پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کیماڑی میں جان لیوا زہریلی گیس کے اخراج سے 14 افراد انتقال کرگئے جبکہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوگئے جنہیں کراچی کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جامعہ کراچی کی فارنزک سائنس لیباڑی کے ماہرین نے گیس کے اخراج کا ذمہ دارسویابین ڈسٹ الرجی کو قرار دے دیا جبکہ گیس کی اصل وجوہات جاننے کیلئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

حادثے کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج سے 12 سے زائد افراد کے انتقال اور 300 سے زائد افراد کے متاثر ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کتاب” احیاء العلوم“ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