دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے ذمہ دار اسلامی بھائی عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ٹرک راشن لے کر حب چوکی کے رئیس گوٹھ میں راشن، کھانا اور سوٹ کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ دوسری جانب عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے ہی راشن سے بھرا ایک ٹرک بلوچستان کے لئے روانہ ہوا۔ اس حوالے سے مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے رکن اسلامی بھائی نے مدنی چینل کو بتایا کہ الحمد للہ دعوت اسلامی کی جانب سے  راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں ہم بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کررہے ہیں، تمام عاشقانِ رسو ل سے تعاون کی التجا ہے۔