20 شوال المکرم, 1446 ہجری
31 مارچ کی شب مدنی چینل پر رات نو بجے سلسلہ
دلوں کی راحت نشر کیا گیا۔ دوران پروگرام حسب معمول رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوا۔
یاد رہے!امیر اہل سنت نے ہفتہ اذان منانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع
کرتے ہوئے امیر اہلسنت نے اسے جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا اذان دیتے رہنے
کی ترغیب دلائی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ عطار حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدظلہ
العالی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور
رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