سوال:اگر کوئی فجر کی اذان
میں اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا بھول گیا
تو اذان ہوجائے گی یا دوبارہ دی جائے گی؟
جواب:فجر کی اذان
میں اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا مستحب ہے۔(بہار شریعت، 1/470 ماخوذاً) اگر کوئی فجر کی اذان میں یہ
کہنا بھول گیا تو اذان ہوجائے گی دوبارہ دینا ضروری نہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تعزیتی پیغام
منگل کے دن کپڑا کاٹنا کیسا؟
سوال:کیا منگل کے دن کپڑا کاٹ سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں!
منگل کے دن کپڑا کاٹ سکتے ہیں، البتہ منگل کے روز کپڑا کاٹنے سے بچنا چاہئے کہ
نقصان کا خطرہ ہے، جیساکہ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے:جو کپڑا منگل کے دن قَطع (کاٹا) ہو وہ جلے گا یا ڈوبے گا یا چوری (ہو) جائے گا۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص 268)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تعزیتی پیغام
گھوڑے کا پسینہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کریں؟
سوال:گھوڑے کا
پسینہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:یہ اصول ذہن میں رکھئے کہ جس جانور کا جوٹھا پاک ہوتا
ہے اس کا پسینہ اور تھوک بھی پاک ہوتا ہے اور جس کا جوٹھا ناپاک ہوتا ہے اس کا پسینہ اور تھوک بھی ناپاک ہوتا
ہے۔ (بہار شریعت، 1/344، ملخصاً) گھوڑے کا جوٹھا پاک ہے تو اس کا پسینہ بھی پاک ہے،
اگر یہ کپڑوں پر لگ جائے تو ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اس ہفتے کا رسالہ
تعزیتی پیغام
عبادت کا سب سے افضل دن
عبادت کا سب سے افضل دن
سوال:وہ کونسا دن
ہے جس میں عبادت کا ثواب سب سے زیادہ ملتا ہے ؟
جواب:مفسرِ شہیر،حکیمُ الامّت،حضرت مفتی احمد یار
خان علیہ رحمۃ
الرحمٰن تحریر
فرماتے ہیں:جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے کہ اس میں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا
ہے اور دُرود دوسری عبادتوں (یعنی نفل عبادتوں) سے افضل (ہے)۔ لہٰذا افضل دن میں
افضل عبادت کرو (یعنی جمعہ کے روز خوب دُرود و سلام پڑھو)۔(مراٰۃ
المناجیح، 2/323)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(مکہ
مکرمہ،04-08-2019)مرشد
کریم امیر اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مکۂ مکرمہ میں چل مدینہ قافلہ والوں کی تربیت فرماتے ہوئے۔
امیر اہل سنت عمرہ ادا کررہے ہیں
تعزیتی پیغام
قبروں کی زیارت
سوال:کیا قبروں کی زیارت کرنے سے دل
نرم ہوتا ہے؟
جواب:جی ہاں! قبروں
کی زیارت کرنے سے دل نرم ہوتا ہے، دو فرامینِ مصطفےٰ صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:(1)میں نے تمہیں قبروں کی زیارت
سے روکا تھا، سنو! تم قبروں کی
زیارت کیا کرو کیونکہ یہ دل کو نرم کرتی، آنکھوں کو رُلاتی اور آخرت کی یاد دلاتی
ہے۔(مستدرک
للحاکم، 1/711، حدیث:1433) (2)میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا پس
تم ان کی زیارت کیا کرو ان کی زیارت تمہاری بھلائی میں اِضافہ کرے گی۔ (مستدرک للحاکم، 1/711،
حدیث:1431)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Dawateislami