نیپال
شہر کاٹھمنڈو میں دستارِ فضیلت اجتماع جانشین امیر اہلِ سنت ونگرانِ شوریٰ
کی خصوصی شرکت
نیپال
شہر کاٹھمنڈو میں دستارِ فضیلت اجتماع جانشین امیر اہلِ سنت ونگرانِ شوریٰ
کی خصوصی شرکت
2019ء میں جامعۃ المدینہ نیپال سے فارغ التحصیل ہونے والوں کے لئے دستارِ فضیلت اجتماع
55 طلبہ کی دستار بندی جانشین امیر اہلِ سنّت نے کی جبکہ نگران شوریٰ نے خصوصی بیان
تفصیلات کے مطابق نیپال میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ سے 55 طلبہ
نے درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ ان طلبہ کی دستار
بندی کے لئے نیپال کے شہر کاٹھمنڈو میں دستارفضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنّتوں بھرا
بیان فرمایا۔ اس موقع پر جانشین امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ، اراکینِ
شوریٰ ، اساتذہ کرام، طلبہ اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کے
اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فارغ
التحصیل طلبۂ کرام کی دستا ر بندی فرمائی
۔