حضور خاتم
النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے محبت کرنا اور اُن کی اتباع کرنا ایمان کا حصہ ہے جس کو
قراٰنِ کریم میں مختلف مقامات پر ذکر کیا گیا نیز جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ مجھے میری جان کے
علاوہ ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا:نہیں !اُس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے !(تمہاری محبت اس وقت تک کامل
نہیں ہوگی) جب تک میں تمہاری نزدیک تمہاری جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ، آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کی آپ مجھے
میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں، یہ سن کر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اے عمر ! اب (تمہاری محبت کامل ہو گئی)۔(بخاری، 4 / 283، حدیث:6632 ملتقطاً)
عاشقانِ رسول
کے دلوں میں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت
بڑھانے اور انہیں عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جذبہ دلانے کے لئے
اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے17 صفحات کا رسالہ ”محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ کریم!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ پڑھ یا سن لے
اُسے حقیقی مُحبَّتِ رسول نصیب فرما اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش
دے۔آمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن
لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: