نماز اور روزے کی فرضیت

Sat, 31 Aug , 2019
6 years ago

نماز اور روزے کی فرضیت

سوال:نماز اور رَمَضانُ المبارک کے روزے کب فرض ہوئے؟

جواب:نماز(اعلانِ) نُبوّت کے بارھویں سال 27 رجب کو معراج کی رات میں فرض ہوئی(خزائن العرفان، پ 15،بنٓی اسرآءیل، تحت الآیۃ:1، ص 525 ماخوذاً) جبکہ رَمَضانُ المبارک کے روزے 10شعبان 2 ہجری میں فرض ہوئے تھے۔(خزائن العرفان، پ2، البقرۃ، تحت الآیۃ: 183، ص 60 ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


اذان کا ایک اہم مسئلہ

Mon, 30 Sep , 2019
6 years ago

اذان کا ایک اہم مسئلہ

سوال: اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی مگر اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوگیا تو کیا اذان ہوجائے گی؟

جواب: اگر کسی نے نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی اگرچہ اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوجائے، تو اذان دوبارہ دی جائے گی جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے:(نماز کا) وقت (شروع) ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل اَز وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان (یعنی اذان کے درمیان) میں وقت آ گیا، تو اعادہ کی جائے (یعنی دوبارہ دی جائے)۔

(بہارِ شریعت، 1/465)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد


ولی کامل سنتوں کے عامل  امیراہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بڑی ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں28اگست 2019ءمطابق 26 ذی الحجہ 1440ھ کو کراچی ، لاہور ،فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے بیشتر مدارس المدینہ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدارس المدینہ کے بچوں اور اساتذہ کرام نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی امیر اہل سنت کی بڑی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔


تعزیتی پیغام

Thu, 29 Aug , 2019
6 years ago

امیراہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاجی منصور عطاری سے ان کے والد محترم کے انتقال پر بذریعہ صوتی پیغام تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی فرمائی۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاجی منصور عطاری اور ان کے دیگر اہلخانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی نکات سے نوازا۔


نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر کتنی نمازیں فرض تھیں؟

سوال: کیا حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر چھ6 نمازیں فرض تھیں؟

جواب: جی ہاں! سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر چھ6 نمازیں فرض تھیں، پانچ5تو یہی جو ہم پر بھی فرض ہیں فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشا، چھٹی تہجد بھی حضورِ انور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر فرض تھی۔(مراٰۃ المناجیح، 8/41ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


جو رشتہ توڑے اُس کے ساتھ کیا کریں؟

سوال:اگر کوئی رشتہ دار قطع تعلّقی کرے تو ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:رشتہ دار ہمارے ساتھ قطع تعلّقی کرے تو بھی ہمیں اس کے ساتھ صلۂ رحمی کرنی چاہئے جیسا کہ ”بہارِ شریعت“ میں ہے:صلۂ رحمی اسی کا نام نہیں کہ وہ (اچھا) سُلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بدلا کرنا ہے کہ اس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اس کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آیا تم اس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صلۂ رِحْم (رشتہ داروں سے اچھا برتاؤ)یہ ہے کہ وہ (رشتہ داری) کاٹے اور تم جوڑو۔(بہارِ شریعت، 3/559) یعنی کوئی تم سے رشتہ داری ختم کرے تب بھی تم اس کے ساتھ رشتہ داری جوڑو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


مجلس مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اپنے مجلس کی جولائی 2019ءکی مجموعی کارکردگی امیر اہلِ  سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تک پہنچائی جس پر امیر اہلِ سنت نے اپنے صوتی پیغام کے ذریعے ریجنل،زون اور کابینہ ذمّہ داران سمیت معلمین ،معاونین اور مبلغین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک صوتی پیغام جاری کیا اور کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق گفتگو فرمائی نیز 28اگست 2019ءکو اپنی بڑی ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کرنے کی تر غیب دلائی۔


مفسر قراٰن وبانی جامعہ فریدیہ ساہیوال  حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد فریدی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ علالت کے سبب 23ذوالحجۃالحرام 1440ھ کو 92 سال کی عمر میں ساہیوال میں انتقال کر گئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں مولانا فیض الحسن شاہ فریدی اور مولانا مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ فریدی سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک قول ِ زریں بھی ارشاد فرمایا! حجۃالاسلام امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ احیاءالعلوم جلد 1صفحہ33 دارالمنہاج میں فرماتے ہیں کسی دانا کا قول ہے”عالم کےوفات پر پانی میں مچھلیاں اور ہوا میں پرندے بھی روتے ہےعالم کا چہرہ اوجھل ہوجاتا ہے لیکن اسکی یادیں باقی رہتی ہے“


امیر اہل ِسنّت  علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان اور ملائیشیاء میں انتقال کرجانے والے حاجی عبد الغفار عطاری، بلقیس عطاریہ اور حاصلیزہ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ آپ نے مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی تلقین کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔


غُسلِ میِّت پر اُجرت لینا

سوال: کیا میِّت کو غسل دینے کی اُجرت لینا جائز ہے؟

جواب: میِّت کو غسل دینے کی اُجرت لینا اُس شخص کے لئے جائز ہے کہ جب اس جگہ اُس کے علاوہ اور بھی غسل دینے والے موجود ہوں ورنہ غسل دینے کی اجرت لینا جائز نہیں جیساکہ بہارِ شریعت میں ہے: اگر وہاں اس کے سوا اور بھی نہلانے والے ہوں تو نہلانے پر اجرت لے سکتا ہے مگر افضل یہ ہے کہ نہ لے اور اگر کوئی دوسرا نہلانے والا نہ ہو تو اُجرت لینا جائز نہیں۔ (بہارِشریعت،1/812)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل ِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے مکتبۃالمدینہ کا شائع کردہ رسالہ”پُل صِراط کی دہشت “پڑھنے یا سن نے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے نوازا، دعائے عطار”یارب کریم جو کوئی رسالہ پُل صِراط کی دہشت کے35 صفحات پڑھ یا سن لے وہ تیرے فضل وکرم سے بجلی کی سی تیزی سے پل صراط پار کرنےمیں کامیاب ہو“۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 24اگست 2019ءبروز ہفتہ بعد نماز عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقان ِرسول نے شرکت کی ۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان ِرسول کو سوالات کے حکمت بھرے جوابات عطا فرمائے۔

اسی طرح ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی ہی میں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت سے فیض یاب ہوئے۔