جانشینِ امیر
اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 4مارچ 2020ء کو اپنی پھوپھی جان، مفتی فاروق عطاری مدنی، نگران شوریٰ حاجی مشتاق
عطاری، محبوب عطار حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔
امیرِدعوتِ اسلامی کی مولانا ضیاء الدین برکاتی سے ان کے ایکسیڈنٹ پر عیادت
مفتیِ اسلام، فقیہِ عصر حضرت علامہ مفتی نظام
الدین رضوی مدظلہ
العالی کے صاحبزادے حضرت مولانا ضیاء الدین برکاتی پچھلے دنوں ایکسیڈنٹ ہونے کے سبب زخمی ہوگئے تھے۔ان کے زخمی ہونے کی
اطلاع ملنے پر امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائی۔ اس موقع پر آپ
نے مدنی پھول بھی پیش فرمائے۔
امیر اہلِ
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
پیغام سننے کے لئے Watch
videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔
عیادت کا پیغام ملنے پر مفتی نظام الدین رضوی صاحب نے
بانیِ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔
مفتی صاحب کا
پیغام سننے کےلیے کلک کیجیے۔
امیر اہلِ سنّت کی عبد الستار عطاری سمیت دیگر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عبد الستار عطاری، ساجدہ بی بی، عائشہ بی بی، طاہر محمود عطاری اور بنت شبّیر عطاری کے انتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی
تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے لواحقین کو نماز کی پابندی
کرنے، اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے ، ہفتہ وار سنتوں
بھرے میں اجتماع میں شرکت کرنے اور پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی ۔
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
سید بیگم، دوست محمد، شمیم عطاری، صدّام عطاری، ندیم عطاری، صبا سلطانہ عطاریہ ، حاجہ انور بیگم عطاریہ اور محمد انس کے انتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر
و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین
کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے ، ہفتہ وار
سنتوں بھرے میں اجتماع میں شرکت کرنے، رمضان المبارک میں عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے اور پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب دلائی ۔
امیر اہلِ
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
پیغام سننے کے لئے Watch
videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔
یکم مارچ 2020ء بمطابق 6 رجب المرجب 1441ھ کی شب عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عرس غریب نواز خواجہ حسن سنجری رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ ہوا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس مدنی مذاکرے میں خواجہ غریب
نواز رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت بیان کی
گئی اور منقبت بھی پڑھی گئی۔ مدنی مذاکرے
میں پاکستان کے مختلف شہروں کے عاشقان رسول بڑی تعداد میں شریک تھے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ رات عرسِ غریب نواز نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
شہنشاہِ چشت، تاجِ اولیا، سلطان الہند، خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن سنجری اجمیری
رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکا عرس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔عرس کی مناسب سے گزشتہ رات 6
رجب المرجب کو عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہلِ سنّت مولانا الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور
مدنی پھول بیان فرمائے۔ عاشقانِ رسول نے بانیِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ
جلوسِ غریب نواز میں بھی شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن
سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی عبادت کا کیا اندازہوتاتھا؟
جواب:آپ
رحمۃ اللہ علیہساری ساری رات
عبادت کرتے،حتّٰی کہ نمازِعشاکےوضو سےنمازِفجراداکرلیتے ،روزانہ2قرآنِ کریم
کی تلاوت کرتے ۔
سوال:کیاقرآنِ کریم دیکھ کرپڑھنازیادہ ثواب کاباعث ہے یا زبانی پڑھنا؟
جواب:قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا،زبانی پڑھنے سے زیادہ ثواب کا باعث ہے،فرمانِ
خواجہ غریب نواز :قرآنِ مجیددیکھ کرپڑھنابینائی کوبڑھاتا(یعنی نظرکوتیزکرتا)ہے۔
سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن
سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اپنےہمسایوں سے کیساسلوک فرماتے ؟
جواب:بہت اچھا سلوک کرتے ،پڑوسیوں کا خیال رکھتے،کوئی فوت
ہوجاتاتواس کی نمازِجنازہ میں تشریف لے جاتے ،دیگرلوگ اسےدفن کرکےچلے جاتے
مگرآپ دیرتک قبرپرٹھہرجاتے اورمیت کے لیے دُعائےمغفرت
فرماتےاوراس کے گھروالوں سےتعزیت کرتے اوردلاسہ دیتے ۔
سوال: کس نیت سے کھائیں پئیں کہ ثواب بھی ملے ؟
جواب:جب پانی پئیں یا کھانا کھائیں تو عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیّت
کرلیں تو کھانے پینےکا بھی ثواب ملےگا۔اِنْ شاۤءَاللہ
سوال:اولیا ئے کرام کس چیز کو کھانا پسندکرتے ہیں ؟
جواب:اولیائے کرام ذِکْرُ اللہ کرنے کو پسند کرتے ہیں ،یہ اُن کی روحانی غذاہے
۔اگرکسی کھانے والی چیز کو پسندکریں تو یہ ولایت کےمنافی بھی نہیں ۔
سوال:دُنیاوی معاملات کی وجہ سے ٹینشن ہوجائے
