دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

آج بھی ہفتہ ہے، ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہرِ علوم عقلیہ و نقلیہ ، ماہرِ میراث حضرت علامہ مفتی محمد صالح نقشبندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےانتقال پر ان کے صاحبزادوں عبد الحی نقشبندی اور عبد القیوم نقشبندی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔آپ نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کےلیے حدیث ِ پاک بھی بیان فرمائی۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔

پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کیماڑی میں جان لیوا زہریلی گیس کے اخراج سے 14 افراد انتقال کرگئے جبکہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوگئے جنہیں کراچی کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جامعہ کراچی کی فارنزک سائنس لیباڑی کے ماہرین نے گیس کے اخراج کا ذمہ دارسویابین ڈسٹ الرجی کو قرار دے دیا جبکہ گیس کی اصل وجوہات جاننے کیلئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

حادثے کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج سے 12 سے زائد افراد کے انتقال اور 300 سے زائد افراد کے متاثر ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کتاب” احیاء العلوم“ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ 


16 فروری 2020ء بروز اتوار جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اجارہ ٹیسٹ مجلس کے عبد المالک بن اسلام الدین قریشی اور جامعۃ المدینہ کے رکنِ کابینہ زاہد حسین مدنی بن محمد رمضان کا نکاح بھی پڑھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام17فروری2020ءکو  کلفٹن کے ڈویژن فیضان پیر بخاری میں مدنی انعامات اجتماع اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرنے، روزانہ صلوۃالتوبہ ،پابندی وقت پر نماز ادا کرنے اور پابندی وقت پر رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر چوندونیش کابینہ کے   آمینی ڈیویشن کے ایک سلائی سینٹر میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں  چٹا گانگ کی نگرانِ کابینہ نے درس دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 16 فروری 2020ء کو ایبٹ آباد کابینہ حویلیاں ڈویژن میں   اجلاس ہوا جس میں ہزارہ زون مشاورت اور نگران نے شرکت کی۔ زون مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات کے اہم نکات پر کلام کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا ۔ اجلاس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی مضبوط کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


پچھلے دنوں مظفر گڑھ میں ایک گھر کی چھت گرنے کے باعث 8 افراد انتقال کرگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد شفیق اور محمد ذکی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے قافلے میں سفر اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


صاحبزادہ مولانا عبد المصطفیٰ ہزاروی صاحب (ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان)، صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی صاحب (مہتمم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)، صاحبزادہ حافظ نصیر احمد ہزاروی صاحب (مہتمم دارالعلوم امجدیہ ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت صوبہ سندھ) ، مولانا رفیق ہزاروی صاحب، صاحبزادہ ولید خان اور صاحبزادہ اصغر علی نعمانی کی 17 فروری 2020ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی سے ملاقات کی۔ اس دوران خوشگوار گفتگو کا تبادلہ بھی ہوا۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کے لئے دعائے خیر بھی کی۔


دربار عالیہ چورہ شریف کےسجادہ نشین پیر سید محمد شبیر علی شاہ صاحب گیلانی نقشبندی مجددی دامت برکاتھم العالیہنے امیر اہل سنّت کی چھوٹی بہن کے انتقال پر یوکے سے تعزیتی پیغام بھیجا جس پر امیر اہل سنّت دامت برکاتھم العالیہ نے صوتی پیغام کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا اور مدنی پھول پیش کیے ۔ امیر اہل سنّت کا صوتی پیغام سننے کےلیے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کیجئے۔


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حافظ بلال عطاری ،وقاص عطاری ، علی رضا مصطفائی،خانائی بی بی، عبد الحمید رحمانی، شعیب عطاری ، ثنا عزیز عطاریہ، رحمت بانو اور جمیل احمد عطاری کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے لواحقین کو مدنی قافلے میں سفر اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے احمد رضا بن عطاء اللہ، زین مغل بن اسماعیل مغل اور محسن رضابن عبد الرشید کا نکاح بھی پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور اتوار کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