9 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 10 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:اپنی یااپنےبچوں کی ویڈیو(Video) بناکرسوشل میڈیا (Social Media)پراپ لوڈ(Upload) کرتے ہوئے کیااچھی نیّت کی جاسکتی ہے؟

جواب:ویڈیو(Video)بناکر اپ لوڈ(Upload) کرنےسےپہلےاپنے ضمیر کےتھرمامیٹرسےچیک کرلیں(یعنی اپنے آپ سے سوال کریں) کہ اس کا مقصد اللہ پاک رضا ہے یا واہ واہ(شہرت) مقصود ہے۔اللہ پاک کو راضی کرنے کی نیت ہوتو ایسا کرے ورنہ بازرہے ۔

سوال:1باردُرود شریف پڑھنے سے10 رحمتیں نازل ہوتی ہیں ،’’رحمت ‘‘سے کیامُراد ہے ؟

جواب:رحمت کی تعریف : بھلائی کا ارادہ فرمانا ، اللہ پاک جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتاہےتو کہتے ہیں"اللہ پاک رحمت یعنی ثواب وبدلہ عطافرماتاہے ۔

سوال:ظنِ غالب کا کیا معنیٰ ہے؟

جواب:سوچ کا جھکاؤجس معاملےمیں چھا جائے ،اسے ظن ِغالب کہتے ہیں ،سوچ کا یہ درجہ یقین سے کم ہوتاہے۔

سوال:ہم جہنم سےکیسے بچ سکتے ہیں ؟

جواب:گناہ نہ کریں کہ گناہ جہنم میں داخلے کاسبب ہیں،اللہ پاک کی رحمت پر نظررکھتے ہوئے جہنم سےبچنے کی دعا کریں ،گناہوں کےبارے میں جاننے کےلیے مکتبۃ المدینہ کی دوجلدوں(2 Volumes)پرمشتمل کتاب’’جہنم میں لےجانےوالے اعمال‘‘پڑھیں،کم صفحے کی کتاب پڑھناچاہتے ہیں تو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’جہنم کےخطرات‘‘یا’’ 76کبیرہ گنا ہ‘‘ کا مطالعہ کریں۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:آج مدنی چینل کے بارہ(12)سال مکمل ہونے پر دنیا بھرسے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں،اس پر آپ کیافرماتےہیں ؟

جواب:مدنی چینل آپ سب کا ہے مبارکباد بھیجنے کا شکریہ ،لاک ڈاؤن(Lockdown) کےحالات آپ کےسامنے ہیں ،آپ سب مالی اعتبارسے بھی اپنے مدنی چینل کی مالی مددکریں ۔

سوال:عورتوں میں سب سےپہلےکس نے اسلام قبول کیا،ان کا مختصرتعارف بیان فرمادیں؟

جواب:اُمُ المُومِنِیْن حضرتِسَیِّدَتُنَاخَدیجۃُ الکُبریٰرضی اللہ عنہانے عورتوں میں سب سےپہلےاسلام قبول کیا،یوں سب سے پہلی صحابیہ ہونے کاشرف پایا ۔آپ عامُ الفیل سے 15سال پہلے مکہ شریف میں پیداہوئیں ۔ آپ نماز فرض ہونے سے پہلےبھی نمازپڑھتی تھیں ،آپ نےاپنی تمام دولت دینِ اسلام کی اِشاعت میں خرچ کردی،آپ بہت سخی تھیں۔پیارے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی تمام اولاد( سوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے)آپ سےہوئی ،آپ کا وصال 65سال کی عمرمیں نبوت کے دسویں سال، دس (10)رمضان المبارک کو ہوا،آپ کی تدفین مکہ مکرمہ کے مشہورقبرستان"جنّتُ الْمَعْلٰی" میں ہوئی۔مزیدمعلومات کے لیےمکتبۃ المدینہ کارسالہ’’فیضانِخَدیجۃُ الکُبریٰکامطالعہ کریں ۔

سوال:بچے دودھ پینے سےپہلےکیا نیّت کریں ؟

جواب: بچے دودھ پینے سےپہلےیہ نیّت کرلیاکریں کہ اللہ پاک کی عبادت پرقوت پانےکےلیے دودھ پیوں گا،ہڈیاں مضبوط ہوں گی تو دِین کے لیے خوب بھاگ دوڑکروں گا۔

سوال:مدنی چینل پراشتہارات(Advertisements) کیوں نے چلائے جاتے؟

جواب:دعوت ِاسلامی فعال عالمی تحریک ہے ،مسلمان اس کی مددکرتے ہیں،اس لیےہم اشتہارات (Advertisements) نہیں چلاتے۔

سوال:ہمسائیوں(Neighbors) کی طرف سے کوئی ایسی چیز آئے جو ہمیں پسند نہ ہو تو اس کا کیا کریں ؟

جواب:جوپاک ،حلال ،صاف ستھری چیز اپنے نفس کوپسند نہ آئےتوکسی اورشخص یا جانورکوکھلا دیں،اُسے پھینکنے کی اجازت نہیں ۔

سوال:آپ افطاری میں کیا پیتے ہیں ؟

جواب:سب سے پہلے تھوڑاساسادہ پانی پیتاہوں پھر دعامانگتا ہوں اوراذان کا جواب دتیاہوں،اس کےبعدنٹ مِلک(Nut Milk)پیتاہوں،نمازکے بعدنارمل کھاناکھاتاہوں ، نٹ مِلک(Nut Milk) پیٹ کو نرم رکھتا اورکئی فوائدپرمشتمل ہے۔

