دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 فروری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: اَمیرالمؤمنین حضرتِ سیدناصدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے کچھ خاص فضائل بیان فرمائیں؟

جواب:آپ کے کئی فضائل خاص تھے مثلاً٭نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی حیاتِ ظاہری میں مسجدِنبوی میں سترہ(17)نمازیں پڑھائیں ،٭سب سے پہلے قرآنِ کریم جمع فرمایا،٭مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے ساتھ سب سے پہلے نماز پڑھی۔ ٭انبیا و مرسلین علیہم السلام کے بعد آپ تمام مخلوق میں افضل ہیں ٭سیدناصدیقِ اکبررضی اللہ عنہوہ عظیم ہستی ہیں کہ یہ خود ،ان کےوالدین، بیٹے، پوتے، بیٹاں سب صحابی تھے۔

سوال: حضرتِ سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نےکب وِصال فرمایااورکہاں دفن کئے گئے ؟

جواب:22جُمَادَی الْاُخریٰ13ھ کو وصال فرمایا اورمدینۂ منورہ میں نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکےمزارمبارک کے پہلومیں دفن کئے گئے ۔

سوال:کوئی ہمارے ہاں ہونے والے ولیمے میں شرکت تَوکرے مگرجب اُس کے ہاں ولیمہ کی تقریب ہوتو اس میں ہمیں دعوت نہ دےتو کیاکریں ؟

جواب:اپنا دل بڑارکھیں،ہوسکتاہے اسے کوئی مجبوری ہواوریہ ایساسبب نہیں جس کی وجہ سے رشتہ داری توڑدی جائے ،دعوت نہ دینے والے کو بھی چاہئے کہ وہ ایسانہ کرے جس سے دیگررشتہ داروں کواعتراض کا موقع ملے۔

سوال: بعض اوقات گھریا دعوت میں آنے والا مختلف سوالات کرتاہےاس کا کیا حل ہے؟

جواب:اس کا حل خاموشی ہے ،خاموشی عالم کا وقاراورجاہل کا پردہ ہے ،ایک چپ سو(100)سُکھ۔

سوال: کیارجب شریف کی چاندرات یا ایک رات پہلے سےچھ (6)رجب تک جو مدنی مذاکرے ہورہے ہیں، کیاآپ اس میں کراچی تشریف لائیں گے ؟

جواب:جی ہاں ۔ اِنْ شَاۤء اللہُ الرَّحْمٰن

سوال: کیاکوشش کرنا تَوکُّل کے خلاف ہےنیز یہ ارشادفرمائیےکہ ہم کیا کریں کہ ہرکام میں ہماری توجہ اللہ پاک کی طرف رہے؟

جواب: کوشش کرنا تَوکُّل کے خلاف نہیں،بندہ کوشش ضرور کرےمگربھروسااللہ پر رکھے کہ و ہی عطافرمائےگا۔اللہپاک کی طرف سے توجہ رکھنے کے لیے گناہوں سے سچی توبہ کی جائے،اچھی صحبت اختیارکی جائے اوراپنایہ ذہن بناتارہے کہ اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے ، اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے ۔

سوال:نیکی کرتے وقت یہ نیّت یاسوچ ہونا کیسا کہ اللہ پاک مجھے اجراورجنت دےگا۔

جواب: نیک اعمال تواچھی اچھی نیّتوں سےہی بجالانےہوتے ہیں ،مثلاًاجروثواب ملے،جنّت حاصل ہو،جہنّم سے چھٹکاراملے وغیرہ۔

سوال:سحری اجتماعات کے بارے میں آپ کیا ارشادفرماتے ہیں؟

جواب:یکم رجب المرجب سےسحری اجتماعات کا آغازکریں اورہرجگہ اس کی دُھوم دھام کردیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”ایک مسلمان کی عزّت“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہپاک! جو کوئی رسالہ”ایک مسلمان کی عزّت“کے 22صفحات پڑھ یا سُن لے،دنیاوآخرت میں اُس کی عزّت سلامت رکھ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِی الامِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم۔