گائے کا دودھ

Mon, 2 Sep , 2019
6 years ago

گائے کا دودھ

سوال:گائے کا دودھ پینا زیادہ فائدہ مند ہے یا بھینس کا؟

جواب:گائے کا دودھ پینا زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال کرنے کی حدیثِ پاک میں ترغیب بھی ہے۔ جیساکہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:گائے کا دودھ استعمال کرو کیونکہ یہ ہر درخت سے غذا حاصل کرتی ہے اور اس میں ہر بیماری سے شفا ہے۔(مستدرک للحاکم، 5/575، حدیث: 8274)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


تعزیتی پیغام

Mon, 2 Sep , 2019
6 years ago

انور حسین بلڈ پریشر Lowہونے اورسانس کی نالی میں خون میں آجانے کے سبب 17ذوالحجہ 1440ھ کو 66 سال کی عمر میں، محمد شاہد ہارٹ اٹیک کے سبب 18 ذوالحجہ 1440ھ کو25سال کی عمر میں، لیاقت رضا عطا ری مدنی عطیات بکس سے فنڈ جمع کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے سبب 17ذوالحجہ 1440ھ کو40سال کی عمر میں جڑانوالہ میں انتقال کر گئے۔ امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان تمام مرحومین کے اہل ِ خانہ سے بذریعہ آڈیو پیغام تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے حوالےسے نصیحت آمیز قول پیش کر تے ہوئے فرمایا کہ بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین فرماتے ہے”گناہ کفر کے قاصد ہے“(یعنی انسان کو کفر تک لے جاتے ہے)۔


تعزیتی پیغام

Sun, 1 Sep , 2019
6 years ago

بر کت اللہ خان عطاری ہارٹ اٹیک کے سبب 18ذوالحجہ 1440ھ کو45سال کی عمر میں ، امیر حمزہ نقشبندی ہارٹ اٹیک کے سبب 17 ذوالحجہ1440ھ کو58سال کی عمر میں اور وقاص عطا ری20ذوالحجہ 1440ھ کو20سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبذریعہ آڈیو تمام مرحومین کے اہل ِ خانہ سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر اور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


تعزیتی پیغام

Sat, 31 Aug , 2019
6 years ago

شیخ طریقت امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مولانا محمد رحمت اللہ صاحب (مہتمم جامعہ محمدی شریف) کی علالت کی خبر ملنے پر ان کے نام ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں مولانا رحمت اللہ صاحب سے عیادت فرمائی اور انہیں بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کی۔


نماز اور روزے کی فرضیت

Sat, 31 Aug , 2019
6 years ago

نماز اور روزے کی فرضیت

سوال:نماز اور رَمَضانُ المبارک کے روزے کب فرض ہوئے؟

جواب:نماز(اعلانِ) نُبوّت کے بارھویں سال 27 رجب کو معراج کی رات میں فرض ہوئی(خزائن العرفان، پ 15،بنٓی اسرآءیل، تحت الآیۃ:1، ص 525 ماخوذاً) جبکہ رَمَضانُ المبارک کے روزے 10شعبان 2 ہجری میں فرض ہوئے تھے۔(خزائن العرفان، پ2، البقرۃ، تحت الآیۃ: 183، ص 60 ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


اذان کا ایک اہم مسئلہ

Mon, 30 Sep , 2019
6 years ago

اذان کا ایک اہم مسئلہ

سوال: اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی مگر اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوگیا تو کیا اذان ہوجائے گی؟

جواب: اگر کسی نے نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی اگرچہ اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوجائے، تو اذان دوبارہ دی جائے گی جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے:(نماز کا) وقت (شروع) ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل اَز وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان (یعنی اذان کے درمیان) میں وقت آ گیا، تو اعادہ کی جائے (یعنی دوبارہ دی جائے)۔

(بہارِ شریعت، 1/465)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد


ولی کامل سنتوں کے عامل  امیراہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بڑی ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں28اگست 2019ءمطابق 26 ذی الحجہ 1440ھ کو کراچی ، لاہور ،فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے بیشتر مدارس المدینہ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدارس المدینہ کے بچوں اور اساتذہ کرام نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی امیر اہل سنت کی بڑی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔


تعزیتی پیغام

Thu, 29 Aug , 2019
6 years ago

امیراہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاجی منصور عطاری سے ان کے والد محترم کے انتقال پر بذریعہ صوتی پیغام تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی فرمائی۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاجی منصور عطاری اور ان کے دیگر اہلخانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی نکات سے نوازا۔


نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر کتنی نمازیں فرض تھیں؟

سوال: کیا حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر چھ6 نمازیں فرض تھیں؟

جواب: جی ہاں! سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر چھ6 نمازیں فرض تھیں، پانچ5تو یہی جو ہم پر بھی فرض ہیں فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشا، چھٹی تہجد بھی حضورِ انور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر فرض تھی۔(مراٰۃ المناجیح، 8/41ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


جو رشتہ توڑے اُس کے ساتھ کیا کریں؟

سوال:اگر کوئی رشتہ دار قطع تعلّقی کرے تو ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:رشتہ دار ہمارے ساتھ قطع تعلّقی کرے تو بھی ہمیں اس کے ساتھ صلۂ رحمی کرنی چاہئے جیسا کہ ”بہارِ شریعت“ میں ہے:صلۂ رحمی اسی کا نام نہیں کہ وہ (اچھا) سُلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بدلا کرنا ہے کہ اس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اس کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آیا تم اس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صلۂ رِحْم (رشتہ داروں سے اچھا برتاؤ)یہ ہے کہ وہ (رشتہ داری) کاٹے اور تم جوڑو۔(بہارِ شریعت، 3/559) یعنی کوئی تم سے رشتہ داری ختم کرے تب بھی تم اس کے ساتھ رشتہ داری جوڑو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


مجلس مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اپنے مجلس کی جولائی 2019ءکی مجموعی کارکردگی امیر اہلِ  سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تک پہنچائی جس پر امیر اہلِ سنت نے اپنے صوتی پیغام کے ذریعے ریجنل،زون اور کابینہ ذمّہ داران سمیت معلمین ،معاونین اور مبلغین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک صوتی پیغام جاری کیا اور کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق گفتگو فرمائی نیز 28اگست 2019ءکو اپنی بڑی ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کرنے کی تر غیب دلائی۔


مفسر قراٰن وبانی جامعہ فریدیہ ساہیوال  حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد فریدی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ علالت کے سبب 23ذوالحجۃالحرام 1440ھ کو 92 سال کی عمر میں ساہیوال میں انتقال کر گئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں مولانا فیض الحسن شاہ فریدی اور مولانا مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ فریدی سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک قول ِ زریں بھی ارشاد فرمایا! حجۃالاسلام امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ احیاءالعلوم جلد 1صفحہ33 دارالمنہاج میں فرماتے ہیں کسی دانا کا قول ہے”عالم کےوفات پر پانی میں مچھلیاں اور ہوا میں پرندے بھی روتے ہےعالم کا چہرہ اوجھل ہوجاتا ہے لیکن اسکی یادیں باقی رہتی ہے“