دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 اپریل کی شب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس سے امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آقاﷺ کامہینہ جاری و ساری ہے ،ماہ شعبان المعظم پیارے آقا ﷺ پردرود پاک بھیجنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت نے مزید فرمایا کہ درود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے،خوف دور ہوتا ہے، اور درود پاک پڑھنے والا خوشحال ہو جاتا ہے۔

مولانا الیاس قادری نے درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ طاعون اور دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پیارے آقا ﷺ پر درود وسلام کی کثرت کی جائے۔ آ پ نے ہفتہ وار سنتوں اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی۔

واضح رہے کہ یہ ہفتہ وار اجتماع ملک کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی طور پر منعقد نہیں کیا گیا بلکہ مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جسے گھر بیٹھے کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