10 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 11 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال: اللہپاک کی عام رحمت اورخاص رحمت سے کیا مرادہے؟

جواب: اللہ پاک کی رحمت دوطرح کی ہے:(1)عام رحمت:تمام مخلوق کو رزقدینا ،ہوا،پانی ،روشنی سب کے لیے ہونا وغیرہ (2)خاص رحمت:اللہ پاک کاعرفان (یعنی اللہ پاک کی پہچان ہونا)یہ نیک مسلمانوں کو حاصل ہوتا ہے ۔

سوال:"فیضانِریاضُ الصَّالِحِیْن" کیسی کتاب ہے؟

جواب:"فیضانِریاضُ الصَّالِحِیْن"بڑی ایمان افروز کتاب ہے،مکتبۃ المدینہ سے خرید کر مطالعہ کریں ۔

سوال:جس طرح ماہِ رمضان میں مدنی چینل دیکھنے کا معمول ہوتاہے،رمضان المبارک کے بعدبھی ایسارہے،اس کا کوئی طریقہ ارشاد فرمادیں؟

جواب:ماہِ رمضان کے بعد اپنا ٹائم ٹیبل(Time Table)بنائیں،اس میں مدنی چینل دیکھنے کا ایک وقت مقررکرلیں ،اس طرح مدنی چینل دیکھنے میں کامیابی مل جائے گی ۔

سوال:پلاٹ جلد بِک(Saleہو)جائے اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشادفرمادیں۔

جواب: جس چیز کو بیچناچاہتے ہیں ،اس پرپارہ 13،سُوْرۂ یُوسُف کی آیت نمبر 80پڑھ کردم کردیں ۔

سوال:اسلامی بہنیں اعتکاف میں کون کو ن سی عبادت کریں ؟

جواب:نمازیں پڑھیں ،قضائےعمری ہےتووہ پڑھیں(یعنی جس کے ذِمّے قضا نمازیں ہیں،وہ بھی اداکریں) ،قضائےعمری نہ ہوتو نوافل پڑھیں،تلاوتِ قرآن کریں ،اسلامی کتابیں بالخصوص "پردےکے بارے میں سوال جواب" کا مطالعہ کریں ۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال:بعض اوقات انسان کسی ایک عُضْومیں دردیاتکلیف کی وجہ سے پریشان ہوجاتاہے،جبکہ دیگراعضا سلامت ودرست ہوتے ہیں ؟اس موقع پر کیا کرنا چاہئے۔

جواب:پریشانیاں مختلف طرح کی ہوتی ہیں ،اگرصرف سردردہو تو یوں صبرکرنا چاہئے کہ دیگراعضا تودُرست ہیں،البتہ ایک عُضْو میں دردہوتا ہے تو سارابدن اس کی وجہ سے پریشان ہوتاہے بہرحال جتنی تکلیف زیادہ ،اتنا صبر کرنا مشکل ،جتنا صبر کرنامشکل ہواورصبر کیا جائےتواس پر ثواب بھی زیادہ ملے گا۔

سوال:حضرت عبداللہ بن عباسرضی اللہ عنہکی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تو انھوں نے کیا فرمایاتھا؟

جواب: فرمایا:" میری آنکھوں کی روشنی چلی گئی ہے مگرنورِہدایت موجودہے ،اس پر اللہ کا شکرہے

سوال: بھُوکا رہنے اورخاموش رہنے میں مشکل کیاہے؟

جواب:بھُوکا رہنا آسان ہے مگرخاموش رہنا مشکل ہے ،زبان قابومیں نہیں رہتی ،بتیس (32)پہرے داروں (یعنی دانتوں)اورہونٹوں کا پھاٹک کھول کربول پڑتی ہے ،کہا جاتاہےزبان ایک ہی ہے مگراچھی زبان گھوڑے پر بٹھاتی یعنی عزّت دِلاتی ہےاوربُری زبان گدھے پر بٹھاتی یعنی ذِلّت میں مبتلاکرتی ہے ۔

