دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 مارچ  2020ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:مٹی کےکورے کُونڈے میں کھیرجمانےمیں کیا حکمت ہے؟

جواب: مٹی کےکورے کُونڈے میں کھیرجمانے سےوہ لذیذ ہوجاتی ہے۔

سوال:حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے کُونڈے کرنے کا کیافائدہ ہے؟

جواب:یہ بھی ایصالِ ثواب کا ایک طریقہ ہے، کُونڈے کرنےسے بہت قدیم مصیبتیں بھی دُورہوجاتی ہیں ۔

سوال: حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کاوِصال کب ہوا ؟

جواب:15رجب المرجب 145ہجری کو مدینہ طیبہ میں کسی کے زہردینےسےوصال ہوا ۔

سوال:جُمعہ کے دن کون ساوقت قُبولیّتِ دُعاکاہے؟

جواب:مغرب سےتھوڑی دیرپہلےکاوقت دُعاکی قُبولیّت کاوقت ہے۔

سوال:بچوں کی اچھی عادات کیسےبنیں؟

جواب:اچھی صحبت اوراچھا ماحول ضروری ہے ،گھروں میں نیک ماحول بنائیں ،میرےگھرمیں نمازوں اورروزو ں کاماحول تھا،اسی لیےآج آپ کےدرمیان بیٹھا ہوں

سوال:آپ نے سیّد کو باپوکہنےکے بجائے سیّدصاحب کہنے کا فرمایا ہے،اگرکوئی اسلامی بہن سیّدہ ہوتو اُسے کیا کہا جائے ؟

جواب:ہمیں دنیا بھرمیں مدنی کام کرنا ہے، دنیامیں سیّدوں کےلیے باپوکا لفظ نہیں بولاجاتا، اس لیے ہم نے مشورہ کرکے ’’سیّد صاحب‘‘ کہنے کاطے کیا ہے۔اگرکوئی اسلامی بہن سیّدہ ہوتو اُسے سیّدہ صاحبہ کہا جائے ۔

سوال: اگرکوئی غلطی کرے تواُسے کس طرح سمجھاناچاہئے؟

جواب:ہرمسلمان کو اچھے،عمدہ اورپیارومحبت بھرے اندازمیں سمجھایا جائے۔

سوال:مقروض نہ ہونے کے بارےمیں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: بڑاخوش نصیب اورپُرسکون ہے وہ شخص ہے جو کسی کا مقروض نہ ہو،واقعی قرض کی ادائیگی کی ٹینشن نینداُڑادیتی ہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ! جو کوئی رسالہ ’’اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں‘‘کے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ذکر کی خوب لَذت نصیب فرما اور اس کو بے حساب بخش دے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)