عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 15 مارچ 2020 بروز اتوار بعد نماز عشاء اجتماعی دعا کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ اس مو قع پر  9 بجے صلوٰۃ التوبہ کے نوافل ادا کیے جائیں گےاور نوافل کے بعد سنتوں بھرا بیان ہوگا، بیان کے بعد عالمی مذہبی اسکالر مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کرونا وائرس ، مصیبتوں، آفتوں اور دیگر وباؤں سے حفاظت کےلیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔

آج 14 مارچ کی صبح  ہونےوالا اجتماعِ ختم بخاری شریف بعض وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

مجلس جامعۃ المدینہ کراچی کے نگران سید ساجد علی عطاری مدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا ہے کہ ختم بخار ی کا یہ اجتماع آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔اب ختمِ بخاری کایہ سلسلہ آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آخری حدیثِ پاک پڑھ اس سے متعلق مدنی پھول ارشادفرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ اس مدنی مذاکرے خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں۔


آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رات اعتکاف کرنے والوں کےلیے دعائے عطار

دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ء بمطابق 15 رجب المرجب 1441ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے عرس کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیاگیاجس میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں حمد باری تعالیٰ، ہدیہ نعت اورامام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت پڑھی گئی۔ امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات دیئے۔

مدنی مذاکرے کے اختتام پر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے کونڈےکی نیاز کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقان رسول کو کھیر پوری پیش کی گئی۔


آج رات 15 رجب المرجب، سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخ، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا عرس ہے۔ اسی مناسبت سے بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں روح پرور محفلِ پاک منعقد ہوگی جس میں جلوسِ امام جعفر صادق نکالاجائے گا، مدنی مذاکرہ ہوگا۔ اختتام پر کونڈوں کی نیاز (کھیر پوری) کا اہتمام بھی ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول کو اس محفلِ پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 مارچ  2020ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:مٹی کےکورے کُونڈے میں کھیرجمانےمیں کیا حکمت ہے؟

جواب: مٹی کےکورے کُونڈے میں کھیرجمانے سےوہ لذیذ ہوجاتی ہے۔

سوال:حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے کُونڈے کرنے کا کیافائدہ ہے؟

جواب:یہ بھی ایصالِ ثواب کا ایک طریقہ ہے، کُونڈے کرنےسے بہت قدیم مصیبتیں بھی دُورہوجاتی ہیں ۔

سوال: حضرت امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کاوِصال کب ہوا ؟

جواب:15رجب المرجب 145ہجری کو مدینہ طیبہ میں کسی کے زہردینےسےوصال ہوا ۔

سوال:جُمعہ کے دن کون ساوقت قُبولیّتِ دُعاکاہے؟

جواب:مغرب سےتھوڑی دیرپہلےکاوقت دُعاکی قُبولیّت کاوقت ہے۔

سوال:بچوں کی اچھی عادات کیسےبنیں؟

جواب:اچھی صحبت اوراچھا ماحول ضروری ہے ،گھروں میں نیک ماحول بنائیں ،میرےگھرمیں نمازوں اورروزو ں کاماحول تھا،اسی لیےآج آپ کےدرمیان بیٹھا ہوں

سوال:آپ نے سیّد کو باپوکہنےکے بجائے سیّدصاحب کہنے کا فرمایا ہے،اگرکوئی اسلامی بہن سیّدہ ہوتو اُسے کیا کہا جائے ؟

جواب:ہمیں دنیا بھرمیں مدنی کام کرنا ہے، دنیامیں سیّدوں کےلیے باپوکا لفظ نہیں بولاجاتا، اس لیے ہم نے مشورہ کرکے ’’سیّد صاحب‘‘ کہنے کاطے کیا ہے۔اگرکوئی اسلامی بہن سیّدہ ہوتو اُسے سیّدہ صاحبہ کہا جائے ۔

سوال: اگرکوئی غلطی کرے تواُسے کس طرح سمجھاناچاہئے؟

جواب:ہرمسلمان کو اچھے،عمدہ اورپیارومحبت بھرے اندازمیں سمجھایا جائے۔

سوال:مقروض نہ ہونے کے بارےمیں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: بڑاخوش نصیب اورپُرسکون ہے وہ شخص ہے جو کسی کا مقروض نہ ہو،واقعی قرض کی ادائیگی کی ٹینشن نینداُڑادیتی ہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ! جو کوئی رسالہ ’’اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں‘‘کے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ذکر کی خوب لَذت نصیب فرما اور اس کو بے حساب بخش دے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)


دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تصنیف و تالیف ”المدینۃ العلمیۃ “ کے ناظم و رکن مجلس محمد آصف خان عطاری مدنی 2 مارچ بروز پیر کو کاندھے سینے اور پیٹ کی جانب نہایت گرم اور کھولتا پانی گرنے کی وجہ سے جھلس گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے نام عیادت کا پیغام جاری کیا اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعائے صحت فرماتے ہوئے فکرِ آخرت سے بھرپور مدنی پھول بھی عطا فرمائے۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز کے اراکین دعا گو ہیں کہ اللہ پاک محمد آصف خان صاحب کو صحتِ کاملہ ،عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں صحتوں، عافیتوں، راحتوں، خوشیوں اور نیکیوں بھری طویل عمر عطا فرمائے۔ اٰمین

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے


علم مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے، مسلمان ہمیشہ حصولِ علم کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے،ان  علم کے پیاسوں کےلیے ہر ہفتے کی طرح آج بھی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست دکھایا جائے گا،اس مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ” اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے بڑے سائز کا رسالہ 13 روپے قیمت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

یا اللہ! جو کوئی رسالہ ’’اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں‘‘ کے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ذکر کی خوب لَذت نصیب فرما اور اس کو بے حساب بخش دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ” اسمِ اعظم کسے کہتے ہیں “ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔


جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقان رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیدمحمد ثاقب عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور جمعرات کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔


جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 4مارچ  2020ء کو اپنی پھوپھی جان، مفتی فاروق عطاری مدنی، نگران شوریٰ حاجی مشتاق عطاری، محبوب عطار حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔


مفتیِ اسلام، فقیہِ عصر حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مدظلہ العالی کے صاحبزادے حضرت مولانا ضیاء الدین برکاتی پچھلے دنوں ایکسیڈنٹ ہونے کے سبب زخمی ہوگئے تھے۔ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائی۔ اس موقع پر آپ نے مدنی پھول بھی پیش فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔

عیادت کا پیغام ملنے پر مفتی نظام الدین رضوی صاحب نے بانیِ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔

مفتی صاحب کا پیغام سننے کےلیے کلک کیجیے۔