سوال:وقت کی پابندی(Punctuality)کتنی ضروری ہے؟

جواب: بہت ساری چیزیں ہمیں وقت کی پابندی سکھا رہی ہوتی ہیں ،سحری افطاری وقت پر ہی کرنا ہوتی ہے،نمازیں اوراذانیں وقت پر ہی دینا ہوتی ہیں ، الغرض وقت کی پابندی کے بغیردرست کام نہیں ہوسکتا ،ہماری زندگی کا وقت بھی مقررہے جب وقت پورا ہوجائے گا ،تو ہم اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے ،وقت کا پابند بننے کے لیے اپنے دن رات کا جدول (Schedule)بنا لیں ،ساری چیزوں کاوقت طے کرلیں حتی کہ پانی پینے کا وقت بھی مقررکریں اورپانی پینے کی پابندی بھی کریں ۔روزانہ کم ازکم 12 سے16 گلاس پانی پینا چاہئے ،آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے کے بعد ایک بھراہواگلاس پی لیا کریں ۔

سوال: جس گھر میں مکمل(سینٹرل)اے سی(A.C)ہوتو کیاوہاں پنکھے بھی ہونے چاہئیں؟

جواب:جی ہاں!کیونکہ اے سی(A.C) میں کوئی خرابی ہوجائے تو پنکھے کام آسکیں گے۔

سوال:جو عاشقانِ رسول ہرسال ماہِ رمضان میں خود یا فیملی کے ساتھ حرمینِ طیبین جاتے(عمرہ کی سعادت حاصل کرتے) ہیں ،اس دفعہ کروناوائرس اورلاک ڈاؤن(Lockdown) کی وجہ سے نہیں جاسکے ان کو کیاکرناچاہئے؟

جواب:وہاں کی حاضری سعادت مندی ہے ،میری ان سے عرض ہے کہ جو اس سفرمیں اخراجات ہونے تھے، وہ دعوتِ اسلامی کوجمع کروادیں کیونکہ لاک ڈاؤن(Lockdown)کی وجہ سےعطیات(چندے،فنڈ) کے کم ہونے پر تشویش ہے اوردعوتِ اسلامی کے اربوں روپے کے اخراجات ہیں،اللہ پاک آپ کے رِزق میں برکت فرمائےگا۔

سوال:کون سی 2 شخصیات بہت زیادہ رویاکرتیں تھیں؟

جواب:(1)حضرت نوح علیہ السلام(2)حضرت امام زینُ العابدین( علی اوسط بن امام حسین رحمۃاللہ علیہما)

سوال:بچہ بیمارہواوراس پر صبر نہ آئے تو کیا کریں ؟

جواب:صبر نہیں بھی کریں گےتو وقت گزرجائے گا ،اس لیے صبرکرکے اجرکماناچاہئے ۔صبر کرنے والوں کے لیے جنت کی خوشخبری ہے۔

سوال: کیا سچ بولنےسے کامیابی ملتی ہے؟

جواب:سچ میں ہی کامیابی ہے ،دنیا وآخرت میں جھوٹ نقصان دہ ہے ،دنیا میں جھوٹے کااعتمادا وربھروسا اُٹھ جاتاہے،’’جھوٹے کا منہ کالا“یہ تو مشہورمحاورہ ہے ۔

سوال:حضرت مولاناقاری محمد مصلح الدین قادری رحمۃاللہ علیہ نے آپ کو محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانامحمد سرداراحمدچشتی قادِری رحمۃاللہ علیہما کی کیابات بتائی جس سےآپ کو ایک سنّت معلوم ہوئی؟

جواب: تقریباًپچاس سال(50 Years) پہلے کراچی کےمشہوربزرگ ،خلیفۂ مفتی اعظم ہند وقطبِ مدینہ وصدرالشریعہ حضرت مولاناقاری محمد مصلح الدین قادری صاحب رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں حاضرتھا ،انھوں نے بتایاکہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سرداراحمد صاحب رحمۃاللہ علیہسُنّتوں کے بہت پابندتھے،چونکہ قہقہہ لگانا سُنّت نہیں، اس لیے آپ قہقہہ بھی نہیں لگاتے تھے۔

