دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک ہونے والے سینکڑوں ہفتہ واراجتماعات میں ہر ہفتے ہزاروں عاشقانِ رسول جمع ہوکرعلمِ دِین حاصل کرتے ہیں،سُنّتیں و آداب سیکھتے ہیں،مسلمانوں کے قُرب کی برکتیں حاصل کرتے۔ سنّتوں بھرے اجتماعات جہاں اسلامی بھائیوں کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں وہیں اسلامی  بہنوں کے اجتماعات کا سلسلہ بھی ہوتا ہے ۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ،چٹاگانگ، سید پور، سلہٹ،کومیلا اورفنی میں اس ہفتے تقریباً159 سنّتوں بھرے اجتمات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 8ہزار26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح ایسٹ افریقہ کے ملک ماریشس، موزمبیق، ملاوی تقریباً19 مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 426 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