14 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیدنا امام جعفر
صادق کے عرس کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا انعقاد
Wed, 11 Mar , 2020
5 years ago
دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ء بمطابق 15 رجب المرجب 1441ھ کی شب عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے عرس کے سلسلے میں مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیاگیاجس میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں
حمد باری تعالیٰ، ہدیہ نعت اورامام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی شان میں
منقبت پڑھی گئی۔ امیر اہلِ سنت علامہ محمد
الیاس عطاری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے
عاشقان رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات دیئے۔
مدنی
مذاکرے کے اختتام پر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے کونڈےکی نیاز کا اہتمام
کیا گیا جس میں عاشقان رسول کو کھیر پوری پیش کی گئی۔