سوال:ہم دعوتِ اسلامی کی مالی امدادکس طرح کرسکتے ہیں؟

جواب:جو کاروبارکرتے ہیں وہ روزانہ اپنی سیل(آمدن) کاایک فیصد(1%)اورجوملازمت کرتے ہیں وہ ہرماہ اپنےمشاہرے(Salary)کادوفیصد(2%) غوث ِپاک کے ایصالِ ثواب کی نیت سے دعوتِ اسلامی کےہرجائز،دِینی،اِصلاحی،فلاحی،خیرخواہی اوربھلائی کے کام میں خرچ کی نیت سے دیاکریں۔ذمہ داران اس تحریک کوچلائیں،دعوتِ اسلامی کے تمام اجیر(Employs)اسلامی بھائی اوراجیراسلامی بہنیں بھی اپنے مشاہرے میں دوفیصد(2%) کی ترکیب کریں،اپنےشعبے کے نگران کو کہہ دیں کہ وہ میرادوفیصد(2%)مشاہرہ کاٹ کربقیہ مجھےدے دیاکریں،ذمہ داران توجہ فرمائیں:جو نہ دے سکےاس سےاصرارنہ کریں اورنہ ہی کسی کو بُراکہیں۔

سوال:صحابۂ کرام رضی اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن اوراولیائے کرام کی محبت میں اضافہ کیسے ہو؟

جواب:صحابۂ کرام رضی اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن اوراولیائے کرام کی سیرت کا مطالعہ کریں اورسُنیں گے تو ان کی محبت میں اضافہ ہوگا ۔

سوال:اعتماد ِخلق کیاہے؟

جواب:اسباب پیداکرنے والے (اللہ پاک )کوچھوڑکراسباب (یعنی مخلوق اوردیگرچیزوں)پر بھروسا کرنا، یا اللہ پاک کوچھوڑ کرمخلوق پر بھروسا کرلینااعتمادِ خلق کہلاتا ہے ۔یہ باطنی بیماری ہے ،اس کو دُورکرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

سوال:نجات دلانےوالی سورت ’’سُوْرۂ مُلْک‘‘ اوردیگردعائیں یاد کرنےکا کوئی طریقہ ارشادفرمائیں؟

جواب:اگرگھرمیں سورۂ یٰسِین ،سُورہ ٔ مُلک ،مختلف دعاؤں کے فریم (جنہیں دیکھ کرپڑھا اورتلاوت کی جاسکے) لگالئے جائیں تو پڑھنے کی عادت بن جائے گی اوریہ سُورتیں اوردعائیں یادبھی ہوجائیں گی ،میں نے بھی اس طرح کی فریمیں لگا کر سُورہ ٔ مُلک اورکئی دُعائیں یاد کی ہیں ۔

سوال: کیا تربیّت سے ہی کسی کو اعلیٰ منصب ملتاہےیا قدرتی طورپر اس میںرہنما(Leader)بننے کی صلاحیّت ہوتی ہے؟

جواب:دونوں صُورتیں ہیں ،نبوّت اورولایت وَہَبی(اللہ پاک کی عطاکردہ)ہے،کسبی(کوشش سےحاصل کرنا )نہیں ،دنیاوی مناصب بسااوقات تربیت سےحاصل ہوتے ہیں ،جیسے MNAوغیرہ بننے کےلیے گریجؤیشن ضروری ہےاوربعض اوقات لیڈرمیں شروع سے ہی قدرتی گیٹس اورچھاجانےکی کوالٹی ہوتی ہے ،جس کےاندریہ صلاحیت ہوتی ہے وہ اسلامی تعلیمات حاصل کرےاوراسلام کی خدمت میں اس صلاحیت کواستعمال کرے توبہت ساروں کا بھلاہوگا۔یہ اللہ کے کرم سے ہی ہوسکے گا ۔میں بیرون ِملک تھا ،ایک شخص (جوبظاہرکوئی شخصیت معلوم نہیں ہوتاتھا)اس نےمجھے اپنے ہاں بیان کرنے کی دعوت دی ،میں نےاُس سے کہا کہ آپ قانونی اجازت وغیرہ کی ترکیب بنا لیں گے؟اس نے کہا:جی ہاں !پھر اس نے ایسا کربھی لیا ،مجھے بتایاگیایہ عام آدمی نہیں ہےبلکہ فُلاں قوم کالیڈرہے ۔بعض اوقات معاشرے کاکُچلاہواکوئی فردبھی حادثے ،ظلم وغیرہ کاشکاریا متاثرہوکرلیڈربن جاتاہے ۔

سوال:غفلت کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب:اسلام میں غفلت کی پذیرائی نہیں ،کسی نہ کسی صورت میں اللہپاک کی یاد میں مگن رہنے کی ترغیب ہے۔ہمارے پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کوئی لمحہ غفلت میں نہیں گزرتاتھا۔