23
اگست 2023ء کولاکھوں عاشقانِ رسول کے دلوں پر حکومت کرنے والی شخصیت شیخ طریقت
امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرون ملک کی مصروفیت کے بعد وطن عزیز
پاکستان کراچی تشریف لاچکے ہیں۔
کراچی
آنے کا مقصد 1500 واں جشن ولادت مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جوش خروش سے منانا اور میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر
23 تا 06 ستمبر 2025ء تک ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنا ہے۔
کراچی
آمد کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپ کا استقبال جانشینِ امیر اہل سنت
مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے کیاجبکہ آپ سے محبت کرنے والے کئی خاص
مریدین بھی استقبال کے لئے ایئرپورٹ
پرموجود تھے۔
کراچی
ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ تشریف لاتے ہوئے سفر کے دوران امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے
عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے ماہ ربیع الاّول کی خوشی میں ہونے والے
مدنی مذاکروں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
پیغام امیر اہلسنت
اللہ
کے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا فرمان عالیشان ہے : دو دُعائیں رد نہیں ہوتی(1) اذان
کے بعداور (2)بارش
کے وقت ۔(المستدرک
للحاکم: 2534)
حضرت ملا علی قاری علیہ رحمۃ اللہ الباری فرماتے ہیں: بارش برستے وقت دعا مانگنا سنت ہےکیونکہ دعا
اُس وقت قبول ہوتی ہے۔ (مرقاۃ، ج3،
ص611)
الحمد للہ 1500 واں جشنِ ولادت کی دھوم سے
تیاریاں ہیں اور آج ہفتہ23 اگست 2025ء سے continueمدنی مذاکروں کا سلسلہ 13 ربیع الاول شریف تک
ہے۔اُس میں حاضری کی سعادت کے لئے کراچی آمد
ہوئی ہے۔
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کراچی والوں کو مدنی مذاکروں میں براہِ
راست اور دنیا بھر کے عاشقان رسول کو مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے دعوت دی اور
ترغیب دلائی۔