سوال:نٹ ملک(Nut Milk) بنانے کاطریقہ کیا ہے؟

جواب:پانچ(5)یا سات(7)بادام،کوئی پھل مثلاًکیلا(Banana)،خربوزہ(Melon)وغیرہ یاکھیرا(Cucmber)،موافق ہوتوایک چمچ شہد(Honey)ڈال کر سب کوگرینڈ(Mix) کرلیں،بہترین نٹ ملک تیارہوجائے گا،خشخاش بھی ڈالی جاسکتی ہے، خشخاش ڈالنی ہوتواسے چھا ن لیں تاکہ نمازکے دوران خشخاش کے دانے منہ میں نہ رہ جائیں ۔

سوال:ایک دوسرے کاموبائل(Sms/Whatsappوغیرہ)چیککرنے کے بارے میں آپ کیافرماتےہیں؟

جواب:ایک دوسرےکاموبائلبغیر اجازت کے چیک نہیں کرناچاہئے،بلکہ دوسروں سےموبائل مانگنابھی نہیں چاہئے اگرچہ کتنا ہی قریبی رشتہ ہومثلاً میاں بیوی،بہنیں ،بھائی وغیرہ سب کواس بات کا خیال رکھنا چاہئے،دوسرے کے کمرے میں بھی جاناہوتو اجازت لے کرجاناچاہئے،سفرسے واپسی ہوتو اچانک گھرآنےکی بجائے پیشگی اطلاع دےکرآناچاہئے ۔

سوال: مرنےکے بعد روح گھرمیں کیوں آتی ہے؟

جواب: روح گھر میں آتی ہےاورایصالِ ثواب کا مطالبہ کرتی ہے۔

سوال:آپ نےعمامہ شریف کب باندھناشروع کیا؟

جواب:جب میں نورمسجد(کراچی)میں امام تھا،اس وقت خودسے عمامہ باندھنانہیں آتاتھا،اس لیے حضرت مولاناقاری محمدمصلح الدین قادری رضوی رحمۃاللہ علیہ(جن کے ہاں میرابہت آناجاناتھا)سے عمامہ بندھوانےجاتاتھا ،وہ اپنےسرپر عمامہ باندھ کردیتے تھے،میں وہ عمامہ نمازپڑھاتےہوئے سرپررکھ لیتاتھا ،اس کے علاوہ ٹوپی پہنتا تھا ،جب دعوتِ اسلامی کا آغازہواتو پھر عمامہ شریف باندھنے کاماحول بن گیا ۔

سوال:مدنی چینل نے نیکی کی دعوت کوعام کرنے میں کیا کرداراداکررہاہے؟۔

جواب:دعوتِ اسلامی جب سے بنی ہے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ،آگے کُوچ جاری ہے،مدنی چینل سے پہلے بھی دعوتِ اسلامی کا کام کئی ممالک میں تھا ،مدنی چینل سے دعوتِ اسلامی کاتعارف مزیدعام ہوا،یہ برقی(Electronic)مبلغ ہے،جو ہفتہ واراجتماع میں نہیں آتے ان کےگھروں میں جا کردعوت دیتاہے اورجوآتے ہیں وہ اس کے ذریعے مزید علمِ دین حاصل کرتے ہیں ۔اس لاک ڈاؤن میںمدنی چینل نے دعوت ِاسلامی کو بڑاسہارادیاہے ۔

سوال:وہ کیامسئلہ ہے جس کی وجہ سے آپ نے مدنی چینل کےآغازکافیصلہ کیا؟

جواب:مدنی چینل کے آغازسے پہلے معلومات ملی کہ آڈیو(Audio)بیانات سے زیادہ لوگ ویڈیو(Video)دیکھتے ہیں اوراس کے ذریعے بےعملی پھیلائی جارہی ہے،پھرمدنی چینل شروع کرنےکا ذہن بنا۔مدنی چینل اسلام کی دُرست تصویرپیش کررہاہے۔کئی غیرمسلم اسے دیکھ کر مسلمان ہوگئے ہیں ،حق خود ہی بولتاہے جس کے نصیب میں ہوتاہے وہ قبول کرتاہے۔

سوال:آج مدنی چینل کوبارہ (12)سال مکمل ہوگئے ہیں،اس موقع پرآپ "مدنی چینل عام کریں" مجلس بلکہ دیگرمجالس کے اسلامی بھائیوں کو کچھ مدنی پھول عنایت فرمادیجئے۔

جواب:تمام مجالس کے اسلامی بھائیوں سے عرض ہے کہ اپنی مجالس کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے بارہ(12)مدنی کاموں میں بھی مصروف رہیں، اس سے کردارمیں بہتری آئے گی ،جو کام آخرت کے لیےبہترہووہ کام کرتےرہنا اوراس میں اضافہ بھی کرتےرہناچاہئے ۔

سوال:شیطان کی چالوں سےکیسے بچیں ؟

جواب:شیطان کی چالوں سے بچنے کے لیے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ،اچھی صحبت اوراچھاماحول شیطان کی چالوں سے بچائے گا۔

سوال:مولانا ضیاءالدین احمدمدنیرحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو قطبِ مدینہ کیوں کہتےہیں ؟

جواب:"قُطب" اولیائے کرام کی ایک قسم ہے ،مولانا ضیاءُ الدین احمدمدنی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو علمائے کرام نے ان کے مقام ومرتبے کی وجہ سے قطبِ مدینہ کہاہے ۔

سوال:علمِ دین کتنا آنا چاہئے ؟

جواب:ضروری عقائد آنے چاہئیں ،پھر جن جن چیزوں کی ضرورت پڑتی جائے مثلاً بالغ ہوا،نمازفرض ہوئی تو نمازکے ضروری مسائل سیکھنا ضروری ہیں ،وغیرہ وغیرہ ،اسی طرح ظاہری اورباطنی گناہوں کی اتنی معلومات ہوں کہ ان سے بچ سکے ۔