
UK کے
سیّد فضیل رضا عطاری بازی لے گئے۔
1900 کی تعداد میں ”فیضانِ نماز“ خرید کر تقسیم
کرنے کی نیت پر امیر اہل سنّت نے اپنی ذاتی کتاب انہیں تحفے میں دے
دی۔
”فیضانِ نماز“پڑھنے والوں کے لیے امیر اہل سنت
کی دعائیں۔۔
تفصیل:
امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نئی کتاب ”فیضانِ نماز“ کا پہلا نسخہ پریس سے پرنٹ ہو کر جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو پیش کیا گیا تو اس
بابرکت نسخے کو حاصل کرنے کے لئے کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔13 صفرالمظفر 1441ھ کی شب
ہونے والے مدنی مذاکرے میں UK سے مبلغِ
دعوتِ اسلامی سید فضیل عطاری نے 1900 کی تعداد میں ”فیضانِ نماز“ خرید کر تقسیم کرنے کی نیت کا اظہار کیا تو امیر اہلِ سنت نے انہیں یہ کتاب گفٹ کر دی اور ایک تحریر بھی
لکھ کر دی، جس میں ”فیضانِ نماز“ کو پڑھنے یا سننے
والوں کو دعاؤں سے نوازا۔

حالتِ احرام
میں دانت ٹوٹنا
سوال:اگر کوئی عمرہ کرنے جائے اور حالتِ احرام
میں اُس کا دانت ٹوٹ جائے تو کیا اُس پر دَم واجب ہوگا؟
جواب:نہیں، دَم واجب نہیں ہوگا۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی
محمَّد

دعوتِ
اسلامی کے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے لئے 24 نومبر 2019 کو ٹیلی تھون
ہونے جا رہا ہے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے اور کوششیں کرنے والوں کیلئے امیر اہل
سنت کی خوب دعائیں، ٹیلی تھون میں تعاون دونوں جہاں میں کام آئے گا۔ امیر اہل سنت
تفصیلات کے مطابق 24 نومبر 2019 بروز اتوار (دوپہر تقریباً 2 بجے سے) ٹیلی تھون (Telethon) ہونے جا رہا ہے۔ جس میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا ہے۔ یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ لاکھوں طلبہ کو بالکل مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے، جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 24 نومبر کو ٹیلی تھون کا سلسلہ کرنے جارہی ہے۔
امیر اہل سنت حضرت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی لوگوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ہے اور تعاون کرنے والوں کو خوب دعاؤں سے نوازا ہے، آپ نے اپنے ایک پیغام میں فرمایا: اللہ نے آپ کو مال دیا ہے تو ٹیلی تھون میں ضرور تعاون کیجئے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ آپ کو دونوں جہاں میں کام آئے گا۔فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: ہر شخص قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا اس وقت تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے۔ (المسندللامام احمد بن حنبل ، الحدیث: ۱۷۳۳۵،ج۶،ص۱۲۶) ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ صدقہ قبر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ (شعب الایمان ، باب فی الزکاة ، التحریض علی صدقۃالتطوع ، ۳ /۲۱۲ ، حدیث : ۳۳۴۷ )
دعائے عطار: یااللہ! 24 نومبر 2019 کو دعوت
اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کیلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی
ٹیلی تھون سے پہلے یا بعد میں اپنی اپنی ملکی کرنسی کے اعتبار سے کم از کم ایک یونٹ
جمع کرائے اسے برے خاتمے سے بچا اور مرتے وقت جلوۂ مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دِکھا اور قبر میں اسے راحتیں اور
برکتیں عطا فرما۔ اے اللہ! اس کا بے حساب جنت میں داخلہ فرما۔ اور جو زیادہ یونٹ جمع
کروائے، مالکِ کریم! اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما اور ساتھ ہی ساتھ اس کو جنت
الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس
نصیب فرما۔ جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہنیں
