
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”یتیم کسے کہتے ہیں؟“کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقان رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 13 روپے ہدیہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
رسالہ آن لائن
پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کیجئے
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفےٰ !جو کوئی رسالہ ”یتیم کسے کہتے ہیں؟“کے26 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس
کو کسی کا محتاج نہ کر صرف اپنے در کا محتاج رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہلِ
سنّت کی علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ
کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان سے تعزیت

پچھلے
دنوں کراچی میں سیدی قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ
اللہ علیہ کی پوتی اور حضرت شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ کا رضائے
الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا جن کی تدفین
مزار اقدس حضرت عبد اللہ شاہ
غازی رحمۃ اللہ علیہ سے
متصل مزار شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے قریب کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظم محمد راشد عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ
کے بھائی ڈاکٹر رضوان مدنی صاحب اور مرحومہ کے صاحبزادگان سید انس نورانی اور سید
اویس نورانی سے تعزیت فرمائی اور اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی
اور ایصالِ کے لئےرسالہ ”خاموش شہزادہ “
سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔
امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch
videoکے
بٹن پر کلک کیجئے۔

بانیِ دعوتِ اسلامی کی بہن زہرہ بنت حاجی عبدالرحمن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ کے بعد
امیرِ اہلِ سنت نے اپنی مرحومہ بہن کی بخشش و مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے رقت انگیز دعا کروائی۔واضح رہے کہ مرحومہ کو صحرائے
مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔
جنازے
سے تدفین تک کے روح پرور مناظر دیکھئے
جانشین
امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کی عاشقانِ رسول سے ملاقات

جانشین
امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی
نے 26 جنوری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن کابینہ سے آئے ہوئے اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی ۔ ملاقات کے
اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔ بعد
نماز مغرب سرجانی ٹاؤن کابینہ سےآئے ہوئے عاشقانِ
رسول کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلِ سنّت نے تشریف لاکر اسلامی بھائیوں میں کھانا تقسیم کیا۔

بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ
زہرہ بنت حاجی عبدالرحمن کا سوئم 30 جنوری
2020ء بروز جمعرات
کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں
کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد جبکہ اسلامی بہنوں کے لئے جمعرات دوپہر تین بجے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی رہائش
گاہ پر سوئم کا سلسلہ ہوگا۔
تیجے کے حوالے سے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے اپنے
صوتی پیغام میں کہا
ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز مغرب تا عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
ترکیب کی جائے اورعشاء کی نماز کے بعد ایک گھنٹہ قرآن خوانی کی جائے، اجتماعات میں
ہونے والی دعا میں بھی امیرِ اہلِ سنت کی
ہمشیرہ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ یوں
ان تمام ہفتہ وار اجتماعات کو ایصالِ ثواب اجتماع بنایا جائے۔

نبیرۂ
خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید وجاہت رسول قادری صاحب (سرپرست اعلیٰ ادارۂ تحقیقات امام
احمد رضا) رحمۃ اللہ علیہ کا 26 جنوری 2020ء کو رضائے الٰہی سےکراچی
میں انتقال ہوگیا تھا۔
امیر
اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان سید سطوت رسول
قادری اورسید صولت رسول قادری سے تعزیت کی
اور بلندی درجات کے لئے دعا فرماتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کی۔ امیر ہلِ
سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے کتاب ”فیضانِ نماز “ سے مدنی پھول پیش کیا اور
سوگواروں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام لےکر مبلغ دعوت اسلامی محمد فیصل عطاری سید وجاہت رسول قادری صاحب کے صاحبزادے کے پاس گئے اور انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ پیغام سنایا اور انہیں کتاب ”فیضانِ نماز “ تحفے میں پیش کی ۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ملاقات کی ویڈیو
امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch
videoکے
بٹن پر کلک کیجئے۔

شیخ
طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام میجر اختر سے ان کے سسر ماسٹر شفیق کے انتقال پرتعزیت کی اور
مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہوئےسوگواروں
کو صبر کی تلقین کی ۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میجر اختر کو قافلے میں سفر کرنے اور ماہِ رمضان 1441ھ میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch
videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔

امیر اہلِ
سنّت کی مرحوم محمد شریف اورمرحوم حاجی منور الدین عطاری کے لواحقین سے تعزیت
 - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں محمد شریف اور حاجی منور الدین عطاری کا رضائے الہٰی سے
انتقال ہوگیا تھا ،اِنَّا لِلہِ
وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ انتقال کی خبر ملنے پربانی دعوت
اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام ان کے لواحقین
سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔ امیر اہِل سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئے کتاب فیضانِ نماز سے مدنی پھول پیش کیا۔ امیر
ِ اہلِ سنّت نے لواحقین کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے
بٹن پر کلک کیجئے۔

