13 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 14 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:کیاشرم کو ہی حیا کہتے ہیں ؟

جواب: جی ہاں ۔

سوال: کیاشبِ قدرپورے سال میں ایک مرتبہ آتی ہےیا زیادہ مرتبہ ؟

جواب:ایک ہی مرتبہ آتی ہے ۔

سوال: اللّٰہکے نیک بندے دن میں روزہ رکھتے اوررات میں قیام کرتے ہیں ،رات میں قیام کرنے سے کیامراد ہے؟

جواب: نماز،ذکر اللّٰہ،تلاوتِ قرآن وغیرہ سب اس میں شامل ہے۔

سوال:یومِ جمعہ کی افضلیت کی وجہ کیاہے ؟

جواب:ایک وجہ تو یہ ہے کہ نبی پاکصلی اللہ علیہ والہ وسلمنے اس کا افضل ہونا ارشادفرمایا ہے اوریہ بھی وجہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش اوروصال جمعہ کے دن ہواتھا۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال: اگربندے کی غلطی نہ ہو اورکوئی اس کی غلطی سمجھ کر اس کی اصلاح کرے تو وہ کیارپلائی کرے؟

جواب:وہ غصے میں نہ آئے اورنرمی سے اس سے کہے: آپ کا جذبۂ اصلاح مرحبا ،لیکن یہ بات جو آپ نے فرمائی ہے وہ یوں نہیں یوں ہے ،اس طرح کہہ کراسے مطمئن کرنے کی کوشش کرے ۔

سوال:غیرِعالم کااسلامی کتاب لکھنا کیسا؟

جواب:غیرِعالم کو اسلامی کتاب نہیں لکھنی چاہئے۔

سوال: لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں مزید دوماہ کے لیے بند رہنےکا سنا ،ان دِنوں میں والدین کیا کریں ؟

جواب:والدین کو چاہئے کہ بچوں کو روزانہ پڑھنے کےلیے بٹھائیں ،علم پڑھنے پڑھانے سےبڑھتا ہے ۔حافظ ِ قرآن بھی قرآن کریم پڑھتارہے تو یادرہتاہے ورنہ بُھلادیاجاتاہے۔

سوال:غم ِدنیاسےکیسے بچا جائے ؟

جواب: رقم وغیرہ گم ہوجائے اورغم ہوتوحرج نہیں ،محبتِ دنیاوہ قابلِ مذمت ہے جس سے آخرت کونقصان ہوتا ہے مثلا محبتِ مال کی وجہ سے زکوۃ ادانہ کرے وغیرہ ،ایسی محبتِ دنیا ہوتو ا س کو دل سےدُورکرنےکی کوشش کرے ۔

سوال: قربانی کےگوشت کےبارےمیں آپ کیافرماتےہیں؟

جواب: قربانی کاگوشت تبرک اورباعثِ برکت ہے۔

سوال:برائی کسے کہتے ہیں ؟

جواب: جو بھلائی کی اُلٹ ہو وہ بُرائی ہے۔

سوال:بڑوں کا بچوں کے سامنے چھالیاکھا نا کیساہے؟

جواب:ہرگزنہیں کھانا چاہئے ،چھالیہ کھانے سے کینسرہونے کا اندیشہ ہے ،اس کے بجائے سونف کھا لیا کریں ،ذائقے کو بہتربنانےکےلیے اس میں مصری بھی شامل کی جاسکتی ہے۔

سوال:صالحین(اللّٰہ کے نیک بندوں) کاتذکرہ کرنے کا کیا فائدہ ہوتاہے ؟

جواب:روایت میں ہے : ’’عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ ‘‘ یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔ ) حلیۃ الاولیاء، 7/335)

سوال: جن صحابۂ کرام کوایک ساتھ جنّت کی بشارت ملی اُن کوکیاکہتے ہیں ؟

جواب:عشرہ مبشرہ۔