دوسروں کو یونٹ جمع کرانے کی ترغیب دیں، تیار کریں یا اس کیلئے کسی بھی طریقے سے
کوشش کریں ان تمام کے حق میں اور مجھ گناہ گار کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے
92-311-1212142+
00447393123786
ٹیلی تھون میں آ ن لائن رقم جمع کروانے کے لئے
درج ذیل لنک پر کلک کیجئے
https://www.dawateislami.net/onlinedonation/
Unit |
Currency |
Country |
Unit |
Currency |
Country |
9500 |
NPR |
Nepal |
100 |
AUD |
Australia |
110 |
NZD |
New Zealand |
25 |
BHD |
Bahrain |
600 |
NOK |
Norway |
6800 |
BDT |
Bangladesh |
25 |
OMR |
Oman/Muscat |
120 |
CAD |
Canada |
10000 |
PKR |
Pakistan |
460 |
CNY |
China |
240 |
QAR |
Qatar |
12000 |
LKR |
Sri lanka |
250 |
SAR |
Saudi Arabia |
450 |
DKK |
Denmark |
90 |
SGD |
Singapore |
70 |
EURO |
Europe |
1000 |
ZAR |
South Africa |
480 |
SRD |
Suriname |
80000 |
KRW |
South Korea |
520 |
HKD |
Hong Kong |
3000 |
SDG |
Sudan |
950000 |
IDR |
Indonesia |
650 |
SEK |
Sweden |
2700000 |
IRR |
Iran |
150000 |
TZS |
Tanzania |
7000 |
JPY |
Japan |
2000 |
THB |
Thailand |
7000 |
KES |
Kenya |
390 |
TRY |
Turkey |
20 |
KWD |
Kuwait |
240 |
AED |
U.A.E |
46000 |
KGS |
Kyrgyzstan |
65 |
GBP |
U.K |
47000 |
MWK |
Malawi |
100 |
USD |
U.S.A |
280 |
MYR |
Malaysia |
240000 |
UGX |
Uganda |
2500 |
MUR |
Mauritius |
850 |
ZMW |
Zambia |
5000 |
MZN |
Mozambique |

دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرستہ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دن کا معلم کورس جاری ہے۔ 6 اکتوبر2019ء کو رکنِ شوریٰ
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بچوں کو پڑھانے کے
شرعی احکام، چندہ جمع کرنے کے احکام، فرائض
علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں کیسے طلبہ
کو دینی چاہئے سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،
قاری محمد تسلیم عطاری،کراچی)

بکرے کی کھال کا مصلّی
سوال: کیا بکرے کی کھال سکھا کر اُس کا مصلّٰی بنایا جا
سکتا ہے؟
جواب: بکرے کی کھال
سکھا کر اس کا مصلّٰی بنانا جائز ہے۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

خوشخبری!!!
امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف
فیضانِ سنت کانیا باب”فیضانِ نماز“ جلد ہی مکتبۃ
المدینہ پر آنے والی ہے۔
قیمت: 450
فری ہوم ڈیلیوری کے لئے رابطہ کیجئے
دعوت اسلامی کے سب سے پہلے مالی سپورٹر دنیا سے چلے گئے،امیر اہل سنت کا اظہار افسوس
مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری کے والد حاجی یعقوب گنگ کے انتقال پر بانیِ دعوتِ اسلامی کا اظہارِ تعزیت
مرحوم دعوت اسلامی کے سب سے پہلے مالی سپورٹر
تھے۔مولانا الیاس قادری
ہر جمعے والدین کو اولاد
کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔مولانا الیاس قادری
اولاد کے برےاعمال کی
وجہ سے مرحوم والدین کو رنج پہنچتا ہے۔ مولانا الیاس قادری
تفصیلات:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری کے والد محترم حاجی یعقوب گنگ 30محرم الحرام 1441ھ مطابق 30 ستمبر
2019ء کو انتقال کر گئے۔ امیر اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نمازِ جنازہ کے بعد لواحقین سے تعزیت کی اور دعا فرمائی۔
نیز مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا: یہ ذہن میں رکھیں کہ ہر جمعے مرحوم
والدین کو ان کی اولاد کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں، ماشاءاللہ آپ والد صاحب سے بڑی محبت
کا اظہار کر رہے ہیں لیکن ایسا نہ ہو کہ
بے عملیاں کر کے والدین کو رنج پہنچاتے رہیں کیونکہ جب والدین کے پاس اولاد کے نیک
