امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جانشین اور بڑے صاحبزادے حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں بنگلہ دیش کے مدنی سفر پر ہیں جہاں مختلف مقامات پر ہونے اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مشوروں میں ذمہ داران کی تربیت فرما رہے ہیں۔ آپ نے پچھلے دنوں بنگلابھاشی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا اور انہیں اپنے قیمتی نکات عطا فرمائے۔


کھڑی شریف   کشمیر کے حضرت مولانا زبیرنقشبندی صاحب ان دنوں علیل ہیں، علالت کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ آڈیو پیغام ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیرِ اہلِ سنّت کی خدمت میں بھی پیش کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہایک مسلمان کی عزّت کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 13 روپے قیمت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

یاالہی! جو کوئی رِسالہ ”ایک مسلمان کی عِزَّت “ کے 22صفحات پڑھ یا سُن لےدنیا و آخِرت میں اُس کی عزَّت سلامت رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”ایک مسلمان کی عِزَّت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Download Now

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کِلک کیجیئے

Audio Book


پچھلے دنوں ڈیرہ مراد جمالی میں مفتی محمد حیات القادری صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان) کا ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعۂ صوتی پیغام ان کے صاحبزادے مولانا اقبال قادری صاحب سے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے لواحقین کو قافلے میں سفر کرنے ، مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےکتاب ’’فیضان ِنماز ‘‘ سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

آج بھی ہفتہ ہے، ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت کی التجا ہے۔

مدنی مذاکرےمیں شرکت سے جہاں علمِ دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آتا ہے وہاں اللہ کے ولی کی صحبت بھی میسر آتی ہے۔ کہا جاتا ہے:یَکْ زَمانہ صحبتِ با اولیا بہتر اَز صَد سَالہ طَاعت بے رِیا یعنی اللہ کے ولی کی صحبت کے چند لمحے سو سال کی بے ریا عبادت سے بھی بہتر ہیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ


جانشین امیر اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں نیپال کے سفرپر ہیں۔ دورانِ شیڈول ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔جانشین امیر اہلِ سنت نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


2019ء میں جامعۃ المدینہ نیپال  سے فارغ التحصیل ہونے والوں کے لئے دستارِ فضیلت اجتماع

55 طلبہ کی دستار بندی جانشین امیر اہلِ سنّت نے کی جبکہ نگران شوریٰ نے خصوصی بیان

تفصیلات کے مطابق نیپال میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ سے 55 طلبہ نے درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ ان طلبہ کی دستار بندی کے لئے نیپال کے شہر کاٹھمنڈو میں دستارفضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر جانشین امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ، اراکینِ شوریٰ ، اساتذہ کرام، طلبہ اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فارغ التحصیل طلبۂ کرام کی دستا ر بندی فرمائی ۔


8 فروری2020ء کو کراچی میں  پیر سید صبغت اللہ شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیاتھا۔انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام ان کے صاحبزادے انجینئر غلام مصطفیٰ شاہ جیلانی سے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے لواحقین کو مسجد کی تعمیر کروانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


11 فروری 2020ء  کو لاہورمیں مرحوم ملک عبد الحفیظ الرحمٰن عطاری کی نمازِ جنازہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری،نگرانِ کابینہ واہگہ، نگرانِ کابینہ میاں میر ، عزیز اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔بعد نماز جنازہ اراکینِ شوریٰ نے مرحوم کے صاحبزادوں (محمد مبشر اقبال عطاری،محمد مدثر اقبال عطاری ،عطاء الرحمٰن عطاری) سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سکینہ بی بی ،یوسف ، یاسمین عطاریہ،حاجی احمد، حاجی محمد راشد عطاری، عبد المجید ، حاجہ انور بی بی، حاجی احمد علی، امِّ ملک محمد رفیق، میاں عبد الرحمن اور میاں عبد الرؤف عطاری کےانتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 فروری 2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے ترکی کی مشاورت کا اجلاس لیاجس میں زبان کے درست استعمال اور فضول گوئی سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ  ہفتہ وار رسالے اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مولانا پیر سید تنویر حسین شاہ،صوفی عظیم خان، مقبول عطاری، اُمّ ِزم زم عطاریہ، اللہ وصایا، محمد رمضان،صوفی رحمت علی عطاری ، غلام مصطفیٰ، غلام یسین ، امیر الدین ، جمیلہ بیگم ، خاتون بی بی، شریفہ بی بی اور زینت اختری بیگم کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور صبرکی تلقین کی۔آپ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور ایصالِ ثواب کے لئے سوگواروں کو ” کتاب فیضانِ نماز“ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