
یہ بات ہر دین دار مسلمان کو معلوم ہے کہ دین کے
اصول و فروع اعتقادیات وعملیات سب کی
بنیاد قرآن واحادیث ہیں ، احادیث سے انکار کے بعد قرآن پر عمل کا دعویٰ باطل محض ہے، رب تعالی فرماتا ہے۔ وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا
لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِؕ- تَرجَمۂ کنز الایمان: او رہم نے کوئی رسول نہ بھیجا
مگر اس لیے کہ اللہ کے حکم سے اُس کی اطاعت کی جائے ( النسا ۶۴)
اور ہر ذی شعور کے نزدیک یہ مسلم ہے کہ کسی بھی
ہستی کی اطاعت اس کے قول وفعل کی اطاعت ہی سے ممکن ہے، اور ا س اطاعتِ رسول کو رب نے اپنی اطاعت قرار دے کر اس کی ا ہمیت
کو دنیائےعالم پر اجاگر فرمایا۔
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ
اللّٰهَۚ- تَرجَمۂ کنز الایمان: جس نے رسول کا حکم
مانا بے شک اُس نے اللہ کا حکم مانا ۔(النساء 80) (صحیح بخاری ۱، ص۶۳، نزھة القاری شرح صحیح بخاری ۱ ص
۶۳)
تو
پہلی آیت مبارکہ میں رسولوں کے بھیجنے کا مقصد ہی یہ بیان
کیا گیا تاکہ اللہ کے حکم سے ان کی پیروی کی جائے۔(تفسیر صراط الجنان
جلد ۲)
علم حدیث کی اہمیت عہد صحابہ و تابعین میں کتابت
حدیث سے بھی معلوم ہوتی ہے، امام بخاری نے بخاری کے اندر نو ہزار بیاسی احادیث جمع
فرمائیں۔ امام مسلم نے صحیح مسلم مین تین لاکھ احادیث سے منتخب کرکے چار ہزار احادیث جمع فرمائیں۔ (مشکوة
مع شرح مراة المناجیح جلد۱، ص ۳۳)
نیز اہمیت علم حدیث پر سب سے بڑی بات یہ کہ احادیث
مبارکہ میں وہ احکام بیان کیے گئے جو قرآن میں اصلاً نہیں ہیں اور مثلاً:
۱۔اذان نماز پنج گانہ کے لیے اذان دی جائے حالانکہ
یہ قرآن میں نہیں ۔
۲۔ نماز جنازہ کے بارے میں قرآن میں کوئی حکم نہیں
مگر اسے بھی فرض کہا گیا اور وہ بھی صرف ارشاد رسول کی بنیاد پر۔
۳۔جمعہ و عیدین کا خطبہ قرآن میں کہیں مذکور نہیں۔
اسی طرح اسلام کا سب سے عام حکم ہے، اقیموا
الصلوة کوئی بھی شخص بغیر حدیث کے
قرآنی نماز اداکرکےدکھادے کہ نماز کل کتنے وقت ہے، کتنی رکعتیں ہیں؟
اسی طرح قرآن نے صرف سور کا گوشت حرام کیا کتے
بلے، گدھے وغیرہ کی حرمت قرآن سے دکھادیجئے، قرآن کا قرآن ثابت ہونا خود حدیث کی
وجہ سے ہے، ورنہ حدیث کی مدد کے بغیر ہمیں کیا معلوم کہ قرآن کلام اللہ ہے، کیونکہ کوئی بھی جن شیطان، شعبدہ باز یہ کہہ
سکتا تھا کہ میں جبریل ہوں(معاذ اللہ) یہ خدا کی کتاب لایا ہوں۔
غرضیکہ احادیث رسول کے انکار کے بعد قرآن کے کتاب اللہ ہونے پر کوئی قطعی، یقینی دلیل نہیں رہ جاتی
کیونکہ قران کا قرآن ہوناخود حضور علیہ ا لسلام ہی نے تو بتایا، اور وہی قولِ رسول حدیث ہے۔
(نزھة القاری
شرح صحیح بخاری جلد ۱، ص ۶۶)
تو گویا قرآن لیمپ کی بتی ہے اور حدیث اس کی رنگین
چمنی جہاں قرآن کا نور ہے وہاں حدیث کا رنگ ہے قرآن سمندرہے حدیث ا سکا جہاز، قرآن
اجمال ہے حدیث اس کی تفصیل، قرآن ابہام ہے حدیث اس کی شرح، قرآن روحانی طعام ہے
حدیث رحمت کا پانی کہ پانی کے بغیر نہ کھانا تیار ہو نہ کھایا جائے۔ حدیث کے بغیر
نہ قرآن سمجھا جائے نہ اس پر عمل ہوسکے، قدرت نے ہمیں داخلی و خارجی دونوں نوروں
کا محتاج کیا ہے نور بصر کے ساتھ نورقبر بھی ضروری ہے،اندھےکے لیے سورج بیکار،
اندھیرے میں آنکھ بے فائدہ تو گویا قران و حدیث اسلام کی گاڑی کے دو پہیے ہیں کہ
جن میں سے ایک کے بغیر بھی گاڑی نہیں چل سکتی۔
ہاں یہ مُسلّم ہے کہ قرآن مکمل کتاب ہے مگراس
کتاب سے لینے والی کوئی مکمل ہستی چاہئے
اور وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
ہیں سمندر سے موتی ہر شخص نہیں نکال سکتا، شناور کی ضرورت ہے۔
(مراة
المناجیح شرح مشکاة المصابیح، صفحہ ۲۳ جلد ۱)
تو ہمیں چاہیے کہ ہم علم حدیث بھی محنت و شوق سے
حاصل کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔ اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی
دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ ''گناہوں کی دوا'' ہے ۔ رسالے
کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی
دعا سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔
دعائے عطار
یا الٰہی! جو
کوئی رسالہ ''گناہوں کی دوا'' کے 24صفحات
پڑھ یا سن لے اُس کو گناہوں کے امراض اور جسمانی بیماریوں سے شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے
20شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام دلوں
کی راحت میں امیر اہل سنت کی دلچسپ گفتگو