اعمال پہنچتے ہیں تو ان کا چہرہ بشاشت سے
کِھل اٹھتا ہے یعنی ان کے چہرے پر خوشی کے آثار ہوتے ہیں اور اگر برے اعمال پہنچیں
تو ان کا چہرہ بجھ سا جاتا ہے یعنی ان کے
چہرے پر کدورت آجاتی ہے۔ جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے یہ مدنی پھول ان سب کے لئے ہے۔
اور ظاہر سی بات ہے جن کے والدین حیات ہیں انہیں بھی ہر صورت میں گناہوں سے بچنا
ہے۔
فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
:”اللہ پاک نیک بندے کے جنت میں درجے بلند فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: یا اللہ میرے درجے کیسے بلند ہوئے؟ اللہ پاک فرماتا ہے:اس
لئے کہ تیری اولاد نے تیرے لئے بخشش کی
دعا کی ہے۔“ (مسند احمد بن حنبل، ج3، ص584، حدیث10615) لہذا اپنے مرحوم والدین کے لئے
خوب مغفرت کی دعا کیجئے۔ جو زندہ ہیں ان کے لئے بھی مغفرت کی دعا کی جاسکتی ہے۔
امیر اہل سنت نے مزید فرمایا: زہے نصیب! آپ والد صاحب کے
ایصالِ ثواب کے لئے کوئی عالی شان مسجد بنادیں۔ مسجد کانام ماہِ رضا کی مناسبت سے فیضانِ اعلیٰ حضرت رکھ لیں۔
آپ کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہوگا اور مرحوم کا بھی بیڑہ پار ہوگا اِنْ
شَآءَ اللہ ۔ امی جان کے ایصالِ ثواب کی نیت بھی کرلیں ۔ امیر اہلِ سنت کی
ترغیب پر مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مسجد جلد تعمیر ہوجائے گی۔
یہ دعوت اسلامی کے شروع میں ہمارے سب سے پہلے financer (مالی سپورٹر) تھےبانی دعوتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا: حاجی یعقوب گنگ ماشاء اللہ ، ہمارے ساتھ قافلوں میں آتے تھے، انہوں نے اس دور میں جب کوئی سائیکل بھی نہ دے ہمیں اپنی گاڑی دی ہوئی تھی اور ڈرائیور بھی دیا تھا کہ دین کے کام کے سلسلے میں جہاں جانا ہے جاؤ۔ ہمارے گھر کے پاس ان کی گاڑی کھڑی رہتی تھی۔ یوں ہمارے ساتھ بہت مالی و جانی تعاون کیا ۔اللہ ان کی سب خدمات قبول فرمائے ۔آمین
مدنی کاموں کی ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام

مدنی کاموں کی
ترقی کے لیے مختلف ممالک سے اسلامی بہنوں کا کراچی سفر۔ امیر اہل سنت کا پیغام
اسلامی بہنوں کی دین کے لیے قربانی...
10 ممالک سے سفر کرکے اسلامی بہنیں کراچی سنتوں
بھرے اجتماع میں پہنچ گئیں۔
امیر اہل سنت نے دعاؤں سے نوازا اور مختلف اہم
کاموں کی ترغیب دلائی
تفصیلات: ان دنوں کراچی میں 10مختلف ممالک سے آئی
ہوئی اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔ امیر اہلِ سنت حضرت مولانا الیاس
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 24 ستمبر 2019 کو ان اسلامی بہنوں کے لیے
دعاؤں اور نصیحتوں پر مشتمل ایک صوتی
پیغام جاری کیا جس میں آپ نے فرمایا:
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَ
نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیم!
اَلسَّلَامُ
عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ!
ما شاء اللہ،ما شاء اللہ،ما شاء اللہ مجھے بتایا گیا کہ عمان سے پانچ
اسلامی بہنیں ،آسٹریلیا سے ایک اسلامی بہن ،کینیڈا سے ایک ،فجی سے ایک ، اٹلی سے
ایک، سی لنکا سے ایک،کینیا سے دو، چائنا سے ایک، یوکے سے تین اور یوگینڈا سے ایک!
یوں کل سترہ اسلامی بہنیں مختلف ممالک سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے کراچی
تشریف لائی ہوئی ہیں،کراچی کی اسلامی
بہنیں بھی شریک ہیں۔ مرحبا !مرحبا!مرحبا!
مجلس مشاورت کی کاوشیں بھی مرحبا، مَا شَآءَ اللّٰہ سب مِل جُل کر دین کی خدمت کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ اللہ کریم سب کا آنا جانا قبول فرمائے،
قدم قدم پر برکتیں نصیب فرمائے،دونوں جہانوں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدر فرمائے،سب
کو بے حساب بخشے، آل اولاد کو بھی بے حساب بخشے۔
میری مدنی بیٹیو!
