31 مارچ کی شب مدنی چینل پر رات نو بجے سلسلہ دلوں کی راحت نشر کیا گیا۔ دوران پروگرام حسب معمول رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوا۔ یاد رہے!امیر اہل سنت نے ہفتہ اذان منانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع کرتے ہوئے امیر اہلسنت نے اسے جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا اذان دیتے رہنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ عطار حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج 02اپریل2020ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا جائے گا۔ اس جمعرات بھی اجتماع پاک میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ ہفتہ وار اجتماع گیدرنگ(اجتماعی) صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے اجتماع دیکھنے کی دعوت دیں۔

28 مارچ 2020ء کی شب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات حکمت بھرے جوابات دیئے۔ اس مدنی مذاکرے میں دنیابھر کے عاشقان رسول نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: کیاشَعبَانُ الْمُعَظَّم خصوصی طورپر دُرُودشریف پڑھنے کامہیناہے؟

جواب: جی ہاں !اس مہینے میں آیتِ دُرُود(اِنَّ اللَّهَ وَمَلٰۤئِکَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ)نازل ہوئی ۔

سوال: حضرت ِ سُفیان بن عُیَیْنَہ رحمۃ اللہ علیہ کاخاموشی کے بارے میں کیا قول ہے؟

جواب: خاموشی عالَم کے لیے وقاراورجاہِل کے لیے پردہ ہے۔

سوال: کاؤنٹر(Counter)تسبیح ہاتھ میں رکھنے کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب: اگرہاتھ میں ہوگی تو ذکرودُرُود کرنے کا ذہن بنے گا،گفتگوکےدوران بھی ذکرودُرُودکرنےکا موقع مل جاتاہے،فضول گفتگوکرنےسے بھی بچت ہوگی۔

سوال: اپنے گھر میں چیخ وپُکارکرنے اوربغیراجازت کے ایک دوسرےکے کمرےمیں جاناکیساہے؟

جواب:گفتگوکرتےہوئے چیخ وپُکارکرنا سُنّت نہیں،قرآنِ کریم میں چیخ پُکارکرنے کی مذمت آئی ہے ۔ایک دوسرےکے کمرے میں جانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے،اگرآپ کسی کےکمرے میں جاناچاہتےہیں توسلام کریں،دروازہ بجائیں یا کھنگاریں پھرانتظارکریں، کمرے میں آنے کی اجازت ملے توکمرے میں داخل ہوں ۔

سوال: کیااسلام میں سِفارش کرنےکی اجازت ہے؟

جواب: جس کی سِفارش کرنی ہے، اُس میں اُس کام کی صلاحیّت ہے یعنی وہ میرٹ(Merit)پرپورااُترتاہے تو( ثواب کی نیّت سے) سِفارش کی جاسکتی ہے، ورنہ نہیں۔

سوال:کیا دوستوں سے بھی حیاکرنی چاہئے ؟

جواب: جی ہاں! بلکہ سب سے زیادہ حیا تو اللہ پاک سے کرنی چاہئے ،حضرت سیدناعثمانِ غنی رضی اللہ عنہ جب تنہاہوتےاورکپڑے تبدیل کرتے تو اللہ پاک سے حیا کرتے ہوئے اپنےبدن کو سمیٹ لیتے۔

سوال:زیادہ بولنےکے کیا نقصانات ہیں ؟

جواب:زیادہ بولنے سےلڑائی جھگڑے ہوتے ،نفرت پیداہوتی اورامن تباہ ہوتاہے۔خاموشی اختیارکرنےسے امن قائم ہوتا،ذکرودُرُوداورتلاوتِ قرآن کرنے کا وقت ملتاہے۔

سوال: وہ کون سےبُزرگ تھے جنہوں نےایک گدھاگاڑی کو دیکھا جس میں اتنا مال لوڈ کیا گیا تھاکہ گدھا اس کا بوجھ برداشت نہ کرتےہولٹک گیا،گدھے کی تکلیف دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسوآگئے؟

جواب:حضرتِ مولاناحافظ قاری محمدمصلح الدین قادری رضویرحمۃ اللہ علیہ،کسی پربھی ظلم نہیں کرناچاہئے،یہ بُرےخاتمے کاسب سے بڑاسبب ہے۔اَلْعِیَاذُبِاللہ۔

سوال:کاتبینِ بارگاہِ رسالت صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کی تعدادکتنی ہے ؟

جواب:ان کی تعداد43ہے، ان میں سےکئی وحیِ قرآن ، کئی بادشاہوں کو خط اورکئی صدقات کا حساب وکتاب تحریرکیا کرتے تھے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’اشکوں کی برسات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربِّ کریم! جو کو ئی ِسالہ’’ اشکوں کی برسات‘‘کے36صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے ملک وبیرون ملک کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان، اشیائے خورد و نوش اور نقد رقوم کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی رفیع العطاری، حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی اسلم عطاری کا مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیر اہل سنت کے فرمان پر ملک و بیرون ملک غریب افراد و مستحقین میں دعوت اسلامی کی طرف سے راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کئی مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں اور نہایت منظم طریقے سے مستحق افراد کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے متعلق لائحہ عمل بناگیا ہے ۔عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ نیکی کے اس کام میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔


29مارچ کی شب مدنی چینل پر مقبول عام پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں  امیر اہل سنت نے تمام عاشقان رسول کو 5 شعبان المعظم کی مناسبت سے نواسۂ رسول جگر، گوشہ بتول رضی اللہ عنہا،نوجوانانِ جنت کے سردار، کربلا کے قافلہ سالار، حق و صداقت کے علم بردار، سبطِ رسول سید نا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی۔


