پچھلے دنوں کراچی میں سیدی قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی پوتی اور حضرت شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا جن کی تدفین مزار اقدس حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ سے متصل مزار شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے قریب کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظم محمد راشد عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے بھائی ڈاکٹر رضوان مدنی صاحب اور مرحومہ کے صاحبزادگان سید انس نورانی اور سید اویس نورانی سے تعزیت فرمائی اور اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ کے لئےرسالہ ”خاموش شہزادہ “ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