عاشقانِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کےلیے خوشخبری آگئی ،امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آج رات سے 6 رجب المرجب تک خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی یاد میں مدنی مذاکرے فرمائیں گے جس میں دینی، دنیاوی، اخلاقی، معاشی، معاشرتی اوراسلامی فکر کے حوالے سے تربیت فرمائیں گے اور خصوصاً خواجۂ ہند ، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی سیرتِ طیبہ بھی بیان کریں گے۔ان مدنی مذاکروں میں ملک بھر سے عاشقانِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ تشریف لائیں گے۔ سیالکوٹ سے خصوصی اجمیری طیارہ اور اجمیری ٹرین کےذریعہ بھی کثیر عاشقانِ خواجہ غریب نواز بھی کراچی تشریف لائیں گے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کریں گے۔آپ بھی ان مدنی مذاکروں میں ضرور شرکت کیجیے۔