تو اس کا کیا علاج ہے؟
جواب:ایسے شخص کوچاہئے کہ وہ اپنے آپ کوکسی نیک کام میں مصروف کرے،اس
کے بارےمیں نہ سوچے،ان شاۤء اللہ ٹینشن
دُورہوجائےگی۔
سوال: کیا بیماریوں سے بچنے کے لیےاندرونی کمزوری(Internal
Weakness) کو
دورکرناچاہئے؟
جواب:جی ہاں!ایسی غذائیں استعمال کریں جس کی وجہ سے بیماریوں سے بچنے کی
طاقت پیداہو،اندرونی کمزوری(Internal Weakness)دُور ہو، کیلا(Banana) استعمال کریں ،کلونجی
،اُبلے انڈے کی سفیدی اورموسمی پھل(Seasonal
Fruits) کھانا
بھی مفیدہے۔
رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ
وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں
عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم
الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)
امیرِ اہلِ
سنت کی نیشاء بی بی و دیگر مرحومین کے انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیشاء بی بی،
اُمِّ عارف عطاری، حاجی محمد مراد، عرفان قادری، گلفام قادر اور اُمِّ میر
عطاء اللہ کے
انتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے میں اجتماع میں ساری رات گزارنے، رمضان المبارک میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں اعتکاف کرنے اور پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 29 فروری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد
فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے
جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔
ان مدنی مذاکروں میں پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقان رسول تشریف لارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 29
فروری 2020ء کے مدنی مذاکرے میں واہ کینٹ
سے 300، جہلم وچکوال سے 300،میر پور سے 450 مظفر آبادسے 100، سیالکوٹ سے950، ساہیوال 650 سے، خیبر پختونخواہ 250 سے، فیصل
آبادسے 25، ملتان سے 25، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد 80 سمیت دیگر شہروں سےکم و بیش 3400 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:سُلطانُ الہندحضرت سیدناخواجہ غریب نواز حسن سنجری رحمۃُ اللہِ علیہ کا یومِ وصال وعرس کیا ہے ؟
جواب:6رجب المرجب
سوال:آپ جب اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے دربارپرحاضرہوئے تو وہاں کا کوئی یادگارواقعہ
سنا دیں ۔
جواب:میں2مرتبہ اجمیر شریف حاضرہواہوں ،ایک مرتبہ ہم سب مل کرخواجہ
غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہکے دربارپر حاضر تھے اورمل کر یہ پڑھ رہے تھے :یاخواجہ
میری جھولی بھردو!اچانک ایک گلاب کی پتی اُڑکرمیری جھولی میں آگئی، میں نے یہ
پڑھنا شروع کردیا :خواجہ نے میری جھولی بھردی ۔وہ پتی فوراًحاجی عبیدرضا
نے میری جھولی سے لے کراپنے پاس محفوظ کرلی ۔
سوال:حیا کی صفت پیداہوجائے ،اس کے لیے کیا کِیا جائے ؟
جواب:ہرایک میں کچھ نہ کچھ حیا
توہوتی ہے،لیکن مسلمان کی حیا کی اپنی شان ہے ، اپنے رب سے حیا کرتے ہوئے گنا
ہوں سے بچنا چاہئے ،نیک کام کرنے میں شرم آتی ہوتو اس کو ختم کرنےکی کوشش کرتے
ہوئے وہ نیک کام کرلینا چاہئے ،مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’باحیا
نوجوان‘‘کا مطالعہ کیجئے ۔
سوال: آپ نے تصورِمدینہ کروانا کب شروع کروایا ؟
جواب:دعوتِ اسلامی کی ابتدامیں جامع مسجد گلزارِحبیب(گلستانِ علامہ اوکاڑوی سولجربازارکراچی) کے ہر ہفتہ واراجتماع میں تصورِمدینہ
شروع ہوا،پھر بڑے اجتماعات میں بھی ہونے لگا۔
سوال:بچوں سے کتنے کام لینے چاہئیں؟
جواب:بچوں سے اتنے ہی کام لئے جائیں جو وہ کرسکیں ۔
سوال:اولاد کی تربیت کیسےکریں ؟
جواب:اولاد سے پیاربھی کریں ،ضرورتاً سختی بھی کی جاسکتی ہے، مگربات بات پر
ڈانٹ ڈپٹ کا اندازدرست نہیں ،یہ اولاد کو باغی بناسکتاہے۔
سوال:نمازکے دوران غلط خیال آئیں تو کیا کریں ؟
جواب:ان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کریں ،کچھ نہ کچھ خیالات تو سبھی
کو آتے ہیں ۔
سوال:اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ علیہ کے سفرِحج سے واپسی پر کس شخصیت نے آپ کو جبل پور(ہند)آنے
کی دعوت دی تھی؟
جواب:خلیفۂ اعلیٰ حضرت،حضرت علامہ مفتی محمد عبدالسلام رضوی جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” جہنّم کی غذا“ پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ! جو کوئی رسالہ”جہنّم کی غذا“کے 20صفحات پڑھ یا سُن لےاُسےجہنّم کے ہرطرح کے عذاب سے محفوظ فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں
عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم
الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)
امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں،
مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیرِ
اہلِ سنّت کی خدمت میں بھی پیش کی جاتی ہے
نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔آپ
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے29فروری
2020ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”جہنم کی غذا“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ تمام عاشقانِ رسول اس
رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ
پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 12 روپے قیمت میں حاصل کیا جا سکتا
ہے۔
دعائے عطار
یاالہی!
