دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں یکم اور دو ستمبر 2019ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوا جن میں سینکڑوں عاشقان ِرسول شریک ہوئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اسلامی بھائیوں کی جانب سے پوچھےگئے سوالات کےحکمت بھرے جوابات دیئے۔ بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قیمتی نکات سے فیض پایااور آپ سے ملاقات بھی کی۔