہ نکلنے میں ریا کاری سے بچت ہوجاتی ہے
۔
سوال: 7 ستمبر، یوم ِتحفظِ عقیدۂ ختم نبوت کے موقع پر آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: الحمد لله! 7 ستمبر کو یوم
تحفظِ عقیدۂ ختم نبوت ہے،
درخواست ہے کہ تمام تاجران 7 ستمبر کو اللہ پاک اور اس کے سب سے آخری نبی، محمدِ
عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خوش کرنے کی نیت سے ہر چیز 7% ڈسکاؤنٹ(Discount) پر سیل(Sale) کریں ۔ یا
اللہ پاک! جو میری درخواست پر عمل کرے ،اُس کی روزی میں خیر و برکت دے اور انتقال
کے وقت اُس کو اپنے آخری نبی صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کا
دیدار نصیب فرما۔ امین
بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ و سلم
سوال: کیا ڈسکاؤنٹ(Discount) کرنے والالکھ کر بھی لگا دے ؟
جواب
: جی ہاں ،یہ لکھ کرلگا دے : 7ستمبر
کو یوم تحفظِ عقیدۂ ختم نبوت کے سلسلے میں یہاں سے ہر چیز 7% ڈسکاؤ نٹ پر خرید فرمائیے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیر
اہل سنت کی دُعائیں “ پڑھنے یا سُننے والوں
کوخلیفہ ٔامیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ
پاک! جو کوئی 33 صفحات کا رسالہ” امیر
اہل سنت کی دُعائیں“ پڑھ یا سُن لے ،اُس سے اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
دِین کی خوب خدمت لے اور اُس کا خاتمہ ایمان پر فرما کر اُسے ماں باپ اور خاندان
سمیت بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم