دعائےعطار

(ماہنامہ فیضان مدینہ2020 کی بکنگ کروانے والوں کیلئے)

یا اللہ! جو کوئی ماہنامہ فیضان مدینہ کی 2020 کی اپنے لیے بکنگ کرائے یا کسی دوسرے پرانفرادی کوشش کر کےبکنگ کروائے اسے دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرما اور اس کی حلال روزی میں خوب برکتیں عطا فرما اور اس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بکنگ اور معلومات کیلئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں

UAN 021-111-25-26-92

0313-1139278


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائی جائے گی، تمام عاشقان رسول اس رسالے کو پیشگی ہی حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل کی دعائیں لیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے صرف 12 روپے ہدیہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ! جو کوئی رسالہ”نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج“کے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کی آنکھوں کو بدنگاہی کے گناہوں سے بچا اور بار بار مکے مدینے کی بہاریں دکھا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/nazar-ki-kamzori-kay-asbab-ma-ilaj

AUDIO BOOK

https://www.ilyasqadri.com/medialibrary/73414


امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو ایک رسالہ مطالعہ کے لئے عطا فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس ہفتے امیر اہلِ سنت نے رسالہ ”گانوں کے35 کفریہ اشعار“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ آپ بھی اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃالمدینہ سے 10 روپے ہدیہ پر حاصل کیجئے اور مطالعے کرکے یا سن کر دعائے عطار کے حقدار بن جائیے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاکعَزَّوَجَلَّ! جو کوئی رسالہ ”گانوں کے35 کفریہ اشعار“ کے 32صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو سلامتیِ ایمان، مدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ موت اور جنت البقیع میں مدفن نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/ganon-kay-35-kufriya-ashaar

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کیجئے

https://www.ilyasqadri.com/medialibrary/73108


(کراچی، اسٹاف رپورٹر)25 دسمبر  2019ء بروز بدھ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں طلبہ کرام کو سورج گرہن کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے لئے ایک خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں بیان کرتے ہوئے ماہر علم توقیت و نگران مجلس توقیت مولانا وسیم احمد عطاری نے طلبہ کو بتایا کہ سورج گرہن کیا ہوتا ہے اورکیسے لگتا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اور سورج گرہن کے وقت ہمیں کیا کرنا چاہیئے ؟۔ آپ نے سورج گرہن کی اقسام اوردنیا کے مشہور مقامات کے سورج گرہن کی ٹائمنگ بھی طلبہ کو بیان کیں۔طلبہ کو امیر اہلسنت کا سورج گہن کے متعلق ویڈیو پیغام بھی دیکھایا گیا ۔اس کے علاوہ استاذ الحدیث مولانا کامران عطاری مدنی نے بھی اس نشست میں بیان فرمایا اور طلبہ کو سورج گرہن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے۔ نشست میں 400 سے زائد طلبہ اور اساتذہ و منتظمین نے شرکت کی۔