جو کوئی رِسالہ ”جہنم کی غذا “ کے
20صفحات پڑھ یا سُن لےاسے جہنم کے ہر طرح کے عذاب سے محفوظ فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رسالہ”جہنم
کی غذا “ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے
بھوجپور میں مجلس رابطہ اور شارٹ کورسز کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر بھوجپور میں مجلس رابطہ اور شارٹ کورسز کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں
مرادآباد زون کی تمام کابینہ سطح شارٹ
کورسز و مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ”واقعۂ معراج کورس“
سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو یہ کورس کروانے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کرونا وائرس کیا ہے اور اس سے
کیسے بچا جاسکتا ہے؟
(خصوصی
رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ پھیپھڑوں
کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس ہے جو چین سے شروع ہوا تھا اور اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک
کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔یہ
وائرس پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں اگرچہ اس کے
صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ایران اور افغانستان سے ملحق سرحدوں کے علاوہ بین
الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکریننگ بڑھا دی گئی ہے۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بانیِ دعوتِ اسلامی کا عوام کے نام پیغام
امیر اہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ایک ویڈیو بیان میں کرونا وائرس سے متعلق
اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا: ’’ آج کل کرونا وائرس نے دنیا میں ایک خوف و ہراس
پھیلا رکھا ہے یہ کوئی نئی بیماری ہے جو
سننے میں آرہی ہے ۔ آپ دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
فرمایا کہ حدیث مبارکہ میںہے ’’جب کسی قوم میں بے حیائی کے کام سرِ عام ہونے لگیں تو ان
میں طاعون اور وہ بیماریاں عام ہوجاتی ہیں جو پہلے کبھی ظاہر نہ ہوئی تھیں‘‘ یہ
وائرس وغیرہ ہمارے گناہوں کی سزائیں ہیں اللہ کریم ہمارے
حال پر رحم فرمائے۔
کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
امیر
اہل سنّت دَامَتْ
بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامات
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کرونا وائرس کی علامات 2 سے 14 دنوں کے اندر ظاہر ہوتی
ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک
کھانسی آتی ہے۔ایک ہفتے بعد سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ایسے میں مریض کو فوراً ہسپتال لے جانا چاہیئے ۔واضح رہے کہ اس انفیکشن
میں ناک بہنے اور چھینکنے کی علامات بہت کم ہیں۔
کرونا وائرس سے حفاظت
کےلیے اوراد و وظائف
بانیِ دعوتِ اسلامی نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے دعا بھی بیان
فرمائی ”اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ
سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ یعنی اے اللہ
مجھے میرے بدن میں عافیت دے، میری شنوائی میں عافیت دے اور میری نظر میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی عبادت کےلائق نہیں۔ اس کے علاوہ یا
ماجد
10 بار شربت پر دم کرکے پینے سے اِنْ شَاءَ
اللہ
پینے والا بیمار نہ ہوگا اور ہر نماز کے بعد یَا شَافِیْ یَا کَافِیْ 25
بار پڑھنے سے اللہ کرم فرمائے
گا اور اس طرح کی بڑی بڑی بیماریاں ، مہلک
بیماریاں نہیں آئیں گی۔
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کا
عوام کےلیے خصوصی پیغام
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا عبد الحبیب عطاری نے اپنے ایک وائس
میسیج کے ذریعے سے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ دعا ’’
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنیِ ْاَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ‘‘ اوّل و آخر
3 بار درود شریف خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرائیں اور جو یاد نہ کرسکتے ہوں تو گھر
کے بڑے یہ دعاپڑھ کر ان پر صبح و شام ،
اسکول، ٹیوشن اور مدرسہ آتے جاتے دم کردیں۔
امیر اہلِ سنّت کی ندیم، حاجی چنگیان بگٹی سمیت دیگر کے انتقال پر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
ندیم، حاجی چنگیان بگٹی، محمد شریف ، سلطان محمود، شیخ موسیٰ عطاری، حاجی امیر احمد عطاری، محمد یوسف عطاری، راجہ محمد الیاس عطاری، سجاد حیدراور اقرا عطاریہ کے انتقال پر ان
کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے لواحقین کو
اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے ، ہفتہ وار سنتوں
بھرے میں اجتماع میں ساری رات گزارنے ، رمضان المبارک میں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے اور پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب دلائی۔
Dawateislami