امیراہل سنت  حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت آج سے 72سال پہلے 26رمضان 1369ھ کو کراچی میں ہوئی ،آپ مشہورعالم دین ، پُراثر واعظ ،بہترین منتظم، صاحبِ دیوان شاعر، کثیرکتب کے مصنف، عابد و زاہد، عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے بانی اورسلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کے پیر طریقت ہیں۔ آپ کا شمار پندرھویں صدی ہجری کی مؤثرترین شخصیات میں ہوتاہے۔ ٭آپ ہزاروں بیانات اور دو ہزار سے زائد مدنی مذاکرے فرماچکے ہیں ۔ ٭فیضان سنت اورنعتیہ دیوان سمیت 117سے زائد کتب رسائل لکھ چکے ہیں ۔ ٭آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اورمحبین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

٭آج سےتقریبا 40 سال پہلے ذیقعدہ 1401ھ (ستمبر1981ء) میں آپ نےاپنےچند رفقا کے ساتھ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کا آغاز کراچی میں فرمایا جس کا پیغام کم وبیش دنیا کے تمام ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ ٭دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے 12 ہزار500 سے زیادہ ہفتہ واراجتماع ہوتے ہیں جن میں شرکاء کی تعداد ہرہفتے اوسطاَ 4 لاکھ 90ہزارہے ۔ ٭29 ہزار سے زائد مدرسۃ المدینہ بالغان وبالغات لگائے جاتے ہیں جن میں تقریبا 2لاکھ کے قریب اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں تعلیم قرآن میں مصروف ہیں ۔

٭دعوتِ اسلامی 108سے زائد شعبہ ہائے زندگی میں خدمت دین سرانجام دےرہی ہے کچھ شعبوں کی معلومات ملاحظہ کیجئے:

٭حفظ وناظرہ ٔقرآن کے لیے 4 ہزارسے زائدمدارس قائم ہوچکے ہیں جن میں ایک لاکھ 82ہزار سے زائد بچے اوربچیاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

٭845 جامعۃ المدینہ للبنات وللبنین میں درس نظامی کا سلسلہ جاری ہے جس میں 60 ہزار 500سے زائدطلبہ وطالبات علم دین کے زیورسے آراستہ ہورہے ہیں۔

٭آن لائن( یعنی بذریعہ انٹرنیٹ) مدرسۃ المدینہ،جامعۃ المدینہ اورشارٹ کورس کروانے کا سلسلہ جاری ہےجس میں 70ممالک کے تقریبا16 ہزارطلبہ وطالبات علم دین حاصل کررہے ہیں۔

٭شریعت کے مطابق دنیاوی تعلیم کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں98کے قریب دارالمدینہ اسکولز قائم ہیں جن میں 25 ہزارسےزائد طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں ۔الحاصل5 ہزار کے قریب علمی ادارے قائم ہیں جن میں 2 لاکھ 83 سےزائد طلبہ وطالبات نورِ علم سے منورہورہے ہیں ۔

٭مجلس خدام المساجد کے تحت ہزاروں مساجدبن چکی ہیں اور800سے زائدزیرتعمیر ہیں۔ ٭دنیا کے کئی ممالک میں 650 سے زائدمدنی مرکزبنام’’ فیضان مدینہ‘‘ بن چکے ہیں ۔

٭شعبۂ تصنیف تالیف’’المدینۃ العلمیہ‘‘ میں107 علمائےکرام 570کتب ورسائل لکھ چکے ہیں۔

٭ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ 36زبانوں میں کثیر کتب ورسائل انٹرنیٹ اور مکتبۃ المدینہ کےذریعے شائع کرواچکاہے۔ ٭چارسال سےتین زبانوں (اردو،انگلش اورگجراتی) میں ماہنامہ فیضان مدینہ شائع ہورہاہے جس کی ماہانہ اشاعت 30 سے 40 ہزارہے ۔

٭مدنی چینل اورشعبہ سوشل میڈیا ،چارزبانوں(اردو،انگلش،بنگلا،عربی )میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے جن کی نشریات دنیابھرمیں دیکھی جاتی ہیں۔

٭دارالافتاء اہل سنّت،شعبہ آئی ٹی(ویب سائٹ) ،دعوتِ اسلامی ویلفیئرٹرسٹ ، شارٹ کورسز،جیلوں، گونگے بہروں، شخصیات، کالجز و یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں وغیرہ میں کام نیز دنیابھر کے قافلوں میں ہزاروں عاشقان رسول اورمبلغین کا سفرمزیدبراں ہے ۔

٭اس سارے کام کو منظم کرنے کےلیے20 سال پہلے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مرکزی مجلس شوریٰ بنائی جس کے اراکین کی تعداد ستائیس (27)ہے، اس کے تحت دنیابھرمیں ایک لاکھ سےزائداسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کا تقرربطورنگران وتنظیمی ذمہ دار ہوچکا ہے۔