خوب خوب دعوت اسلامی کا مدنی کام کریں، مدنی انعامات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور
روزانہ غور و فکر کرکے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کریں اور اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دار اسلامی بہن
کو جمع بھی کروائیں، ہر ہفتہ وار
مدنی رسالے کا بھی مطالعہ کریں یا آڈیو
میں سن لیں اور اسلامی بہنوں کے جو آٹھ مدنی کام ہیں ان کی بھی دھوم دھام کریں۔
اللہ کریم آپ سب کو برکتیں دے ،خوب دین کی خدمت نصیب فرمائے، اخلاق اچھے کرے،
کردار ستھرا کرے، غصے کی عادت نکل جائے، چڑچڑے پن کی عادت نکل جائے،کہاں کیا بولنا
ہے اس کی بھی اللہ کرے شُد بُد آجائے، اللہ سب کو
برکتیں دے، میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا کیجئے گا۔آپ کے ساتھ جو محارم آئے ہیں مَا شَآءَ اللّٰہ ان کی بھی بڑی خدمات ہیں اور ان کی بھی بہت بڑی قربانیاں ہیں۔ اللہ ان سب کے حق
میں بھی یہ دعائیں قبول فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تفصیلات: امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی سیرت کا اگر مطالعہ کیا
جائے تو اندازہ ہوگا کہ آپ کی نس نس میں صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہارکی محبت کوٹ
کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
صحابہ و اہلِ بیت سے امیراہل سنت کی محبت کی ایک واضح مثال
پچھلے دنوں دیکھنے میں آئی کہ حیدرآباد کے حاجی خالد عطاری نے امیر اہلِ سنت کی ترغیب پر مسجد تعمیر کرنے کیلئے جگہ خریدی اور
آپ سے مسجد کا نام رکھنے کے متعلق عرض کیا تو آپ نے مسجد کا
نام ”فیضانِ اہلِ بیت “رکھا۔ یقینا یہ اہلِ بیت سے امیر اہل سنت کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ پاک
ہمیں صحابہ و اہلِ بیت کی سچی غلامی عطا
فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، گھر کی تمام خواتین
جھلس گئیں، امیر اہلِ سنت کا اظہار افسوس

مفتیِ قلاّت کے گھر میں گیس سلنڈر
پھٹ گیا، 4 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی
امیر اہلِ سنّت نے بہت زیادہ
ڈھارس و تسلی دی۔
مزید فرمایا: انسان جس سے محبت
کرتا ہو اس کے فوت ہونے پر صبر کرے تو اللہ پاک اسے جنت عنایت فرمائے گا۔ (شرحِ حدیث)
تفصیلی خبر:
کنزالایمان و خزائن العرفان کا
بروہی زبان میں ترجمہ کرنے والے مفتیِ قلّات حضرت مولانا مفتی عبدالغفار حلیمی
صاحب کے گھر کے کچن میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے گھر کی 6 خواتین بہت زیادہ
جھلس گئیں جس کے نتیجے مفتی صاحب کے بچوں
کی امی، دو صاحبزادیاں، اور بڑی بہو انتقال کر گئیں جبکہ ایک صاحبزادی اور بہو
شدید زخمی حالت میں کوئٹہ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے
پر امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے (26محرم الحرام 1441ھ مطابق 26 ستمبر 2019 کو) آڈیو پیغام کے ذریعے
مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادوں سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی، مرحومین کے لئے
دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کےلئے دعائے صحت فرمائی نیز دعا میں یہ بھی کہا:
یااللہ ! قبلہ مفتی صاحب بڑے
غمزدہ اور صدمے سے چور چور ہوں گے، اے اللہ! ان پر کوئی ایسی رحمت کی نظر
فرما کہ ان کے غم غلط ہوجائیں، مولائے کریم! انہیں خوشیاں نصیب فرما، یااللہ! سارا خاندان رنج و غم
میں ڈوبا ہوا ہوگا محبوبِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے کوئی ایسی خوشی کی لہر
آجائے کہ ان کے غم دور ہو جائیں، خوشیاں پلٹ آئیں، اِلٰهُ
العَالمِیْن!
رحم فرما، کرم فرما، فضل فرما۔ اٰمین
بہار آئے میرے دل کے چمن
میں یا رسول اللہ
ادھر بھی آکے لگے چھینٹا
کوئی رحمت کے بادل سے
امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کےلئے بخاری شریف سے حدیثِ قدسی
بیان کرتے ہوئے کہا:اللہ پاک
فرماتا ہے: جب میں اپنے بندۂ مومن کی دنیاکی کوئی پیاری چیز لے لوں، پھر وہ صبر
کرے تو میرے پاس اس کی جزا جنت کے سوا کچھ نہیں۔ (بخاری شریف، حدیث: 6424)
اس حدیثِ قدسی کی شرح یوں بیان کی
گئی ہے کہ: کسی شخص کے ماں باپ، بھائی بہن، بیوی، یا اولاد میں سے یا اس کے علاوہ
کوئی ایسا انسان فوت ہوجائے جس سے وہ محبت کرتا ہو اور اس کے فوت ہونے پر صبر کرے
تو اللہ پاک
اسے جنت عنایت فرمائے گا۔ (فتح
الباری، مراۃ، مرقاۃ)
امیر اہلِ سنت نے مزید فرمایا: اللہ آپ کو صبر دے۔ مجھے آپ
سے ہمدردی ہے۔ اللہ کریم آپ کے حال پر رحم فرمائے۔ ظاہر ہے جو صدمہ آپ کو
پہنچا ہے وہ آپ ہی سمجھ سکتے ہیں، ہم نہیں سمجھ سکتے۔ اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال
ہے۔
مختلف شہروں میں شدید زلزلہ،امیرِ اہلِ سنّت کا اظہارِ افسوس، مالی امداد کا اعلان

ہیڈ لائنز: پاک و ہند کے مختلف شہروں میں
زلزلہ۔۔ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری نے زلزلے کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا
کہ زلزلے گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں۔۔ آپ نے زلزلہ زدگان کی امداد کا اعلان کیا
اور عاشقان رسول کوجانی و مالی تعاون کی اپیل کی۔
مزید تفصیلات
(ویب ڈیسک25,SEP,2019) 24
ستمبر 2019 کو کشمیر، اسلام آباد سمیت پاک
و ہند کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا، جس میں کافی جانی مالی نقصان ہوا۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے
25ستمبر2019 کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں آپ کا کہنا تھاکہ: زلزلے گناہوں کی وجہ
سے آتے ہیں، اس لیے ایسے موقع پر اللہ تعالی کی جناب میں توبہ کرنی چاہیے، گناہوں
کی معافی طلب کرنی چاہیے، استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ پڑھتے رہنا چاہیے، آئندہ گناہوں سے
بچنے کا ذہن بنانا چاہیے اور نمازوں کی پابندی
شروع کر دینی چاہیے۔ امیر اہل سنت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کرتے
ہوئے کہا:یااللہ! ا س زلزلے میں جتنے مسلمان انتقال کر گئے سب کو غریق رحمت فرما،
سب کی مغفرت فرما۔ جو زخمی ہوگئےانہیں روبہ صحت کر دے، انہیں شفائے عاجلہ کاملہ
نافعہ عطا کر دے، ان کو در در کی ٹھوکروں سے بچا لے۔ جن کے مال کا نقصان ہوا انہیں
اچھا بدل عطا فرمادے۔امیر اہل سنت نےسوگوارں سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا: جن کے
رشتے دار فوت ہوئے میں ان سب سے تعزیت کرتا ہوں۔ اور جو زخمی ہوئے میں ان کے
عزیزوں سے ہمدری اور غمخواری کا اظہارکرتا ہوں۔
امیر اہل سنت نے زلزلہ زدگان کی امداد کا
اعلان کرتے ہوئے فرمایا: دعوت
اسلامی کی امدادی کاموں کےلیے مجلس سے میری مدنی التجا ہے کہ فوری طور پر آقا کی
دکھیاری امت کو سنبھالنے کی کوشش کریں۔ ان کی مالی مدد کریں۔ مزید فرمایا: عاشقان
رسول کو اس مصیبت کے وقت میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اور
جانی مالی تعاون کرنا چاہیے۔ عاشقان رسول آگے بڑھیں اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی
کا ساتھ دیں۔
