(کراچی، اسٹاف رپورٹر)25 دسمبر  2019ء بروز بدھ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں طلبہ کرام کو سورج گرہن کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے لئے ایک خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں بیان کرتے ہوئے ماہر علم توقیت و نگران مجلس توقیت مولانا وسیم احمد عطاری نے طلبہ کو بتایا کہ سورج گرہن کیا ہوتا ہے اورکیسے لگتا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اور سورج گرہن کے وقت ہمیں کیا کرنا چاہیئے ؟۔ آپ نے سورج گرہن کی اقسام اوردنیا کے مشہور مقامات کے سورج گرہن کی ٹائمنگ بھی طلبہ کو بیان کیں۔طلبہ کو امیر اہلسنت کا سورج گہن کے متعلق ویڈیو پیغام بھی دیکھایا گیا ۔اس کے علاوہ استاذ الحدیث مولانا کامران عطاری مدنی نے بھی اس نشست میں بیان فرمایا اور طلبہ کو سورج گرہن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے۔ نشست میں 400 سے زائد طلبہ اور اساتذہ و منتظمین نے شرکت کی۔