11جولائی2019ء کو صادق آباد کے قریب ولہاراسٹیشن پر ٹرین اکبر ایکس پریس حادثے  کا شکار ہوگئی جس میں کئی مسافرین موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حادثے میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے عیادت کرتے ہوئے دعافرمائی کہ اللہ پاک ٹرین حادثے میں انتقال کرنے والوں کی مغفرت فرمائے اورزخمیوں کوصحت عطاکرے۔


امیر اہلِ سنّت علا مہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید محمد شاہ، سید نصیب شاہ اور سید الطاف شاہ کی والدہ ماجدہ سیدہ عائشہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں اور دیگر سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب فرمایا ۔


امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے طاہر محمود عطّاری ، زبیر عطّاری ، عبد الغنی ،صغراں بی بی، سیّد ذکی شاہ ، فضل عالم کی اہلیہ اور مجلس تجہیز وتکفین ذمّہ دار عبدالرءوف عطّاری کی نومولود بچی کی انتقال کی اطلاع ملنے پر تمام مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کی اورمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواران کو مدنی پھول دئیے۔


مولانا سید محمد ہاشم شاہ نعیمی نقشبندی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کاگزشتہ روز میمن گوٹھ ملیر میں انتقال ہوگیا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کےانتقال کی اطلاع ملنے پر ان کے صاحبزادوں اور سوگواروں سے تعزیت فرمائی اورحضرت کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے بلندی ِدرجات کے لئے دعا کی۔


 آج کا سوال

سب سے پہلے کس کی وراثت تقسیم ہوئی؟

سوال:اسلام میں سب سے پہلے کس کی وراثت تقسیم کی گئی؟

جواب:اسلام میں سب سے پہلے صحابیِ رسول حضرتِ سیّدنا سعَد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی وراثت تقسیم کی گئی۔

(ماخوذ اَز ترمذی، 4/28، حدیث:2099)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خلیفۂ مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی حبیب یار خان قادری رحمۃ اللہ علیہ(ناظم اعلیٰ دارالعلوم نوری ہند) کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا احمدیار خان ازہری سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم مفتی صاحب کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعاکی۔


سوال:جو شخص کسی چیز کے نیچے دَب کر مَر جائے تو اُسے شہید کہہ سکتے ہیں؟

جواب:جی ہاں! مسلمان کسی چیز مثلاً دیوار، بڑے پتھر یا لوہے وغیرہ کے نیچے دَب کر مَر جائے تو وہ شہید ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


7 جولائی  2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور نگران و اراکینِ شوریٰ سمیت پانچ ہزار سے زائد عاشقانِ رسول نے شرکت کی، دورانِ محفل نعت خوان اسلامی بھائیوں نے یادِ مدینہ سے منور کلام پیش کئے اور امیر اہل سنت نے شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز محفل کے اختتام پر امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 957 عازمینِ حج سے ملاقات فرمائی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

سوال:کیا محرمُ الحرام میں قربانی کا بچا ہوا گوشت کھا سکتے ہیں؟

جواب:جی ہاں! محرمُ الحرام میں قربانی کا بچا ہوا گوشت کھا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ محرمُ الحرام میں خاص طور پر عاشورا (یعنی دس10محرم الحرام) کے دن گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ غلط ہے۔ پورے سال میں ایسا کوئی دن نہیں ہے کہ جس میں مطلقاً گوشت کھانا منع ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پچھلے دنوں انتقال کرجانے والے مولانا یعقوب خان قادری المعروف حاجی یعقوب کیماڑی والا، شمیم اختر صاحبہ، رشیدہ بیگم عطاریہ، رمضان قادری اور ایک ماہ کے بچے آذان کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار فرمایا اور تمام مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی اور سوگواران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


 آج کا سوال

بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا کیسا؟

سوال:کیا بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے؟

جواب:جی ہاں! بچوں کا گڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے مگر انہیں تعظیم کی جگہ جیسے الماری یا شوکیس یا مچان وغیرہ پر سجا کر رکھنا ناجائز ہے کہ گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آئیں گے، بس یہ الٹ پلٹ اور بے ترتیب ٹھوکروں ہی میں پڑے ہوں، انہیں سجا کر نہ رکھا جائےاور اگر کسی نے ان چیزوں کو شوکیس وغیرہ میں سجا کر رکھا ہے تو وہ اس سے توبہ کرے اور شوکیس وغیرہ میں ان کی جگہ خوبصورت گلدستے یا پھر کوئی ایسی کار یا ہوائی جہاز وغیرہ رکھ لیجئے جس پر کسی جاندار کی تصویر نہ بنی ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 آج کا سوال

خواب میں طلاق دینا کیسا؟

سوال:اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو خواب میں طَلَاق (Divorce) دے دی تو کیا طَلَاق واقِع ہوجائے گی؟

جواب:خواب میں طَلَاق دینے سے طَلَاق نہیں ہوگی۔(حاشیہ چلپی علی تبیین الحقائق،3/34)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد