اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ ”سانپ نما جن“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی جائے گی، تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔

دعائے عطار

یا اللہ! جو کوئی رسالہ سانپ نما جن کے 27 صفحات پڑھ یا سن لے اسے ہمارے غوثِ اعظم کے طفیل برے خاتمے سے بچا۔آمین

رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/sanp-numa-jin

رسالے کی آڈیو سننے کے لئے  وزٹ کیجئے:

https://www.ilyasqadri.com/medialibrary/72165


بانیِ دعوتِ اسلامی ہر ہفتے کو کسی نہ کسی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور اس رسالے کا مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔گزشتہ ہفتے امیر اہلِ سنت نے رسالہ ”دعوتوں کے بارے میں سوال و جواب“ پڑھنے کی ترغیب دلائی تھی۔

مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق 39ہزار 882 طالبات نے رسالہ ”دعوتوں کے بارے میں سوال و جواب“ پڑھنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی اور راولپنڈی میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمت کے متعلق معلومات فراہم کی اور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور تحائف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار  اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں : وقاص (S.D.P.O سرکل گوجر خان)، محمد سعید (ایڈیشنلS.H.Oتھانہ گوجر خان)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےخوشاب میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی  کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف کتب ورسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ علاوہ ازیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جامع مسجد میں اجتماع میلاد ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: اعظم ٹوانہ (بریگیڈیئر ر)،ملک نذر (بریگیڈیئر ر)، ملک شیر احمد (ڈى ایس پى CTD خوشاب)، ملک محمد اسلم (سماجى شخصیت)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت  ذمہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

چند کے نام یہ ہیں:٭ مولانا حافظ طاہر صاحب (خطیب جامع مسجد پولیس لائن مدرس جامعہ اکبریہ میانوالی) ٭ محمود خان اویسی صاحب (مہتمم جامعہ اویسہ للبنات) ٭حافظ مطیع اللہ صاحب ( امام مسجد غوثیہ) ٭ محبوب الہی چشتی صاحب ٭ مولانا محمد عاشق نقشبندی صاحب (فیصل آباد) ٭ مولانا قاری محمد رمضان نقشبندی صاحب (ناظم جامعہ شیر ربانی فیصل آباد)

سندھ کے مختلف علاقوں میں  آسمانی بجلی گرنے سے 20سے زائدافراد انتقال کرگئے، کئی جانور جل گئے

جن مسلمانوں کے یہاں اموات ہوئیں سب کے سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں، مولانا الیاس قادری

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی نے قہر ڈھادیا، جس کے سبب کئی افراد وفات پاگئے، کئی جانور جل گئے اور کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پرامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت فرمائی۔ ویڈیو پیغام میں دعا کرتے ہوئے آپ کا کہناتھا:یا اللہ!پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ آسمانی بجلی گرنے کے سبب جو جو مسلمان انتقال کر گئے ہیں ان سب کو غریقِ رحمت فرما، ان کےلواحقین اور سوگواروں کو صبرِ جمیل اور اس پر اجرِ جزیل مرحمت فرما، سندھ کے مسلمانوں کی حفاظت فرما، جو زخمی ہوئے انہیں روبہ صحت فرما۔

لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے بانیِ دعوتِ اسلامی نے کہاکہ جن جن کے یہاں اموات ہوئیں میں ان سب مسلمان سوگواران سے تعزیت کرتا ہوں، سب نمازوں کی پابندی کیجئے! سنتوں پر عمل کیجئے! اور گڑ گڑا کر اللہ کی جناب میں توبہ کیجئے اور مسجدوں کوآباد کیجئے۔


ڈھاکہ بنگلہ دیش میں  دو ٹرینوں کا آپس میں ٹکراؤ، 15 افرادانتقال کرگئے،40 سے زائد زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنت کا اظہار افسوس

تمام سوگواروں سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، مولانا الیاس قادری

تفصیلات کے مطابق 12 نومبر 2019ء کو ڈھاکہ سے جانے والی اور آنے والی دو ٹرینوں کا آپس میں ٹکراؤ ہوگیا جس کے باعث 15 افراد وفات پا گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے مرحومین اور زخمیوں کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

بانی دعوتِ اسلامی نے یوں دعا فرمائی:یا رب المصطفٰے جل جلالہ وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس حادثےمیں جن مسلمانوں کا انتقال ہوا ان کی بے حساب مغفرت فرما، جو مسلمان زخمی ہوئے انہیں روبہ صحت فرما، اے اللہ فوت شدگان اور زخمیوں کے عزیزوں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما ، ہم سب کو پکا نمازی بنا، اپنا خوف عطا فرما،اپنے پیارے حبیب کا ہم کو عشق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میں تمام سوگواروں سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ نماز کی پابندی کرتے رہیے، مدنی چینل دیکھتے رہیے۔


(اسٹاف رپورٹ:کراچی) آل پاکستان میمن فیڈریشن کے وفد نے صدر حنیف موٹلانی اور چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون  کے ہمراہ 16 نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔ مجلس رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری نے ان کا استقبال کیا اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا جسے دیکھ کر وفد کے اراکین نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔

وفد نے امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع مکہ شریف کی سوغات زم زم شریف اور مدینے پاک کی کھجوروں سے کی گئی۔نگرانِ شوریٰ بھی موقع پر موجود تھے، وفد نے ان سے بھی ملاقات کی۔وفد نے نگران شوریٰ کو فیڈریشن آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے! کہ وفد میں صدر آل پاکستان میمن فیڈریشن حنیف موٹلانی اور چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون علاوہ غنی بھنرہ، عزیز میمن،عمر موٹلانی،افضل بھوج، فیصل ڈھیڈی، صادق پٹیل، عبید چامڑیا، رشید ، ندیم میمن اور طارق پولانی بھی شامل تھے۔


(اسٹاف رپورٹ:کراچی) 14 نومبر 2019ء کو امیر اہلِ سنت   مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے المدینۃ العلمیہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کو خصوصی وقت عطا فرمایا۔ اسلامی بھائی امیر اہلِ سنت کے گھر کے جنت ہال میں پہنچے تو امیر اہلِ سنت نے مسکرا کر ان عاشقانِ رسول کوخوش آمدید کہا۔

اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنت سے مختلف موضوعات پر سوالا ت کئے جس کے آپ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنت سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔

واضح رہے! اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 12  ربیع الاول1441ھ کو فیصل آبادکےعلاقےامین ٹاؤن میں مجلس رابطہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے I.S.I آفیسراوربریگیڈیئرجنرل کے اہل ِخانہ (اسلامی بہنوں) سےملاقات کی اور انہیں دعوت ِاسلامی کاتعارف پیش کیا گیا جس پر خوشی کااظہارکرتےہوئےانہوں نےمدنی حلقوں، ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


جانشین و صاحبزادۂ عطار  حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں مکہ مکرمہ پہنچ گئے، مکہ پہنچنے پر 13 نومبر 2019ء کی رات عمرہ ادا کیا اور رب کعبہ کے حضور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کیں۔ یاد رہے! رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ پہلے سے ہی مکے میں موجود تھے، انہوں نے جانشین عطار کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

مناظر دیکھنے کے لئے Watch video کے بٹن پر کلک کیجئے


امیراہل سنت 13 ربیع الاول 1441ھ  کی رات کراچی کے مختلف مقامات پر چراغاں دیکھنے تشریف لے گئے۔ حسین مناظر دیکھنے کے لئے Watch video کے بٹن پر کلک کریں۔