تعزیتی پیغام

Sat, 21 Sep , 2019
6 years ago

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےنسیم اختر خاتون، یوسف علی نقشبندی، محمد اعظم خان اور فاطمہ بی بی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواروں کوصبر کی تلقین بھی کی۔


تعزیتی پیغام

Fri, 20 Sep , 2019
6 years ago

چھ دن کے محمد احمد رضا نمونیہ کے سبب ،میانوالی میں 48دن کے محمد رضا خان ہارٹ اٹیک کے سبب اور لاہور میں 5ماہ کے حمزہ عطاری اچانک طبیعت خراب ہونے کے   سبب 4محرم الحرام 1441ھ کو انتقال کرگئے۔امیر اہل ِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبذریعہ آڈیو پیغام تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا نیز امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایصالِ ثواب کے لئے اہلِ خانہ کے اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اورمدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


کراچی میں سید سلمان رمضانی کینسر کے سبب62سال کی عمر میں،کراچی میں حاجی فرید چھیپا ،یوکے میں حاجی مظفر حسین ہارٹ اٹیک کے سبب66سال کی عمر میں،جتوئی میں ممتازاشرف 60سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتےہوئے دعائے مغفرت فرمائی نیز امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے اہلِ خانہ کو قافلوں میں سفر ،مدنی مذاکرے اور مدرسۃالمدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


مدنی چینل کےنعت خواں محمد عادل عطاری اورمحمد یونس عطاری عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں 15 ستمبر2019ء بروز اتوار کی شب ہونے والی ’’محفلِ نعت بسلسلۂ استقبال حجاج کرام‘‘ میں شرکت کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ ان کا حادثہ ہوگیاجس کے باعث دونوں اسلامی بھائی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے نام آڈیو پیغام جاری کیا جس میں دعا فرمائی اور دونوں کو زندگی بچ جانے کے شکرانے میں قافلے میں سفر اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مزید ذمّہ داریاں سنبھالنے کا ذہن دیا ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت شاہ جمال ڈویژن مظفرگڑھ کابینہ ڈی جی خان زون میں جامع  مسجد فیضان عثمانِ غنی کی تعمیرات مکمل ہونے پرخدام المساجد ذمّہ داران نے امام وخطیب کا تقرر کیا ۔

نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی زیرِ صدارت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین دن کا اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ہے۔ اجلاس کا آغاز 16 ستمبر 2019ء بروز پیر سے ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے تمام اراکینِ شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف نکات پر غور کیا جارہا ہے جبکہ دعوتِ اسلامی کے موجود کاموں کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے جائیں گے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔آج 17 ستمبر کو اجلاس کے دوسرے دن امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اراکینِ شوریٰ کو اپنا قیمتی وقت عطا فرمایا۔

اس سے قبل 7 تا 9 جولائی 2019ء کو شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا جس میں بہت سی تنظیمی اصلاحات کی تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی اور تحریری صورت میں اپڈیٹ جاری بھی کی گئی تھی۔


حق مہر کا ایک اہم مسئلہ

Mon, 16 Sep , 2019
6 years ago

حق مہر کا ایک اہم مسئلہ

سوال: اگر کسی کی بیوی کا اِنتقال ہوجائے اور اس نے اپنی بیوی کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو وہ کیا کرے؟

جواب: ایسی صورت میں حق مہر ترکہ میں مرحومہ بیوی کے تمام وُرثاء کے درمیان ان کے حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ (ترکہ کی دُرست تقسیم کیلئے دارالافتاء اہل سنّت سے رابطہ کیجئے)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


اس ہفتے کا رسالہ

Mon, 16 Sep , 2019
6 years ago

امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہرہفتے مدنی مذاکرے میں رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلاتے ہیں گزشتہ ہفتے کا رسالہ ” کربلا کا خونی منظر “ تھا جس کوپاکستان میں 6لاکھ23ہزار17اسلامی بھائیوں نےاور4لاکھ6ہزار623اسلامی بہنوں نے اور بیرونِ ملک میں 30ہزار اسلامی بھائی اور 43ہزار 603اسلامی بہنوں نے پڑھا ۔

اسی سلسلے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے مکتبۃالمدینہ کا شائع کردہ رسالہ”امام حسین کی کرامات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے نوازا۔ دعائے عطار”یارب کریم جو کوئی رسالہ”امام حسین کی کرامات“ کے40 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو فیضانِ شہدائے کربلا سے مالا مال فرما“ اٰ مین!۔

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں محرم الحرام 1441ھ کی پندرہویں یعنی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ  سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔

بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ نفلی روزے کی سحری اور ملاقات کی سعادت بھی پائی۔


مسافر امام کی اقتدا کا ایک مسئلہ

سوال: اگر مسافر امام پوری چار رکعت نماز پڑھا دے تو مقیم مقتدیوں کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: مسافر امام نے اقامت کی نیت نہیں کی اور پوری چار رکعت نماز پڑھا دی تو گنہگار ہوگا اور اس کے پیچھے مقیم مقتدیوں کی نماز باطل ہوجائے گی اگر دو رکعت اُولیٰ(یعنی پہلی دورکعت) کے بعد اس کی اقتدا باقی رکھیں گے۔(دیکھئے۔فتاویٰ رضویہ، 8/271)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد


تعزیتی پیغام

Sat, 14 Sep , 2019
6 years ago

لاہور میں فرزانہ جبین پیٹ کے کینسر کے سبب25ذوالحجۃ الحرام 1440ھ کو57سال کی عمر میں ، کراچی میں حافظ ندیم عطاری ہارٹ اٹیک کے سبب 34سال کی عمر میں ،سیالکوٹ میں سکینہ بی بی فالج کے سبب 27 ذوالحجۃ الحرام 1440ھ کو90سال کی عمرمیں اور مورو کے قریب نادر سولنگی 17سال اور ارسلان سولنگی  19سال کی عمر میں  دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کرانتقال گئے۔امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے لواحقین کے نام ایک صوتی پیغام جاری کیا جس میں سوگواروں سے تعزیت کرتےہوئے صبر کی تلقین کی  اور مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے  دعائے مغفرت فرمائی۔


انبیائے کرام کا وضو سونے سے نہیں ٹوٹتا

سوال: کیا انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کا وضو سونے سے ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب: انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کا وضو سونے سے نہیں ٹوٹتا۔(مراٰۃ المناجیح، 1/148ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد