دعوتِ اسلامی کی جانب سے شب برات کی ٹرانسمیشن کا آغاز 8 اپریل 2020ء کو شام 6:00 بجے مدنی چینل پر براہِ راست ہوجائے گا ۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سلسلہ دلوں کی راحت میں شب برات کی ٹرانسمیشن کا شیڈول بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 8 اپریل کو 6 بجے مدنی چینل سے لائیو نیکی کی دعوت، ذکر و اذکار اور توبہ و دعا کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد مغرب کی نماز اور چھ نوافل پڑھنےکا سلسلہ ہوگا۔

رات 10:00 بجے تلاوت ، نعت اور سنتوں بھرے بیان، نعت و مناجات وغیرہ کا سلسلہ ہوگا اور کم و بیش 12:00 بجے دعا کا سلسلہ ہوگا۔

خاص بات یہ کہ شب برات کی رات ہونے والی اکثر ٹرانسمیشن امیر اہل سنت کے گھر میں موجود اس کمرے میں ہوگی جہاں نبی پاک علیہ السلام سے منسوب نعلِ پاک اور موئے مبارک و دیگر تبرکات جلوہ فرماہیں، اس کمرے سے نشریات کا سلسلہ ہوگا۔

یاد رہے! ملکی حالات کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت شب برات کے اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں نہیں ہوں گے۔ تمام اسلامی بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے بیان و دعا میں شریک ہوں۔

https://web.facebook.com/maulanaimranattari/videos/1837886189675032/


مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس پروگرام میں کروڑوں دلوں کی راحت امیر اہلسنت حضرت علامہ  محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے علم وحکمت سے بھرپور مدنی پھولوں سے عاشقان رسول کے دلوں کو راحت پہنچاتے ہیں۔ صاحبزادہ عطار حاجی عبید رضاعطاری المدنی مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

امیر اہلسنت نے دوران پروگرام ایک بچے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں تو اندازہ لگائیں کہ قبر کی سختیاں کیسی ہوں گی؟

اس پروگرام میں امیر اہل سنت اپنے ماضی کے واقعات بھی بتاتے ہیں گزشتہ پروگرام میں بھی بانیِ دعوت اسلامی نے بتایا کہ میں نے کراچی سے باہر دیگر شہروں میں جاکر بھی نماز جنازہ پڑھائے ہیں لیکن حفاظتی امور کے معاملات کی وجہ میں کسی کا نماز جنازہ پڑھانے جانہیں سکتا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 اپریل کی شب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس سے امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آقاﷺ کامہینہ جاری و ساری ہے ،ماہ شعبان المعظم پیارے آقا ﷺ پردرود پاک بھیجنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت نے مزید فرمایا کہ درود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے،خوف دور ہوتا ہے، اور درود پاک پڑھنے والا خوشحال ہو جاتا ہے۔

مولانا الیاس قادری نے درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ طاعون اور دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پیارے آقا ﷺ پر درود وسلام کی کثرت کی جائے۔ آ پ نے ہفتہ وار سنتوں اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی۔

واضح رہے کہ یہ ہفتہ وار اجتماع ملک کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی طور پر منعقد نہیں کیا گیا بلکہ مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جسے گھر بیٹھے کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔ 


امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت رسالہ”معاف فرمائیے ثواب کمائیے“کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ: مُعاف فرمائیے ثواب کمائیے کے 18 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کے تمام گناہ معاف فرماکرجنت الفردوس اس کو بے حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Download Now


31 مارچ کی شب مدنی چینل پر رات نو بجے سلسلہ دلوں کی راحت نشر کیا گیا۔ دوران پروگرام حسب معمول رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوا۔ یاد رہے!امیر اہل سنت نے ہفتہ اذان منانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع کرتے ہوئے امیر اہلسنت نے اسے جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا اذان دیتے رہنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ عطار حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج 02اپریل2020ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا جائے گا۔ اس جمعرات بھی اجتماع پاک میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ ہفتہ وار اجتماع گیدرنگ(اجتماعی) صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے اجتماع دیکھنے کی دعوت دیں۔

28 مارچ 2020ء کی شب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات حکمت بھرے جوابات دیئے۔ اس مدنی مذاکرے میں دنیابھر کے عاشقان رسول نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: کیاشَعبَانُ الْمُعَظَّم خصوصی طورپر دُرُودشریف پڑھنے کامہیناہے؟

جواب: جی ہاں !اس مہینے میں آیتِ دُرُود(اِنَّ اللَّهَ وَمَلٰۤئِکَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ)نازل ہوئی ۔

سوال: حضرت ِ سُفیان بن عُیَیْنَہ رحمۃ اللہ علیہ کاخاموشی کے بارے میں کیا قول ہے؟

جواب: خاموشی عالَم کے لیے وقاراورجاہِل کے لیے پردہ ہے۔

سوال: کاؤنٹر(Counter)تسبیح ہاتھ میں رکھنے کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب: اگرہاتھ میں ہوگی تو ذکرودُرُود کرنے کا ذہن بنے گا،گفتگوکےدوران بھی ذکرودُرُودکرنےکا موقع مل جاتاہے،فضول گفتگوکرنےسے بھی بچت ہوگی۔