ہر ہفتے کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوتاہے جس میں عالمی مذہبی اسکالر مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فر ماتے ہیں ۔ کثیر عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز میں حاضر ہوکر شرکت کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کثیر مقامات پر عاشقان رسول جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شریک ہوتے ہیں۔

آج 28مارچ2020ء بروز ہفتہ بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا۔ ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ مدنی مذاکرہ اجتماعی صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ”اشکوں کی برسات“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کو ئی رسالہ اشکوں کی برسات 36صفحات پڑھ یا سن لے اسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی کے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”اشکوں کی برسات“آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رسالہ”اشکوں کی برسات“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کو ئی رسالہ اشکوں کی برسات 36صفحات پڑھ یا سن لے اسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی کے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”اشکوں کی برسات“آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔

Download Now


22 مارچ 2020ء یعنی آج شام 06:00 بجے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے اور دیں گے آپ کےسوالات کے جوابات۔ اگر آپ بھی پوچھنا چاہتے ہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کوئی سوال تو شام 6بجے ہونے والے اس لائیو سیشن میں اپنا سوال کمنٹ کیجئے، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آپ کے سوال کا جواب ارشاد فرمائیں گے۔

دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آفیشل Facebook پیج کو لائیک کریں۔


21 مارچ 2020ء کی شب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات حکمت بھرے جوابات دیئے۔ اس مدنی مذاکرے میں دنیابھر کے عاشقان رسول نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کون ہیں؟

جواب: حضرت سیدناعباس رضی اللہ عنہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچاجان اورعظیم فضائل رکھنے والے صحابی ہیں ۔

سوال:اللہ پاک سے عافیّت یعنی سلامتی مانگنے کا کیا فائدہ ہے؟

جواب:اللہ پاک کوبندے کا عافیّت کا سوال کرنازیادہ پسندیدہ اورمحبوب ہے ،حدیث پاک میں ہے: بندہ اس سے افضل کوئی دعا نہیں مانگتا:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ(یعنی ا ے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عا فیّت کا سوال کرتاہوں۔ابنِ ماجہ، ۴/۲۷۳(

سوال:ایثارکسے کہتے ہیں ؟

جواب:دوسرے کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دینا ایثارہے۔ایثارپر مغفرت کی بشارت ہے اوریہ بہت ثواب کا کام ہے۔

سوال: نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی والدۂ محترمہ حضرتسَیِّدَتُنَا آمنہ رضی اللہ عنہاکاوصال کہاں ہوااوراس وقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمرکتنی تھی؟

جواب:حضرتسَیِّدَتُنَا آمنہ رضی اللہ عنہاکاوصال مدینۂ منورہ اورمکہ مکرمہ کے درمیانی راستے میں ایک مقام’’اَبْوَاء‘‘میں ہوااوراس وقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمر چھ(6 Years)سال تھی۔

سوال:اِسریٰ کا کیا معنیٰ ہے؟

جواب:معراج کی رات بیتُ اللہ شریف سے لے کر بیت المقدس تک جو سفرہوااُسے اِسریٰ کہتے ہیں ۔

سوال:سفرِ معراج کہاں سے شروع ہوا۔

جواب: نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی چچازادبہن حضرت اُمِّ ہانی رضی اللہ عنہاکے گھرسے ۔

سوال:کتابیں پڑھنے کا کیا فائدہ ہے اورکتابیں پڑھنے میں کس طرح دل لگے؟

جواب:کتابیں پڑھنا علمِ دین حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے ،شروع شروع میں اسلامی حکایات اورواقعات کو تھوڑا تھوڑا پڑھیں ،اِنْ شاۤء اللہ دل لگے گا ،پھر دوسری کتابوں کا مطالعہ کریں، سب کو چاہئے کہ اسلامی کتابیں پڑھیں اوراسلامی معلومات بڑھائیں۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہترین رسالہ ہے ۔یہ ہرماہ شائع ہوتاہے،ہرماہ ہدیۃً حاصل کریں،اس میں بہت ساری پیاری پیاری معلومات اورمضامین ہوتے ہیں۔

سوال:مرکزی مجلس شوریٰ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کا ترجمان کس کو مقررکیا گیا ہے ؟

جواب:رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کو۔

سوال:جِنّات سے ڈرلگے تو کیا وظیفہ پڑھنا چاہئے؟

جواب:آیۃُ الْکُرْسِی پڑھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’دعا مانگنے کے 34 آداب ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یاربِِ کریم! جو کوئی رسالہ ’’دعا مانگنے کے 34 آداب‘‘کے 39 صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو رِیا سے بچتے ہوئےگِڑگِڑاکراورروروکردُعائیں مانگنے کی سعادت عنایت فرمااوراُس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” دعا مانگنے کے 34 آداب “ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو رسالہ دعا مانگنے کے 34 آداب کے 39 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو ریا سے بچتے ہوئے گڑگڑا کر اور رو رو کر دعائیں مانگنے کی سعادت عنایر فرمااور اس کی بے حساب مغفرت کر ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ” دعا مانگنے کے 34 آداب “ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔

Download Now


ہر ہفتے کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوتاہے جس میں عالمی مذہبی اسکالر مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فر ماتے ہیں ۔ کثیر عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز میں حاضر ہوکر شرکت کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کثیر مقامات پر عاشقان رسول جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شریک ہوتے ہیں۔

آج بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا۔ ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ مدنی مذاکرہ اجتماعی صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