اللہ پاک کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ”سورج “بھی ہے۔یہ زمین سے کئی ہزار گُنا بڑا ہے ،اِس سے روشنی اور دھوپ جیسی نعمتیں ملتی ہیں جوانسان،جانوروں اوردرختوں کی نشوونماکاسبب بنتی ہیں۔نظامِ شمسی وہ شاہکارہے جو ہمیں اپنے خالق و مالک کے موجود ہونے کی دلیل فراہم کرتا ہے ۔”سورج“دن کی علامت ہے لیکن بسااوقات قدرتِ الٰہی کا یوں اظہار ہوتا ہے کہ سورج نکلنے کے باوجود رات کاسماں بندھ جاتا ہےاسے ”سورج گہن“کہتے ہیں۔گرہن کے متعلق لوگوں کے خیالات گرہن کے متعلق کفارِعرب اور مشرکینِ ہند کے عجیب خیالات ہیں۔کفار عرب کہتے تھے کہ کسی برے آدمی کی پیدائش یا اچھے آدمی کی وفات پرگرہن لگتا ہے۔مشرکینِ ہند کا عقیدہ ہے کہ چاند اورسورج پہلے انسان تھے،انہوں نےبھنگیوں، چماروں سے کچھ قرض لیا اور ادا نہ کیا اس سزا میں انہیں گرہن لگتا ہے۔چنانچہ ہندوگرہن کے وقت بھنگیوں کو خیرات دیتے ہیں اور مانگنے والےبھنگی بھی کہتے ہیں کہ سورج مہاراج کا قرض چکاؤ۔اسلام ان لغویات سے علیحدہ ہے،وہ فرماتاہے کہ یہ اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں جب چاہے چاندسورج کو نورانی کردے اور جب چاہے ان کا نورچھین لے۔ (مراۃ المناجیح، ۲/۳۷۹) عہدِرسالت میں جب سورج گرہن ہوا جب دنیا کے نقشے پر اسلام کی اِنقلابی دعوت اُبھری تو اللہ پاک کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سورج اور چاند گرہن کے بارے میں ان تَوَہُّمات کو خَتْم کیا۔جس دن آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالٰی عنہ انتقال کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ بعض لوگوں نے خیال کیا کہ یہ حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات کی وجہ سے ہوا ہے،چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے لوگوں کوسورج گہن کی نماز پڑھانےکے بعد خطبہ دیتے ہوئے اِرشادفرمایا: سورج اور چاند اللہ پاک کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اللہ پاک کو یاد کرو، اس کی بڑائی بیان کرو ، نمازپڑھو اور صدقہ دو۔ (بخاری، کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰ ملخصاً)مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:چونکہ یہ قہرِخداوندی کے ظہور کا وقت ہے اس لیے اس وقت نماز پڑھو،دعائیں مانگو،صدقہ دو،غلام آزاد کرو تاکہ رحم کیے جاؤ ۔(مراۃ المناجیح،۲/۳۷۹)سورج گرہن سے جُڑی غلط فہمیاں مشرق و مغرب،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی سورج اور چاند گرہن کے انسان پر مضر اثرات کےبے بنیاد خدشات پائے جاتے ہیں۔سورج گرہن کے بارےمیں عام طور پریہ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں:پہلی غلط فہمی بعض علاقوں میں گرہن کے وَقْت کمزور اعتقاد والے اَفراد خودکو کمروں میں بند کرلیتے ہیں تاکہ بقول ان کے وہ گرہن کے وَقْت خارِج ہونے والی نقصان دہ لہروں سے بچ سکیں ۔دوسری غلط فہمی گرہن کے وَقْت حاملہ خواتین کو کمرے کے اندر رہنے اور سبزی وغیرہ کاٹنے اورسلائی کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ایک مغربی ملک میں رہنے والی دنیاوی تعلیم یافتہ خاتون سورج گرہن سے چند روز پہلے سَخْت پریشان تھی کیونکہ اس کے ہاں پہلے بچے کی وِلادت ہونے والی تھی ،بچے پر سورج گرہن کے ممکنہ اثرات کا خوف اسے بھی لاحق تھا۔ اس نے بچے کو گرہن کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اپنی ڈاکٹر کو فون کیا کہ آیا اس کی قبل از وَقْت ولادت ممکن ہے؟ تو ڈاکٹر نے اسے دِلاسا دیتے ہوئے سمجھایا : پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، گرہن کے اثرات کی حقیقت تَوَہُّمات سے زیادہ نہیں ہے۔تیسری غلط فہمی لوگوں کا ایک غَلَط خیال یہ بھی ہے کہ سورج یا چاند گرہن کے وقت حاملہ گائے، بھینس، بکری اور دیگر جانوروں کے گلے سے رَسی یا زنجیر کھول دینی چاہئے تاکہ اُن پر بُرا اثر نہ پڑے۔ چوتھی غلط فہمی کئی مشرقی ملکوں میں عِلْم نجوم کے ماہرین سورج گرہن سے منسلک پیش گوئیاں کرتے ہیں جن میں کسی تباہی یا نقصان کی نشان دہی کی جاتی ہے،مثلاً چوری، اغوا، قتل وغارت، خودکُشیاں اور تشدد کے واقعات بالخصوص خواتین کی اموات میں اضافہ، لاقانونیت اور بے انصافی کے واقعات کثرت سے ہونے کی پیش گوئی کی جاتی ہے ۔

ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرہن کے وَقْت سورج کو براہ راست دیکھنے سے آنکھ کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔جب سورج یا چاند کو گہن لگے تومسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس نظارے سے محظوظ ہونےاور تَوَہُّمات کا شکار ہونے کے بجائے بارگاہِ الٰہی میں حاضری دیں اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ،اُس یومِ قیامت کو یاد کریں جب سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے اور ستارے توڑدئیے جائیں گے اور پہاڑ لپیٹ دئیے جائیں گے اس موقع پربالخصوص نمازِ کُسُوف ادا کی جاتی ہے جس کا طریقہ یہ ہے یہ نَمازاورنوافِل کی طرح دو رَکعت پڑھیں یعنی ہررَکعت میں ایک رُکوع اور دو سجدے کریں نہ اس میں اذان ہے ،نہ اقامت ،نہ بُلند آواز سے قراءَ ت اورنَمازکے بعددُعاکریں یہاں تک کہ آفتاب کھل جائے اوردورَکعت سے زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں خواہ دو،دو رَکعت پرسلام پھیریں یاچارپر۔ (بہارشریعت،۱/۷۸۷)امامِ اہلِ سنّت ،امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:اگر سورج گرہن عصر کے بعد یا نصف النہار کے وقت لگے تو لوگ دعا کریں گے اور نماز نہیں پڑھیں گے، اس وجہ سے کہ اِن دووقتوں میں نفل پڑھنا مکروہ ہے۔(فتاوی رضویہ ،۵/۱۲۹)

امیر اہلسنت کے ملفوظات جب سورج گہن ہوتو نمازِ کُسُوف ادا کیجئے کہ یہ نماز سنتِ مُؤکدہ ہے ۔(بہارشریعت،۱/۷۸۷)جہاں جہاں سورج گہن ہو وقت کا حساب لگا کر اپنے اپنے ملکوں میں سورج گہن کی نماز باجماعت ادا کیجئے۔جماعت کی تعداد کم ہو یا زیادہ بہر صورت اخلاص کو مدِ نظر رکھئے کیونکہ قبولیت کا دارومدار کثرت پر نہیں بلکہ اِخلاص پر ہے ۔جماعت میں لوگ شریک ہوسکیں اس لئے پہلے سے وقت کا اعلان کردیجئے۔جماعت سے پہلے بہار شریعت وغیرہ سے مختصر مسائل اور روایات بیان کیجئےنوٹ ایک اہم شرعی مسئلے کی جانب رہنمائی فرماتے ہوئے امیراہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرمایا: تمام امام صاحبان اپنی اپنی مساجد میں سورج گہن کی نماز کا اہتمام کریں لیکن جوجمعہ قائم کرسکتے ہیں، جن کی شرائط پوری ہوں وہی جماعت قائم کریں ہر ایک اس نماز کی امامت نہیں کرسکتا۔(بہارشریعت، ۱/۷۸۷ ملخصاً)

سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔


پوری دنیا میں دعوت اسلامی کی اسلامی بہنوں کے مدنی کام کو دیکھنے والی ”عالمی مجلس مشاورت“ کی ذمہ دار اُم میلاد عطاریہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بانیِ دعوتِ اسلامی نے اظہارِ تعزیت، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعا فرمائی۔

امیر اہل سنت نےاپنے پیغام میں ”لوحِ محفوظ میں لکھی سب سے پہلی عبرت انگیز بات“ بیان فرمائی۔ مصیبت پر صبر کرنے اور اللہ پاک کا شکر کرنے والے کو اللہ پاک صدیقین میں لکھ دیتا ہے (امیر اہلسنت کے مدنی پھول سے ماخوذ)کسی کا انتقال ہمارے لیے ذریعہ عبرت ہے کہ آج یہ دنیا سے چلا گیا، کل میری باری آنی ہے اور مجھے بھی دنیا سے جانا ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی

تفصیلات کے مطابق اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اُم میلاد عطاریہ کی والدہ محترمہ 20 دسمبر 2019ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج 21 دسمبر 2019ء کراچی کے علاقے کھارادر کی شہید مسجدکے قریب رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری کی امامت میں ادا کی گی۔ نمازِ جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ایک صوتی پیغام(Audio Massage) جاری کیا، جس میں مرحومہ کے لئے دعا فرمائی، ایصالِ ثواب کیا اور نصیحت کیلئے ایک مدنی پھول بیان فرمایا:

اللہ پاک نے لوحِ محفوظ میں سب سے پہلی جو بات لکھی اس میں یہ بھی تھا کہ جس نے میری طرف سے آئی ہوئی مصیبت پر صبر کیا اور میری نعمتوں کا شکر ادا کیا تو میں نے اسے صدیق لکھا اور اس کو صدیقین کے ساتھ اٹھاؤں گا اور جس نے میری طرف سے آئی ہوئی مصیبت پر صبر نہیں کیا اور میری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا وہ میرے سوا جسے چاہے اپنا معبود بنا لے۔(تفسیر قرطبی، البروج، تحت الآیۃ22، ج10، ص210، دارالفکر بیروت، ملتقطاً)

لواحقین کو نصیحتیں کرتے ہوئے امیرِا ہلِ سنت کا کہنا تھا: صبر و ہمت سے کام لیجئے! اللہ کی رضا پرراضی رہیے،کسی کا انتقال ہمارے لیے ذریعہ عبرت ہے کہ آج یہ دنیا سے چلا گیا، کل میری باری آنی ہے اور مجھے بھی دنیا سے جانا ہے۔ ہم اپنی تیاری جاری رکھیں اور جانے والے کے لیے دعائے مغفرت کریں، ایصالِ ثواب کریں۔ صرف رونا دھونا اس کے لیے مفید نہیں ہوگا۔

امیر اہل سنت نے مزید ارشاد فرمایا: ہوسکے تو اپنے پلے سے 2500 کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے لے کر ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم فرمادیں۔ زہے نصیب! آپ کے بیٹے کے ابو ایصالِ ثواب کے لیے اسی ماہ قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کرلیں، بلکہ جلدی جلدی تیجے کے فورا بعد یا اس سے بھی پہلے سفر کریں تو مرحبا، جتنا جلدی ایصالِ ثواب کیا جائے اچھا ہے۔ آپ کے دونوں بیٹے اور ان کے ابو کم از کم 12 مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیت فرمالیں اور ہر مدنی مذاکرہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آکر سوال جواب شروع ہونے سے لے کر کم از کم ایک گھنٹہ 12 منٹ سنیں اور اس میں ایصالِ ثواب کی نیت کرلیں۔ زہے نصیب! دونوں بیٹے، ان کے ابو اور آپ بھی ”فیضانِ نماز“ 63 دن کے اندر اندر ختم کرلیں اور ایصالِ ثواب کی نیت کرلیں، اللہ کریم خوب برکتیں دے گا۔ بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صلوا علی الحبیب

صلی اللہ تعالی علی محمد


امیر اہلِ سنت دامت  برکاتہم العالیہ ہر ہفتے کو ایک رسالہ مطالعہ کے لئے عطا فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس ہفتے امیر اہلِ سنت نے رسالہ ”جنتیوں کی زبان“ رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاوں سے نوازا ہے۔ آپ بھی اس رسالے کو ہدیۃً حاصل کیجئے اور مطالعے کرکے یا سن کر دعائے عطار کے حقدار بن جائیے۔

