8 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 9 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:قرآنِ کریم کاکوئی صفحہ(Page) دوحصوں میں تقسیم ہوجائے تو کہتے ہیں کہ قرآن پاک کا صفحہ شہیدہوگیا، یہ کہنا کیساہے؟

جواب:یہ ادب کی وجہ سے کہتے ہیں ،اس طرح کہنے میں حرج نہیں ۔عام عمارت اگرجائے تو کہتے ہیں عمارت گِرگئی اوراگرمسجدگِرجائےتو کہتے ہیں مسجد شہید ہوگئی ۔

سوال:کیا جانوروں پربھی ظلم نہیں کرنا چاہئے ؟

جواب: جی ہاں!جانوروں پر ظلم کرنا تو انسانوں پر ظلم کرنے سے بھی بُراہے ،کیونکہ انسان تو بدلہ لےسکتاہے ،کسی سے فریاد کرسکتاہے ،جانورکس سے فریاد کرے ؟یادرکھیں مظلوم جانورکی بددعا بھی لگتی ہے۔

سوال:کیاحقوق العباد(بندوں کے حقوق)کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

جواب:اپنے کاروباراورکپڑوں کا خیال رکھتے ہیں ،کپڑوں کی اِستری خراب ہوجائے تو اِستری کرواتے ہیں ،حقوق العباد کا بھی ضرورخیال رکھنا ہوگا ،بغیر اِستری کے کپڑے پہنے جاسکتے ہیں مگرحقوق العباد کے خیال رکھےبغیرگزارانہیں ہوسکتا،اللہ پاک ہم سب کو حقوق اللہ اورحقوق العبادکا خیال رکھنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین

سوال:حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر جوایمان لایا اوران کی صحبت پائی اُسے کیاکہتے ہیں ؟

جواب:اُسے"حواری"کہتے ہیں ۔

سوال:کسی کی مدد چُپکےسے کریں یا سب کو بتائیں کہ فلاں کی مدد کی ہے؟

جواب:چُپکے سے دے دیں ،کیونکہ دوسروں کو بتانے سے اس کی دل آزاری ہوگی ۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:نیک ہونے اورنیک نظرآنےمیں کیافرق ہے ؟

جوابجوواقعی نیک ہوتا ہے وہ نظربھی نیک آتاہے ،جو نیک نہیں ہوتا اوررِیاکاری کرتے ہوئے نیک بنتاہے ۔ایسے شخص کوچاہئےکہ سچی توبہ کرے اورواقعی نیک بن جائے ۔

سوال:اللہ پاک نےجو آپ کوعزّت دی ہے،آپ کیا فرماتےہیں کہ اس میں آپ کی والدہ کا کیاکردارہے؟

جواب:ہوسکتاہے کہ آج جومجھے دُنیا میں عزّت ملی ہے، وہ ماں کی دعاکی وجہ سے ہو، لیکن دنیامیں جوعزّت ملتی ہے، صرف اسےہی کامیابی سمجھنا درست نہیں،یہ اِسْتِدْرَاج(وہ خارقِ عادت کام جو کسی فاسق یاکافرسےہوجاتاہے)بھی ہوسکتاہے ،اصل کامیابی یہ ہےکہ بندہ اپنا ایمان سلامت لےکردنیاسےجائے اوراللہ پاک اس سے راضی ہو۔

سوال:عورتوں کو کانوں میں زیورات پہننے کے لیے کتنے سوراخ کروانے چاہئیں؟

جواب:عورتیں دیکھ لیں کہ ان کی قوم میں کیارواج ہے، اگرایک سوراخ کا رواج ہے تو پھرایک ہی کروائیں ورنہ دیگرعورتیں باتیں کریں گی ۔

سوال:حج وعمرہ وغیرہ پر روانگی یا واپسی پرگلے میں ہارڈالے جاتے ہیں ،جب ایک ہارکسی کے گلے میں ڈال دیا جاتاہے ،اب اسے دوسرے کو نہیں ڈالتے ،ایساکرنا کیسا؟

جواب: یہ اپنے آپ بنائی گئی باتیں ہیں ،ایک کے گلے میں ڈالا گیا ہاردوسرےکےگلے میں ڈالنےمیں حرج نہیں۔

سوال:لحسن پیاز کی بُو(Smell)ہاتھوں میں بس جائے تو اس کو کیسے صاف کیا جائے ؟

جواب:ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھولیا جائےاورایسا عطراستعمال کریں جو اس بُو(Smell)کوختم کردے ۔

سوال:مُرَاقْبہکے کیا معنیٰ ہیں ؟

جواب:مُرَاقْبہ کا معنی ہے یکسوہوکرغوروفکرکرنا،حضرت سری سقطیرحمۃاللہ علیہ سے پوچھاکہ گیاکہ آپ نے مُرَاقْبہ کرنا کس سے سیکھا ؟فرمایا بلّی(Cat) سے ،جب یہ چُوہے(Rat) کوشکارکرنے کےلیےاس کے بِل(سوراخ) پر بیٹھتی ہے توہِلتی بھی نہیں ۔

سوال: گناہ سے کس طرح بچاجاسکتاہے؟

جواب:گناہ کوکفرکاقاصدونمائندہ کہا گیاہے ،یہ بہت بُراہے،گناہوں کےنقصانات کامطالعہ کیا جائے،اس کی ہلاکت خیزیوں پر غورکیا جائے، تو اس سے بچنے کاذہن بنے گا۔

سوال:مختلف مزاج وطبیعت اورقومیت کےلوگوں کوآپ کیسے ڈِیل(Deal) کرتےہیں ؟

جواب: بہت ساری چیزیں مختلف ہوتی ہیں تو کچھ چیزیں مشترکہ(Combined)بھی ہوتی ہیں،اسی طرح دِین سےمحبت ،نیکی کی دعوت کا جذبہ وغیرہ مشترک ہوتاہے،یوں دعوتِ اسلامی والے ایک مقصد کےلیے جمع ہیں۔دعوتِ اسلامی میں اتحاد(Unity) ہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ والے آپس میں لڑتے نہیں ،یہ اللہ پاک کی رحمت سے نظام بن گیا ہے ،یہ اللہ پاک کے کرم سے ہے ،تنظیمی رابطے اورپکڑ(Grip)بھی ہے،اللہ پاک نے خوب نوازاہے۔

سوال:بچوں کودِین کی طرف کیسے مائل کریں ؟

جواب:بچہ ایک لوح کی طرح(یعنی ایک خالی تختی کی مانند) ہوتاہے،اس پر جولکھاجائے تو لکھ سکتے ہیں،اس لیے والدین کوچاہئے کہ بچپن سے ہی بچوں کو دِین کی اہمیت دلائیں،اِنْ شَاءاللہ ضروردِین کی اہمیت پیدا ہوجائےگی ۔