یکم مارچ 2020ء بمطابق 6 رجب المرجب 1441ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عرس غریب نواز خواجہ حسن سنجری  رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ ہوا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس مدنی مذاکرے میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت بیان کی گئی اور منقبت بھی پڑھی گئی۔ مدنی مذاکرے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے عاشقان رسول بڑی تعداد میں شریک تھے۔