14 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 15 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال: بُزرگوں کی کس طرح خدمت کی جائے ؟

جواب:بُزرگوں سے مُراد والدین ہیں تو اُن کی مالی اعتبارسےخدمت کی جائے ،دوا کے مُعاملے میں تعاوُن کیا جائے ،اُن کوراضی رکھاجائے ۔

سوال: بچوں کو نعت ومنقبت کس طرح یادکروائی جائے ؟

جواب: اِنہیں ’’بچوں کا مدنی چینل‘‘ دیکھاتےرہیں،خود بھی نعت ومنقبت پڑھتےرہیں تو انہیں یادہوجائی گی ۔

سوال:رِشتہ کرنے میں برادری کا عمل دَخل دینا کیسا ؟

جواب:میرامشورہ ہے کہ نِکاح کرنےمیں ماں باپ اوربرادری کواِعتماد میں لیا جائے ،ماں باپ کوراضی کرکے نِکاح کریں گے تو مسائل بھی نہیں ہوں گےاوربرکت بھی ملےگی ۔

سوال:جائز دُعاقُبول نہ ہواور یہ سوچ کر کہ ‘‘ہوسکتاہے کہ میرے لیے یہ چیز بہترنہ ہو‘‘ دُعامانگنا چھوڑدینا کیسا ؟

جواب:جائزدُعا مانگنانہیں چھوڑناچاہئے ،دُعا تو عبادت ہے،یہ بظاہرقُبول نہ ہورہی ہوتو مانگنانہیں چھوڑ چاہئے ،جودُعابظاہرقُبول نہ ہو،اُس کااَجروثواب دُعامانگنے والےکے لیے جمع ہوتارہتاہے ۔

سوال:’’نیلی آنکھوں والادھوکے باز ہوتاہے‘‘یہ کہنا کیساہے؟

جواب:اس طرح کی باتیں عوامی اوردل آزاری کاباعث ہیں ،جیسابھی بنایاہے، اللّٰہ پاک نےبنایاہے۔ایسی کوئی بات نہ کی جائے ۔

سوال: تحدیثِ نعمت کسےکہتے ہیں ؟

جواب: اللّٰہ پاک کی نعمت اورتوفیق کا اظہارتحدیثِ نعمت کہلاتاہے ۔

بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ

سوال: خراٹے زیادہ آئیں تو کیا کریں ؟

جواب: نیند پوری کی جائے ،نیند پوری نہ ہونے یادکھاوٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے خراٹے زیادہ آتے ہیں ،طبی علاج بھی ہے ،اپنے ڈاکٹرسےمشورہ کرلیاجائے ۔

سوال: بسااوقات آپ سمندری جہاز کے ذریعے سفرِمدینہ کی دعاکرتے ہیں کیا سمندری جہازکے ذریعے سفرِمدینہ مشکل نہیں ہے ؟

جواب: مشکل ہے مگراس کا اپنا لُطف ہے ۔

سوال: دُودھ پینے کے بعدکیادُعامانگی جائے ؟

جواب: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ ۔

سوال: ساری نعمتوں کا شکرکیسے اداکریں ؟

جواب:مکمل طورپر شکرتو ایک نعمت کا بھی ادانہیں ہوسکتا ،البتہ ساری نعمتوں کے شکرکے لیے حدیثِ پاک میں یہ دُعاآئی ہے ،اَلْحَمْدُللہ یہ دُعاپڑھنا میرےمُعمولات میں شامل ہے : صُبح کو یہ دُعاپڑھے: اللهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ ،شام کےوقت یہی دعاپڑھے مگر’’ مَا أَصْبَحَ‘‘ کی جگہ مَا أَمْسَى پڑھے ۔

سوال: اچھے اوربُرےدوست کی پہچان کیاہے ؟

جواب:اچھا دوست وہ ہے جس کو دیکھ کر خُدا یادآجائے ،اس کی صحبت میں ہماری نیکیوں میں اضافہ ہو ،اوراگرہم ذکر اللّٰہ سے غافل ہوں تووہ یاد دلائے،اس دَورمیں ایسا دوست کروڑوں میں ایک ہوگا ،اس لیے علمائے اہل سنت اوردعوت ِاسلامی کے عاشقانِ رسول کی صحبت اختیارکرنی چاہئے ۔

سوال: بخل(کنجوسی) کی کتنی صورتیں ہیں ؟

جواب:دوصورتیں ہیں :(1)شریعت نے جومالی حُقوق واجب کئے ہیں اُن کو اداکرنے کے لیےخرچ نہ کرنامثلا زکوۃ ادانہ کرنابخل ہے۔(2)جہاں مروت میں خرچ کرنا ہوتا ہے مثلا مہمان آئے تومہمانی نواز ی کرنے میں خرچ نہ کرنابھی بخل ہے۔

سوال:حضر ت ِامامِ حسن رضی اللہ عنہ کا یومِ وِلادت کیا ہے ؟

جواب:15رمضانُ المبارک

سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’حسن ‘‘رکھاہے،تاکہ امامِ حسن رضی اللہ عنہ سےبرکتیں ملیں تو کیا مجھے برکتیں ملیں گی ؟

جواب: اِنْ شَاءَ اللہ برکتیں ملیں گی ۔

سوال: آپ نے ماہ رمضان کےروزے کب سے رکھنے شروع کئے ؟

جواب:اتنا یادہے کہ بچپن میں ماہِ رمضان کی آمدہوتی تو مزہ آتاتھا،ہمارےگھر انہ نمازروزے والاتھا ،ہوسکتاہے میں نے نابالغی سے ہی ماہِ رمضان کےروزے رکھنے شروع کئے ہوں۔

سوال:دعوتِ اسلامی کےمدنی کام کا آغاز ہند کےکس شہرسے ہوا ؟

جواب: ہند کے شہربمبئی سے دعوت ِاسلامی کےمدنی کام کا آغاز ہوا،میں وہاں مدنی قافلے میں حاضرہواتھا۔

سوال: جب ہمیں مدینہ شریف جانے کی سعادت نصیب ہوتوکیا یہ ذہن ہونا چاہے کہ یہیں انتقال ہوجائے اورمیری تدفین جنۃ ُا بقیع میں ہو یا واپسی کا ذہن ہونا چاہئے ؟

جواب:یہ ذہن ہونا چاہئے کہ وہیں ایمان پر خاتمہ اورجنۃ ُ البقیع میں مدفن نصیب ہو،واپس آنے کاذہن رکھنے والے کو حضرت مولانا حسن رضا رحمۃ اللہ علیہ نے غافل کہہ کر ڈانٹاہےکہ اے واپس جانے کاذہن رکھنے والے اپنے وطن لَوٹ کر وہاں کی زندگی سے بہتریہاں مدینہ شریف کی موت اچھی ہے۔

سوال:حضر ت امامِ حسن رضی اللہ عنہ کانام کس نے رکھا ؟

جواب:ہمارےپیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ۔

سوال: حضرتِ فاطمہ رضی اللہ عنہا کامزارکہاں ہے ؟

جواب:جنۃ ُالبقیع میں ۔

سوال:سری لنکا میں آپ کے خاندان کے کون سے افراد ہیں ؟

جواب:میری ایک بہن اورایک خالہ اورخالو سری لنکا میں رہتے تھے ،اب اُن کی اولادیں ہیں ۔