گزشتہ سالوں  کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شہنشاہِ چشت، تاجِ اولیا، سلطان الہند، خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکا عرس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔عرس کی مناسب سے گزشتہ رات 6 رجب المرجب کو عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم  و حکمت سے بھرپور مدنی پھول بیان فرمائے۔ عاشقانِ رسول نے بانیِ دعوتِ   اسلامی کے ہمراہ جلوسِ غریب نواز میں بھی شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی عبادت کا کیا اندازہوتاتھا؟

جواب:آپ رحمۃ اللہ علیہساری ساری رات عبادت کرتے،حتّٰی کہ نمازِعشاکےوضو سےنمازِفجراداکرلیتے ،روزانہ2قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ۔

سوال:کیاقرآنِ کریم دیکھ کرپڑھنازیادہ ثواب کاباعث ہے یا زبانی پڑھنا؟

جواب:قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا،زبانی پڑھنے سے زیادہ ثواب کا باعث ہے،فرمانِ خواجہ غریب نواز :قرآنِ مجیددیکھ کرپڑھنابینائی کوبڑھاتا(یعنی نظرکوتیزکرتا)ہے۔

سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اپنےہمسایوں سے کیساسلوک فرماتے ؟

جواب:بہت اچھا سلوک کرتے ،پڑوسیوں کا خیال رکھتے،کوئی فوت ہوجاتاتواس کی نمازِجنازہ میں تشریف لے جاتے ،دیگرلوگ اسےدفن کرکےچلے جاتے مگرآپ دیرتک قبرپرٹھہرجاتے اورمیت کے لیے دُعائےمغفرت فرماتےاوراس کے گھروالوں سےتعزیت کرتے اوردلاسہ دیتے ۔

سوال: کس نیت سے کھائیں پئیں کہ ثواب بھی ملے ؟

جواب:جب پانی پئیں یا کھانا کھائیں تو عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیّت کرلیں تو کھانے پینےکا بھی ثواب ملےگا۔اِنْ شاۤءَاللہ

سوال:اولیا ئے کرام کس چیز کو کھانا پسندکرتے ہیں ؟

جواب:اولیائے کرام ذِکْرُ اللہ کرنے کو پسند کرتے ہیں ،یہ اُن کی روحانی غذاہے ۔اگرکسی کھانے والی چیز کو پسندکریں تو یہ ولایت کےمنافی بھی نہیں ۔

سوال:دُنیاوی معاملات کی وجہ سے ٹینشن ہوجائے تو اس کا کیا علاج ہے؟

جواب:ایسے شخص کوچاہئے کہ وہ اپنے آپ کوکسی نیک کام میں مصروف کرے،اس کے بارےمیں نہ سوچے،ان شاۤء اللہ ٹینشن دُورہوجائےگی۔

سوال: کیا بیماریوں سے بچنے کے لیےاندرونی کمزوری(Internal Weakness) کو دورکرناچاہئے؟

جواب:جی ہاں!ایسی غذائیں استعمال کریں جس کی وجہ سے بیماریوں سے بچنے کی طاقت پیداہو،اندرونی کمزوری(Internal Weakness)دُور ہو، کیلا(Banana) استعمال کریں ،کلونجی ،اُبلے انڈے کی سفیدی اورموسمی پھل(Seasonal Fruits) کھانا بھی مفیدہے۔

رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)