مریدین اور طالبین کے لئے پیغام ودعا

دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے اور یہ مدارس المدینہ،جامعات المدینہ،قافلےاوردیگر
شعبہ جات کے ذریعے قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو دنیابھرمیں پہنچانے میں مصروفِ عمل ہےاوردین کی خدمت کا یہ کام مسلمانوں کے مالی
اوربدَنی تعاون کے ذریعے ہورہا ہے ۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی ایک منظم تحریک ہےاوراس کے کام
کرنے کاایک انداز ہے ۔اس تحریک سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو12مدنی کام کرنے ہوتے ہیں
جن میں سے ایک مدنی کام ہفتہ واراجتماع ہے۔سفرِِ حج کے دوران امیرِ اہلِ سنّت
علامہ محمد الیاس عطاّر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدین
اورطالبین کو مکہ پاک کی خوشبودارفضائوں سے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں قربانی کی کھالیں بھرپورطریقے سے جمع کرنے کا ذہن
دیااورساتھ میں15اگست 2019ءکے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئےمکے،مدینے
میں حاضری کی دعاؤں سے نوازا۔
عیادتی پیغام

امیرِ اہلِ سنّت اس وقت حج کی ادائیگی کے لئے مکّہ
مکرّمہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً کی پاک فضاؤں میں ہیں۔ پشاور پاکستان کے شیخ المشائخ پیر رحمت کریم صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی
علالت کی خبرسننے پرامیرِ اہلِ سنّت نے غم
کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعےحضرت
سے ہمدردی کرتے ہوئے حضرت کے جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔

سوال:اگر کوئی فجر کی اذان
میں اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا بھول گیا
تو اذان ہوجائے گی یا دوبارہ دی جائے گی؟
جواب:فجر کی اذان
میں اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا مستحب ہے۔(بہار شریعت، 1/470 ماخوذاً) اگر کوئی فجر کی اذان میں یہ
کہنا بھول گیا تو اذان ہوجائے گی دوبارہ دینا ضروری نہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تعزیتی پیغام
منگل کے دن کپڑا کاٹنا کیسا؟

سوال:کیا منگل کے دن کپڑا کاٹ سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں!
منگل کے دن کپڑا کاٹ سکتے ہیں، البتہ منگل کے روز کپڑا کاٹنے سے بچنا چاہئے کہ
نقصان کا خطرہ ہے، جیساکہ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے:جو کپڑا منگل کے دن قَطع (کاٹا) ہو وہ جلے گا یا ڈوبے گا یا چوری (ہو) جائے گا۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص 268)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تعزیتی پیغام

گھوڑے کا پسینہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کریں؟

سوال:گھوڑے کا
پسینہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:یہ اصول ذہن میں رکھئے کہ جس جانور کا جوٹھا پاک ہوتا
ہے اس کا پسینہ اور تھوک بھی پاک ہوتا ہے اور جس کا جوٹھا ناپاک ہوتا ہے اس کا پسینہ اور تھوک بھی ناپاک ہوتا
ہے۔ (بہار شریعت، 1/344، ملخصاً) گھوڑے کا جوٹھا پاک ہے تو اس کا پسینہ بھی پاک ہے،
اگر یہ کپڑوں پر لگ جائے تو ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اس ہفتے کا رسالہ

تعزیتی پیغام

عبادت کا سب سے افضل دن

عبادت کا سب سے افضل دن
سوال:وہ کونسا دن
ہے جس میں عبادت کا ثواب سب سے زیادہ ملتا ہے ؟
جواب:مفسرِ شہیر،حکیمُ الامّت،حضرت مفتی احمد یار
خان علیہ رحمۃ
الرحمٰن تحریر
فرماتے ہیں:جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے کہ اس میں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا
ہے اور دُرود دوسری عبادتوں (یعنی نفل عبادتوں) سے افضل (ہے)۔ لہٰذا افضل دن میں
افضل عبادت کرو (یعنی جمعہ کے روز خوب دُرود و سلام پڑھو)۔(مراٰۃ
المناجیح، 2/323)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(مکہ
مکرمہ،04-08-2019)مرشد
کریم امیر اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مکۂ مکرمہ میں چل مدینہ قافلہ والوں کی تربیت فرماتے ہوئے۔
امیر اہل سنت عمرہ ادا کررہے ہیں