25جنوری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ کثیر اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی، مدنی مذاکرے کے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: کسی کو بُر ے نام سے پکارنایابُرانام رکھنا
کیسا؟
جواب:کسی کوبُر ے نام سے
پکارنے یا بُرانام رکھنے سے اُسے بُراہی لگتااوردل آزاری ہوتی
ہے۔بُر ے نام سے پُکارنےسے اُس کے
دل میں ہماری قدرومحبت بھی کم ہوجائے گی ۔
سوال: لوگوں کواچھے
القاب دینے سے کیا فائدہ ہوگا؟
جواب:لوگوں کو جتنے اچھے ناموں سے پکاریں گے تو اُنہیں
اچھالگےگامثلا حاجی کو حاجی فُلاں ،حافظ کو حافظ فُلاں ،مفتی
صاحب کومُفتی فُلاں کہنےسے اُن کے دل
میں خوشی داخل ہوگی ،ان کے دل میں ہماری قدربڑھےگی اورمحبت میں اضافہ ہوگا۔
سوال:حنفیوں کے
دادااستاذکون ہیں ؟
جواب:امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ حنفیوں کے
امام ہیں، اِن کے استاذتابعی بُزرگ حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہہیں،یوں
حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے دادااستاذہیں ۔
سوال: ہمیں مدنی قافلے
میں کس طرف(سمت) سفرکرناچاہئے ؟
جواب:دارُالسُنَّہ کی طرف سے مدنی قافلے میں جس سمت سفرکرنے کا کہاجائے، ہمیں اُسی سمت سفرکرنا ہے۔
سوال:اولاد کو کس
عمرسے سمجھانا چاہئے ؟
جواب:اولادکو بچپن سے
ہی سمجھانا چاہئےکیونکہ اس عمرمیں سمجھاناآسان ہوتا ہے ،گالی دیں تو منع کریں
،نمازنہ پڑھیں تو نمازکی تلقین کریں ،گھر،مسجداوردکان میں ہونےوالے درس ِ فیضان
سنّت کو خود بھی سنیں اوربچوں کوبھی سنائیں
۔خود بھی دِین کا علم حاصل کریں ،مدنی قافلے میں سفرکریں،فیضانِ نمازکورس کرلیں
۔
سوال: آپ نے مدنی
مذاکرےیعنی سوال جواب کا سلسلہ کب شروع فرمایا ؟
جواب: جب سے
ہوش سنبھالایعنی چھوٹی عمر سے ہی مطالعے کا شوق تھا ، بہارِشریعت
اورفتاویٰ رضویہ کے کئی صفحات مبالغۃً سینکڑوں بارپڑھے ہوں گے ۔ یاداشت بہت اچھی
تھی ،اسکول کا امتحان بغیرتیاری کے دےکر کامیاب ہوتاتھا،دعوت ِاسلامی کے قیام سے
پہلے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا،بہارِشریعت سے درس بھی دیتا تھا ، گھنٹوں
کا سفرکرکے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہکی خدمت میں جاکر سوالات کیاکرتا تھا۔
سوال: بچے کن
باتوں پر صبرکرکےاوردیگرنیک کام کرکے ثواب حاصل کرسکتے ہیں ؟
جواب:بچے کئی مواقع پر
صبرکرکےثواب کما سکتے ہیں مثلاً ماں سے کوئی میٹھی چیزمانگی ،اس نے نہ دی، غُصّہ آگیا،
غُصّہ ضبط کرکےصبر کریں ،ماں باپ کی اطاعت کریں،اللہ پاک کاذِکر کریں،درودشریف پڑھیں،قرآنِ کریم کی تلاوت کریں،اس
طرح دیگرنیکیاں کرکےثواب حاصل کرسکتے ہیں ۔
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ ’’میتھی کے 50 مدنی پھول“پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یا اللّٰہ!جو کوئی رسالہ’’میتھی کے 50 مدنی پھول“ کے12 صفحات پڑھ
یا سُن لے، اُس کوظاہر ی باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن ۔
جانشینِ
امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے محمد راشد عطاری کا نکاح پڑھایا

جانشینِ
امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے22 جنوری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی ۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین
امیر اہلِ سنّت نے محمد راشد عطاری کا نکاح بھی پڑھایا۔
یادرہے
کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی
ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور جمعرات کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔

جانشینِ
امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 21جنوری 2020ء کو اپنی پھوپھی جان،
دادی جان، مفتی فاروق، حاجی مشتاق، حاجی زم زم رحمۃ
اللہ علیہم اَجْمعینکے مزارات پر
حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی اور دعا فرمائی۔