عظیم الشان تحریک دعوت اسلامی کے بانی، امیر اہل
سنت، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ آپ کی
کوششوں سے لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں
کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اوروہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ آپ نے مشکل کی
اس گھڑی میں امت کو تنہا نہ چھوڑا اور اپنی تمام ترمصروفیات میں سے کم و بیش3
گھنٹے عاشقان رسول کے نام کردیئے اور پچھلے کافی دنوں سے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘
کے ذریعے اپنے مریدوں، چاہنے والوں،
ہمدردوں اور دیگر اسلامی بھائیوں کے دلوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے راحت
پہنچارہے ہیں۔
20شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام میں ایک
اسلامی بھائی کی جانب سے ٹیلی فون پر پوچھے سوال کہ آپ کے نام الیاس کے معنی کیاہے
اس حوالے سے امیر اہلسنت نے بتایا کہ الیاس کا معنی ہے "پیچھے نہ ہٹنے
والا"
سلسلے
میں نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے بھی شرکت کی اور مدنی
چینل کے ناظرین کو مدنی پھول دیئے۔
19شعبان المعظم کی شب پروگرام ’’دلوں کی
راحت‘‘ میں امیر اہل سنت کے مدنی پھول

19شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام
’’دلوں کی راحت‘‘ میں امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر آپ کا
کہنا تھا کہ صرف دین کی خدمت ہی اللہ کی رضا نہیں بلکہ دکھیاری امت کی خدمت بھی دین
کی ہی خدمت ہے۔
امیر اہلسنت نے امت کی خدمت کے حوالے سے سماجی و
فلاحی تنظیموں کی رہنمائی فرماتے فرمایا کہ ہمیشہ نیت درست رکھنی چاہیئے، نام کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لئے کام کریں۔ کسی دنیاوی ایوارڈ، انعام کی
لالچ نہیں ہونی چاہیئے۔
اس موقع پر نگران شوریٰ نے لاک ڈاؤن طویل ہونے کی
صورت میں ایک مرتبہ پھر تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی کمی کو
پورا کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے تحت ایک مرتبہ پھر 20، 21، 22 اپریل کو بلڈ کیمپس لگانے کا اعلان کردیا۔
امیر اہلسنت نے والدین کو بچوں میں یکسانیت
رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ والدین کو تمام بچوں سے
برابر کا پیار و محبت رکھنا چاہئے یہ نہ ہوکہ ایک سے محبت کے چکر میں دوسرے میں
احساس کمتری پیدا ہو۔

پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں کروڑوں دلوں کی
راحت شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ عطار حضرت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری المدنی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا
عبدالحبیب عطاری جلوہ افروز ہوتے ہیں اور
اپنے مدنی پھولوں سے امت کے دلوں کو راحت و سکون پہنچاتے ہیں۔
17شعبان
المعظم کی شب ہونے والے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں نگران شوریٰ نے عالمی وباء
کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار
کیا اور مدنی چینل کے ناظرین کو دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے حوالے سے بتاتے
ہوئے انہیں اپنے پیاروں کے کفن دفن کے
سلسلے میں رابطہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ امیر اہلِ سنت نے بھی مدنی پھولوں سے نوازا۔

11 اپریل کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے
جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ اس مدنی مذاکرے میں دنیابھر
کے عاشقان رسول نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: خوداعتمادی(Self Confidence) کیسےپیداہو؟
جواب:بندہ جب کام کرتارہتاہے تو ماہرہوجاتاہے۔میں
بھی شروع میں بیان کرتے ہوئے کانپتاتھا،ابھی ایسی کیفیت نہیں ہوتی ،یہ نفسیاتی
اثربھی ہوسکتا ہے اس لیے اگریہ خیال آئےکہ میں فُلاں یا فُلاں کےہوتےہوئے بات نہیں کرسکوں گا تو اس خیال کوجھٹک دیں۔
سوال:کیا بچوں کی نمازاوردُرُودشریف قبول ہوتاہے ؟
جواب:جو بچے درست پڑھ لیتےہیں تو اللہ پاک کی رحمت سےثواب ملےگا،کیونکہ نابالغ کی نیکی قبول ہوتی ہے۔
سوال:غصے کی وجہ سےگناہ کرنے والوں کےلیے کیاوعید(عذاب کا وعدہ)ہے ؟
جواب:جہنم کا ایک خاص حصہ اُن کے لیے
ہے جن کاغُصّہ کسی گناہ کےبعدہی ٹھنڈاہوتاہے ۔
سوال:جب مرغ اذان(بانگ)دےتوکیا کرناچاہئے ؟
جواب:رحمت کی دُعاکرنی چاہئے، یہ دُعا بھی پڑھ سکتےہیں: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔ (ترجمہ:یا
اِلٰہی!میں تجھ سے تیرے فضل کا سُوال کرتاہوں)
سوال: آجکل کروناوائرس کی وجہ
سے لاک ڈاؤن ہے، اس میں کیا کریں ؟
جواب:آن لائنفیضانِ نمازکورس کرلیں ،مطالعہ کریں ،نمازکےاحکام کتاب پڑھ
لیں، یوں ضروری دِینی علم حاصل
کریں۔
سوال:خفیہ تدبیرکاکیا معنی ہے ؟
جواب:چھپی ہوئی تدبیر،اللہ
پاک کی خفیہ تدبیرہمارےبارے میں کیا ہے ؟ہم نیکیاں کررہے ہیں لیکن ہماراایمان پر
خاتمہ ہوگایا نہیں؟یہ ہم نہیں جانتے۔ اس
سے بندہ ڈرتارہے۔
سوال:ایک دم ڈرجائیں تو
کیاپڑھیں؟
جواب:آیتُ
الکُرسی پڑھ لیں ،سوتے ہوئے
ڈرلگتاہوتو یَارَؤُفُ یَارَؤُفُ پڑھتے پڑھتے سوجائیں۔
سوال: آجکل کروناوائرس کی وجہ
سے لاک ڈاؤن ہے ،ان حالات میں ضرورت مند لوگوں
کوراشن دینےمیں دعوتِ اسلامی کا کیا ہدف ہے؟
جواب:دعوتِ اسلامی کاہدف(Target)26لاکھ گھرانوں کی مددکرناہے ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”ایمان پر خاتمہ“پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ”ایمان پر
خاتمہ“ کے 38 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کا مدینے
میں ایمان و عافیت کے ساتھ خاتِمہ فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم

دعوت اسلامی کے تحت شب برات نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مدنی
چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز مغرب سے قبل ہی ہوچکا تھا جس میں مناجات و دعا
کاسلسلہ ہوا۔ بعدِ مغرب 6 نوافل بھی ادا
کئے گئے۔ عشاء کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کے بعد امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کرونا وائرس سے نجات اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ "ایمان پر خاتمہ" ہے
۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا
سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعا سے
بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ایمان پر
خاتمہ (رسالے) کے 38 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کا مدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ خاتِمہ فرما۔ اٰمین۔
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے

دعوتِ اسلامی کی جانب سے شب برات کی ٹرانسمیشن کا آغاز 8 اپریل 2020ء کو شام 6:00
بجے مدنی چینل پر براہِ راست ہوجائے گا ۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سلسلہ دلوں کی راحت میں شب برات کی ٹرانسمیشن کا شیڈول بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 8
اپریل کو 6 بجے مدنی چینل سے لائیو نیکی
کی دعوت، ذکر و اذکار اور توبہ و دعا کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد مغرب کی
نماز اور چھ نوافل پڑھنےکا سلسلہ ہوگا۔
رات 10:00 بجے تلاوت ، نعت اور سنتوں بھرے بیان، نعت و مناجات وغیرہ کا سلسلہ ہوگا اور کم و بیش 12:00 بجے دعا کا
سلسلہ ہوگا۔
خاص بات یہ کہ شب برات کی رات ہونے والی اکثر
ٹرانسمیشن امیر اہل سنت کے گھر میں موجود اس کمرے میں ہوگی جہاں نبی پاک علیہ السلام سے منسوب نعلِ پاک اور موئے مبارک
و دیگر تبرکات جلوہ فرماہیں، اس کمرے سے نشریات کا سلسلہ ہوگا۔
یاد رہے! ملکی حالات کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت شب برات کے اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں نہیں
ہوں گے۔ تمام اسلامی بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے بیان و دعا میں شریک ہوں۔
https://web.facebook.com/maulanaimranattari/videos/1837886189675032/

مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس
پروگرام میں کروڑوں دلوں کی راحت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے علم وحکمت سے بھرپور مدنی پھولوں سے عاشقان
رسول کے دلوں کو راحت پہنچاتے ہیں۔ صاحبزادہ عطار حاجی عبید رضاعطاری المدنی مدظلہ
العالی، نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ
رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
امیر اہلسنت نے دوران پروگرام ایک بچے کی جانب
سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں
گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں تو اندازہ لگائیں کہ قبر کی سختیاں کیسی ہوں گی؟
ماہ شعبا ن المعظم ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت
کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے بیان

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 اپریل کی شب ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس سے امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آقاﷺ کامہینہ جاری و
ساری ہے ،ماہ شعبان المعظم پیارے آقا ﷺ پردرود پاک بھیجنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ
ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت نے مزید فرمایا کہ درود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،بیماریوں
سے شفا حاصل ہوتی ہے،خوف دور ہوتا ہے، اور درود پاک پڑھنے والا خوشحال ہو جاتا ہے۔
مولانا الیاس قادری نے درود شریف کی فضیلت بیان
کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ طاعون اور دیگر
بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پیارے آقا ﷺ پر درود وسلام کی کثرت کی جائے۔ آ پ نے ہفتہ
وار سنتوں اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی۔
واضح
رہے کہ یہ ہفتہ وار اجتماع ملک کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی طور پر منعقد نہیں کیا
گیا بلکہ مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جسے گھر بیٹھے کروڑوں ناظرین نے
دیکھا۔

امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس
عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے
کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں
اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے
نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت رسالہ”معاف
فرمائیے ثواب کمائیے“کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول
اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی رسالہ: مُعاف فرمائیے ثواب کمائیے کے 18 صفحات پڑھ یا سُن
لے اس کے تمام گناہ معاف فرماکرجنت
الفردوس اس کو بے حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین
یہ رسالہ آن لائن
پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے
Download Now