سوال: اپنے گھر میں چیخ وپُکارکرنے اوربغیراجازت کے ایک دوسرےکے کمرےمیں جاناکیساہے؟

جواب:گفتگوکرتےہوئے چیخ وپُکارکرنا سُنّت نہیں،قرآنِ کریم میں چیخ پُکارکرنے کی مذمت آئی ہے ۔ایک دوسرےکے کمرے میں جانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے،اگرآپ کسی کےکمرے میں جاناچاہتےہیں توسلام کریں،دروازہ بجائیں یا کھنگاریں پھرانتظارکریں، کمرے میں آنے کی اجازت ملے توکمرے میں داخل ہوں ۔

سوال: کیااسلام میں سِفارش کرنےکی اجازت ہے؟

جواب: جس کی سِفارش کرنی ہے، اُس میں اُس کام کی صلاحیّت ہے یعنی وہ میرٹ(Merit)پرپورااُترتاہے تو( ثواب کی نیّت سے) سِفارش کی جاسکتی ہے، ورنہ نہیں۔

سوال:کیا دوستوں سے بھی حیاکرنی چاہئے ؟

جواب: جی ہاں! بلکہ سب سے زیادہ حیا تو اللہ پاک سے کرنی چاہئے ،حضرت سیدناعثمانِ غنی رضی اللہ عنہ جب تنہاہوتےاورکپڑے تبدیل کرتے تو اللہ پاک سے حیا کرتے ہوئے اپنےبدن کو سمیٹ لیتے۔

سوال:زیادہ بولنےکے کیا نقصانات ہیں ؟

جواب:زیادہ بولنے سےلڑائی جھگڑے ہوتے ،نفرت پیداہوتی اورامن تباہ ہوتاہے۔خاموشی اختیارکرنےسے امن قائم ہوتا،ذکرودُرُوداورتلاوتِ قرآن کرنے کا وقت ملتاہے۔

سوال: وہ کون سےبُزرگ تھے جنہوں نےایک گدھاگاڑی کو دیکھا جس میں اتنا مال لوڈ کیا گیا تھاکہ گدھا اس کا بوجھ برداشت نہ کرتےہولٹک گیا،گدھے کی تکلیف دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسوآگئے؟

جواب:حضرتِ مولاناحافظ قاری محمدمصلح الدین قادری رضویرحمۃ اللہ علیہ،کسی پربھی ظلم نہیں کرناچاہئے،یہ بُرےخاتمے کاسب سے بڑاسبب ہے۔اَلْعِیَاذُبِاللہ۔

سوال:کاتبینِ بارگاہِ رسالت صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کی تعدادکتنی ہے ؟

جواب:ان کی تعداد43ہے، ان میں سےکئی وحیِ قرآن ، کئی بادشاہوں کو خط اورکئی صدقات کا حساب وکتاب تحریرکیا کرتے تھے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’اشکوں کی برسات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربِّ کریم! جو کو ئی ِسالہ’’ اشکوں کی برسات‘‘کے36صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے ملک وبیرون ملک کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان، اشیائے خورد و نوش اور نقد رقوم کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی رفیع العطاری، حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی اسلم عطاری کا مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیر اہل سنت کے فرمان پر ملک و بیرون ملک غریب افراد و مستحقین میں دعوت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کئی مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں اور نہایت منظم طریقے سے مستحق افراد کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے متعلق لائحہ عمل بناگیا ہے ۔عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ نیکی کے اس کام میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔


29مارچ کی شب مدنی چینل پر مقبول عام پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں  امیر اہل سنت نے تمام عاشقان رسول کو 5 شعبان المعظم کی مناسبت سے نواسۂ رسول جگر، گوشہ بتول رضی اللہ عنہا،نوجوانانِ جنت کے سردار، کربلا کے قافلہ سالار، حق و صداقت کے علم بردار، سبطِ رسول سید نا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی۔


ہر ہفتے کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوتاہے جس میں عالمی مذہبی اسکالر مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فر ماتے ہیں ۔ کثیر عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز میں حاضر ہوکر شرکت کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کثیر مقامات پر عاشقان رسول جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شریک ہوتے ہیں۔

آج 28مارچ2020ء بروز ہفتہ بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا۔ ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ مدنی مذاکرہ اجتماعی صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ”اشکوں کی برسات“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کو ئی رسالہ اشکوں کی برسات 36صفحات پڑھ یا سن لے اسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی کے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”اشکوں کی برسات“آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ”اشکوں کی برسات“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کو ئی رسالہ اشکوں کی برسات 36صفحات پڑھ یا سن لے اسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی کے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”اشکوں کی برسات“آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔

Download Now