دعائے عطار

یا اللہ جو کوئی رسالہ جنتیوں کی زبان کے 30صفحات پڑھ یا سن لے اس کو جنت الفردوس میں عربی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمین

رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/jannation-ki-zaban

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کیجئے:

Audio book


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وارمدنی مذاکرہ کے تحت14 دسمبر2019ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان ِمدینہ فیصل آباد میں لائیومدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہواجس میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیصل آباد اورجامعۃ المدینہ الہدی کے طلبائے کرام اورنگران ِپاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سمیت اراکینِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اورحاجی محمد فضیل عطاری نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔ مدنی مذاکرہ کے اختتام پرطلبائے کرام نے اراکینِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:سید معاذالرحمن، رکن زون فیصل آباد مجلس مدنی مذاکرہ)

بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ (17دسمبر2019، مطابق: 19 ربیع الآخر1441ھ) بیرونِ ملک تشریف لے گئے۔ خلیج پہنچ کر آپ نے ایک صوتی (Audio)اور ایک صوری (Video)پیغام جاری کیا۔

صوری پیغام میں حدیثِ پاک سنائی: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہےاسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا چُپ رہے۔ (صحیح بخاری، 4 / 136، حدیث:6135، 6136)

جبکہ صوتی پیغام میں شرح الصدور (اردو) کے صفحہ نمبر 46 سے ایک مدنی پھول بیان کیا: حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ آدمی کی قبر میں عذاب آتا ہے، پس جب وہ سر کی جانب سے آتا ہےتو تلاوتِ قرآن اسے دور کردیتی ہے، جب ہاتھوں کی طرف سے آتا ہے تو صدقہ و خیرات اسے روک لیتے ہیں اور جب قدموں کی طرف سے آتا ہے تو اس کا مسجد کی طرف چلنا اس عذاب کو بھگادیتا ہے اور صبر ایک کنارے پر موجود ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر میں کہیں سے عذاب کے آگے بڑھنے کی جگہ دیکھوں گا تو سامنے آجاؤں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نماز کی پابندی کرتے اور کرواتے رہیے

مدنی چینل دیکھتے رہیے


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”چڑیا اور اندھا سانپ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے۔ تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔

دعائے عطار

یا الٰہی!جو کوئی رسالہ ”چڑیا اور اندھا سانپ“ کے32 صفحات پڑھ یا سُن لےاُس کی حلال روزی میں خوب خیر و برکت عطا فرما۔آمین

رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/chirya-aur-andha-sanp

رسالے کی آڈیو سننے کے لئے وزٹ کیجئے:

https://www.ilyasqadri.com/medialibrary/72550


کسی کےدل میں محبت ڈالنے کا شارٹ کٹ طریقہ یہ ہے کہ جب وہ تکلیف میں آئے تو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔ امیر اہل سنت

مریض چاہے 100 سال کا بوڑھا ہو اگر کوئی اس سے ہمدردی کرے ، اس کے سامنے مسکرائے، طبیعت پوچھے اوردُعا دے تو اس کے دل میں خوشی داخل ہوتی ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

بڑی گیارہویں شریف کی رات (1441 سنِ ہجری) ناسازیِ طبیعت کے سبب افسوس! میں گیارہویں شریف کی بابرکت محفل میں شریک ہونے سے محروم رہا، قَدَّرَ اللہُ وَمَا شَاءَ فَعَلَ وہی ہوا جو اللہ پاک نے مقدر کیا۔ کچھ اسلامی بھائیوں نے عِیادت کی، دعائیں کیں، ہمدردی کی۔ اللہ کریم سب کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے، بے حساب مغفرت کرے، اٰمین۔ جس کی عیادت کی جائے اس کے دل میں عیادت کرنے والے کی محبت پیدا ہوتی ہے۔کسی کےدل میں محبت ڈالنے کا شارٹ کٹ طریقہ یہ ہے کہ جب وہ تکلیف میں آئے تو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔

ایک حدیث پاک تحفۃ ًپیش کرتا ہوں: فرمانِ مصطفےٰﷺ: جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کیلئے صبح کو جائے تو شام تک اور شام کو جائے تو صبح تک 70 ہزار فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے ہیں اور اس کیلئے جنت میں ایک باغ ہوگا۔ (ترمذی،ج 2،ص290، حدیث: 971)

اس حدیث پاک میں عیادت کے لیے ”جانے“ کا تذکرہ ہے، صوتی پیغام، واٹس ایپ یا فون کے ذریعے عیادت کرنے سے آیا یہ فضیلت حاصل ہوگی یا کیا؟ اس کے بارے میں مَیں کیا کہہ سکتا ہوں، البتہ حدیث پاک میں عیادت کیلئے مریض کے پاس بظاہر ”جانے“ کا ہی فرمایا گیا ہے ۔

اسلامی بھائیوں نے میری عیادت کی یہ مجھے بہت اچھا لگا، مریض چاہے 100 سال کا بوڑھا ہو اگر کوئی اس سے ہمدردی کرے ، اس کے سامنے مسکرائے، طبیعت پوچھے اوردُعا دے تو اس کے دل میں خوشی داخل ہوتی ہے۔اللہ کرے کہ ہم سب مسلمانوں کے دلوں میں خوشیاں داخل کرنے والے اور محبتیں بانٹنے والے بن جائیں ۔ عام طور پر لوگ مریضوں کو پوچھتے نہیں ہیں۔ اللہ کریم ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم ہمدردی کریں، غمگساری کریں اور مسلمانوں کے دلوں میں خوشی داخل کرنے کے اسباب مہیا کریں۔

مزید آپ کی دعاؤں کا محتاج ہوں، بے حساب مغفرت کی دعا بھی کیجئے۔ جنہوں نے میری عیادت کی اللہ کریم انہیں بھی مُہلک بیماریوں اورباطنی بیماریوں سے محفوظ رکھے، میرے حق میں بھی یہ دعائیں مستجاب (یعنی قبول) ہوں، اللہ صبر و ہمت عطا کرے اور اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اصل برباد کن امراض گناہوں کے ہیں

بھائی کیوں اس کو فرماموش کیا جاتا ہے

(وسائلِ بخشش، ص 432)

کاش گناہوں کے امراض کا بھی احساس ہوجاتا اور اس کے علاج کی بھی ہمیں فکر ہوتی۔

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد

اس پیغام کے بعد امیر اہلِ سنت کا دوسر ا پیغام تشریف لایا جس میں آپ نے اپنی صحت کے بارے بتاتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

الحمدللہ! ملک و بیرون ملک سے اسلامی بھائیوں کے ہمدردیوں کے پیغامات اور دعائیں موصول ہوئیں۔ اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اب میری طبیعت بہتر ہے، رات کو طبیعت خراب تھی،سر میں درد بھی تھا، مگر پھر حاجی عبید رضا آئے اورانہوں نے دم کیا ،جس سے الحمدللہ میرا سر ٹھیک ہوگیا۔ اس کے بعد گیارہویں رات کو خصوصی مدنی مذاکرے میں حاضر بھی ہوا تھا۔ اللہ کی رحمت ہے، آپ سب کی دعائیں ہیں، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے، جنہوں نے میری ہمدردی کی اللہ کریم ان کو بے حساب جنت میں داخل کرے۔

(صوتی/صوری پیغام کے الفاظ میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔)


تمام عاشقانِ رسول کو اطلاع دی جاتی ہے کہ  آج بعد نمازِ عصرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جانشین امیرِ اہل سنت ابو اسید مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عام ملاقات فرمائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

یاد رہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عصر کی نماز 4:30 پر ادا کی جاتی ہے۔