آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھنے، سننے کامسئلہ
سوال: کیا آیتِ سجدہ کا
ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہے؟
جواب: جی ہاں! آیتِ سجدہ کا
ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے جیساکہ ’’بہارِ شریعت‘‘
میں ہے: فارسی یا کسی اور زبان میں آیت (سجدہ) کا ترجمہ پڑھا تو پڑھنے والے
اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگیا، سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیتِ سجدہ
کا ترجَمہ ہے، البتہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیتِ
سجدہ کا ترجَمہ تھا۔ (بہارِ شریعت،1/730)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حج ادائیگی کے بعد امیر اہلِ سنت مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ بدھ 22
اگست کو وطن واپس پہنچ گئے۔ امیر اہلِ سنت
کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی بھی کراچی پہنچے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بانیِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد کراچی پہنچ چکے ہیں۔ان کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔امیر دعوتِ اسلامی حج ادا کرنے کے غرض سے 3 اگست 2019ء
کو مکۂ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں
نے چل مدینہ کے قافلے والوں کے ہمراہ ارکانِ حج ادا کئے جس کے بعد وہ مدینۂ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً روانہ ہوئے
جہاں مسجد نبوی شریف اور حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روضہ پر حاضری دی اور مختلف مقاماتِ مقدسہ کی
زیارت کی۔ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر عقیدت مندوں آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔
مولانا الیاس قادری عاشقانِ رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر، جماعتِ اہلِ سنّت کے ممتاز ترین صاحبِ
علم و بصیرت اور ایک اچھے قلم کار ہیں
اور عالمِ اسلام کے بااثر عالم دین اور روحانی
پیشوا سمجھے جاتے ہیں۔
عاشقانِ رسول کے نام خصوصی پیغام
امیر
اہل ِسنّت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مدینۃالمنوّرہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماًکی پاکیزہ فضاؤں سے عاشقانِ رسول کو 8،9،10،محرّم الحرام
1441ھ کو قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی اور شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے یہ دعادی ”یااللہ عَزَّوَجَلَّ جوبھی میرا مدنی
بیٹا 3دن کےقافلے میں سفر کریں یا میری مدنی بیٹی کسی محرم کو یا اپنے بچوں کے ابو
کو تیار کرلے اور سفر کروادےتو ان تمام عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت کو دونوں جہاں کی
بھلائیاں نصیب فرما اور بے حساب مغفرت ان کا مقدّر بنادے “ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نقلی دانت کامسئلہ
سوال: نقلی دانت لگوانا
کیسا ہے؟ نیز غسل میں ان کو نکال کرکُلّی کرنا ضَروری ہے یا نہیں؟
جواب: نقلی دانت لگوانا
جائز ہے۔ اگر ان کا نکالنا ممکن ہو
تو انہیں نکال کر کُلّی کی
جائے ورنہ ویسے ہی کُلّی کر لیں غسل ہو جائے گا۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تعزیت و عیادت
70اَنبیائے کرام علیہمُ السَّلام
سوال:
مسجدِ خیف میں کتنے انبیائے کرامعلیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام نے
نماز ادا فرمائی تھی؟
جواب:
مسجدِ خیف منیٰ شریف میں ہے اور حدیثِ پاک میں ہے:اس میں سَتَّر70انبیائے کرام علیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام
نے نماز ادا فرمائی تھی۔ (معجمِ اوسط،4/117،حدیث:5407)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دنیا میں اللہ پاک کا دیدار
دنیا
میںاللہ پاک
کا دیدار
سوال: کیا دنیا میں کسی
انسان کو اللہ تعالیٰ کا دیدار
ہوسکتا ہے؟
جواب: دنیا میں اللہ پاک
کا دیدار ظاہری آنکھوں سے بیداری کی حالت میں صرف میرے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کو حاصل ہوا ہے، ان
کے علاوہ کسی اور نبی یا غیرِ نبی کو بیداری کی حالت میں ظاہری آنکھوں سے دیدارِ
الٰہی کی نعمت نہیں ملی اور نہ ملے گی۔ البتہ خواب میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا
دیدار ہوسکتا ہے جیساکہ حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہرحمۃ
اللہ علیہ کو 100مرتبہ خواب میں اللہ پاک
کا دیدار ہوا ہے۔ (بہارِ شریعت،1/20-21ماخوذاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
ذَبح کا ایک مسئلہ
سوال: اگر کوئی غسل فرض ہونے
کی حالت میں جانور ذَبح کرے تو کیا جانور حلال ہوجائے گا؟
جواب: جی ہاں! اگر کسی نے غسل فرض
ہونے کی حالت میں جانور ذَبح کیا تو جانور حلال ہو جائے گا مگر بہتر یہ ہے کہ غسل
کر کے جانور ذَبح کیا جائے۔ (فتاویٰ رضویہ،4/324ماخوذاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اس ہفتے کارسالہ
دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام
کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ
رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل
میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ” سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اوردعا دی کہ یا ربِّ
مصطفیٰ عَزَّوَجَلْ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جو کوئی اس
رسالے کے 37 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو اپنی محبت اور اپنے خوف میں رونے والی
آنکھیں عطا فرما۔اٰمین
صوتی پیغام
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد
الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے صوتی پیغام میں عیدِ قرباں کے ایّام میں
دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی اور
قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔
امیر اہلِ سنّت کے والدِ مرحوم کا عرس مبارک
14 ذوالحجۃ الحرام کوامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے والد مرحوم ابو عطّاؔر
حاجی عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ وفات کا دن ہے،آپ رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 14 ذوالحجۃ الحرام 1370ہجری کو دورانِ
حج مکہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں ہوا
، اور آپ کا مزار مبارک عرب شریف میں
ہے۔
یومِ وفات کے دن کی مناسبت سے امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ
خوانی کی اور بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی فرمائی۔
آج کاسوال
قراٰنِ
پاک کے معنیٰ نہ جاننے والے کو تلاوت کا ثواب ملے گا؟
سوال:اگر کوئی
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرتا ہو مگر اس کے معنیٰ وغیرہ نہ جانتا ہو تو کیا اُسے ثواب
ملے گا؟
جواب:جی ہاں!
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے والے کو اس کا ثواب ملے گا اگرچہ معنیٰ وغیرہ نہ جانتا
ہو۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
Dawateislami