11 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 12 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:بَلْعَم بن بَاعُوراکون تھا ؟

جواب:بَلْعَم بن بَاعُوراحضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے کا ایک شخص تھا اورلوحِ محفوظ کو دیکھ لیتاتھا ،لوگوں نےاسےحضرت موسیٰ علیہ السلام کے خلاف بددُعا کرنےکوکہا،اس نےانکارکیا مگرلوگوں نےاسےتحائف دئیےاس پر یہ تیارہوگیاجیسے ہی اس نےبددُعاکی اس کاایمان ضائع ہوگیااوریہ جہنم میں ڈالاجائےگا۔اللہ پاک ہمارےایمان کی حفاظت فرمائے۔

سوال:ہم لوگوں کونفع کیسےپہنچاسکتےہیں ؟

جواب:لوگوں کونفع پہنچانے کے بہت سارےاندازہیں،مثلاًجس کو مالی حاجت ہواس کی مالی مددکردیجئے،آپ کی جائزسفارش سےکسی کاکام ہوجاتا ہو تو جائزسفارش کردیجئے ،بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کی ایک صورت نیکی کی دعوت دینا بھی ہےجس کی وجہ سےوہ نیکیوں کےراستے پر چلے گا،یُوں جہنم سےبچےگااورجنّت کی طرف بڑھےگا۔

سوال:ایسابولناکیساہےکہ میری دُعاکبھی قُبول ہوتی ہی نہیں؟

جواب:یہ مبالغہ ہے ،ایسانہیں کہنا چاہئے،ہر دعاقُبول ہے قُبولیت کی یہی صورت نہیں کہ جومانگافوراً مل جائے بلکہ دُعاکی برکت سےآنے والی بلاٹل جاتی ،بڑی مصیبت سےبچت ہوجاتی یاآخرت کے لیے اس دُعا کاثواب ذخیرہ ہوجاتاہے،یہ سب دُعاکی قبولیت کی صورتیں ہیں ۔

سوال:بُردباری(Tolerance) کامعنی کیاہے؟

جواب:بُردباری کا معنی قو تِ برداشت ،نرمیوغیرہ ہے۔

سوال:آپ کےمدنی مذکروں کے سوال جواب لکھنا کیساہے؟

جواب:ان سوال جواب کوہرکوئی نہ لکھے،نہ ہی اپنی طرف سے جاری کرے کیونکہ لکھنے میں غلطی ہوجانے کااندیشہ ہے ۔دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہکا شعبہ(تصنیف وتالیف)ان مدنی مذاکروں کو تحریرکرکے کتابی صورت میں شائع کرتاہے،مدنی مذاکروں کے اب تک تقریباً90رسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net)پر موجودہیں ،ان کا مطالعہ کیا جائے ۔

سوال:صدقہ وخیرات کی قبولیت کامعیارکیاہے؟

جواب:حلال مال،اِخلاص اوراچھی نیّت سے دے ،ریاکاری نہ ہو اورنہ ہی دینے کاانداز ایساہوجس سے ضرورت مندکو اذیت ہو۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال: یہ کیسے ہوسکتاہے کہ بندہ نیک بھی ہواوراپنے آپ کو نیک سمجھےبھی نہیں؟

جواب:یہی تو کمال ہے ،جو شخص اپنے آپ کو نیک سمجھے وہ نیک نہیں ہوسکتا،جو واقعی نیک ہوتاہے وہ عاجزی والاہوتاہے،فطری طورپر بھی دنیا میں جو میں میں کرتاہے،اپنےکارنامے سُناتاہے تو لوگ اس کوپسندنہیں کرتے ۔

سوال:مدینۃ ُالاولیا ملتان کےبارے میں کیامشہورہے؟

جواب:مدینۃ ُالاولیا ملتان میں گور(قبرستان)،گرد(مٹی)اورگرمی کثرت سےہیں ۔(ملتان میں اولیائے کرام کے بہت زیادہ مزارات ہیں،جس کی وجہ سے ملتان کومدینۃُ الاولیاء یعنی اولیاء کا شہر کہاجاتاہے)

سوال: جب مصیبت آئےتوکیا پڑھناچاہئے ؟

جواب: جب مصیبت آئےتوبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھناچاہئے ۔

سوال:کیا اللہپاک سے ملاقات کےشوق کی دعاکرنی چاہئے؟

جواب: جی ہاں !یہ دعامانگتے رہنا چاہئے،رسولِ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ دعا مشہور ہے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیۡ اَسۡئَلُکَ الرِّضَابَعۡدَ الۡقَضَاءِ وَ بَرۡدَ الۡعَیۡشِ بَعۡدَ الۡمَوۡتِ وَ لَـذَّة َ النَّظۡرِ اِلٰی وَجۡھِکَ وَالشَّوۡقَ اِلٰی لِقَائِکَ یعنی الٰہی!میں تجھ سے قضا کے بعد رضا کا، موت کے بعد اچھی زندگی کا اور تیرے دیدار کی لذّت کا اور تیری ملاقات کے شوق کا سوال کرتا ہوں ۔( …المعجم الکبیر،۱۸/ ۳۱۹،حدیث:۸۲۵،دون’’الکریم‘‘)

سوال:اصل خوفِ خداکیا ہے ؟

جواب:اصل خوفِ خدایہ ہے کہ اللہ پاک نےجس کام سےمنع کیاہے،اُس سے بازرہے ۔صرف آنسوبہانا خوف نہیں، البتہ رونا بھی اچھاہے ۔

سوال:تراویح کاکیامطلب ہے؟

جواب:یہ لفظ تراویحہ سے بنا ہے جس کا معنی ہےآرام وراحت حاصل کرنا،کیونکہ ہر4تراویح کےبعد وقفہ ہوتاہے،اس لیے اس کوتراویح کہتے ہیں ۔

سوال:عبادت میں چُستی نہیں ہوتی جبکہ ورزش اورکھیل کُودوغیرہ میں چُستی ہوتی ہے،اس بارے میں بھی کچھ رہنمائی فرمائیں۔

جواب:جب جسم میں بیماری ہوتو کھیل کُودمیں چُستی نہیں ہوتی،اسی طرح ہماری روح بیمارہے جس کی وجہ سےعبادت میں چستی نہیں ہوتی ،اس کاعلاج یہ ہے کہ عبادت کرتارہے ،چُستی کی دعاکرے،نیک لوگوں کی صحبت اختیارکرے،ذِکْرُاللہ کرتارہے ۔

سوال:جب بچہ پیداہوتاہے توروتاکیوں ہے ؟

جواب: اس وقت شیطان اس کوٹچ(Touch) کرتاہےجس کی وجہ سے وہ روتاہے۔

سوال:بال جھڑتےہوں توکیاکرے ؟

جواب:زیتون شریف کا تیل لگایاجائے،اگرکوئی گنجابھی مسلسل سرپرزیتون شریف کےتیل کی مالش کرتارہے تو بال نکل آئیں گے۔

سوال:حدیثِ پاک مشہور6 کتابوں کو عربی میں کیا کہتے ہیں ؟

جواب:حدیثِ پاک کی مشہور6کتابوں(بخاری شریف،مسلم شریف،جامع ترمذی ،سنن ِابنِ داؤد،سننِ ابنِ ماجہ اورسننِ نسائی) کو’’صحاح سِتّہ‘‘ کہتے ہیں ۔

سوال: کون سے دوپانی کھڑے ہوکرپی سکتے ہیں ؟

جواب:(1)زم زم شریف کا پانی (2)برتن یا لوٹے سے وضوکیا ہوتواس میں بچا ہواپانی ۔