زندگی کی راہوں میں جب دُکھ، بیماری یا پریشانی کا اندھیرا چھا جائےتو جیسے دوا اور کسی مخلص کا سہارا روشنی بن کر سامنے آتا ہے، ویسے ہی اللہ کی بارگاہ میں کی گئی دعا، ذکر و اذکار اور اوراد و وظائف کی خوشبو دل کو سکون عطا کرتی ہے اور مشکلیں خود بخود آسانی میں بدل جاتی ہیں۔

مختلف پریشانی سے حل کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے 32 صفحات کا رسالہ 30 روحانی علاج پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 32 صفحات کا رسالہ 30 روحانی علاج پڑھ یا سن لے اس کی روحانی و جسمانی بیماریاں دور فرما اور اُسے ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download