مختلف لواحقین سے تعزیت

Sun, 26 Jan , 2020
5 years ago

شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید لعل حسین نقشبندی، طیبہ بی بی، بلقیس بیگم ، غلام فاطمہ اور بابو اکرم بیگ نقشبندی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔ امیر اہِل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب فیضانِ نماز سے مدنی پھول پیش کیا۔امیر ِ اہلِ سنّت نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے لئے خوب ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”میتھی کے 50 مدنی پھول“کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقان رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 11 روپے ہدیہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Download Now

دعائے عطار

یا اللہ عَزَّوَجَلَّ!جو کوئی رسالہ’’میتھی کے 50 مدنی پھول“ کے12 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کوظاہر ی باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

رسالہ آڈیو میں سنن کے لئے کلک کیجئے

Audio Book


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید سردار علی ( صوبائی وزیر ثقافت)، سید سرفراز علی اور سید سرتاج علی سے ان کے ماموں اور سید نور علی (چیئر مین عمر کوٹ) سے ان کے بھائی حاجی سیدعلی مردان کے انتقال پر بذریعہ آڈیو پیغام تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انہیں ایصالِ ثواب بھی کیا۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کومرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے ،فیضانِ نماز کا مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےشاہد، شاہ زمان نقشبندی، ایوب ، حاجی ابراہیم میمن، نعمان عطاری ، محمد شریف بٹ، محمد اسلم نقشبندی، آسیہ بیگم، سکینہ بی بی اور عائشہ خاتون کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ان کے لواحقین کے نام صوتی پیغام جاری کیاجس میں مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی ا ور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ اپنے مرحومین کے لئے خوب ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید وجاہت رسول قادری صاحب سے ان کی علالت پر بذریعہ آڈیو عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ئیں کیں۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔

18 جنوری  2020 کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ کثیر اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی، مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: جب کسی کو چھینک آئےتو وہ کیا کہے؟

جواب:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کہے اگرصرف اَلْحَمْدُ لِلّٰہبھی کہا تب بھی دُرست ہے ۔

سوال: چھینکنے والاچھینکنےکے بعدکیا کلمات کہے تو دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا؟

جواب:جب چھینکنے والاچھینکنے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَال کہے اوراپنی زبان دانتوں پر پھیرلیا کرے تو دانتوں کی بیماریوں سےمحفوظ رہے گا۔ سوال:وہ کون ساعمل ہے جس کو کرنے سے دانتوں ،کانوں ، کمر کے درد اوربد ہضمی سے محفوظ رہے گا؟

جواب:جو کسی چھینکنے والے کے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے سے پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لے تویہ دانتوں ،کانوں ، کمر کے درد اوربد ہضمی سے محفوظ رہے گا۔

سوال: کیا کتاب لکھنے میں بھی مشقت ہوتی ہے؟

جواب: کتابیں لکھنے کاکام دماغی اورمشقت والا کام ہے،کافی محنت کرنا پڑتی ہے ۔میں نےجب"فیضانِ نماز"پر کام کیا تو میری انگلیاں جام ہوجاتی تھیں، حکیم صاحب سے رابطہ کرکے اس کا علاج کیا ،اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دُرست ہیں ۔

سوال:آپ کی مُونچھوں کا کلرسفید ہونے کی کیاوجہ ہے؟

جواب: میں نے نیّت کی ہے کہ میں اپنی داڑھی مہندی نہ لگا کر سفید کرلوں ،اس میں میری کچھ اچھی اچھی نیّتیں بھی ہیں،مثلاًمیں نے مہندی لگانا شروع کی تو اہلِ محبت نے کلر لگانا شروع کردیے،جس میں کئی مسائل ہیں،ان مسائل سے بچت ہوگی،مہندی لگانے میں وقت لگتاہے،وقت کی بچت کی نیت ہے،گھر کے کسی فرد اورنگرانِ شوریٰ نے داڑھی سفیدکرنے کا کہا،ان کی دِلجوئی کی نیّت ہے۔

سوال: مُراقَبہ کیا ہےاورمُراقَبہ کرنےکا طریقہ کیا ہے؟

جواب: مُراقَبہ کسی چیز پر ایک دَم توجہ دینے کو مُراقبہ کہتے ہیں،مثلاً سارے خیالات کو چھوڑ کر مدینہ شریف کے بارےمیں سوچنا ۔اسی طرح قیامت ،آخرت کے بارے میں سوچنا ،گنا ہ ہوجائے تو آنکھیں بند کرکےاس پر غورکرکے توبہ کرنااوراپنےآپ کو ڈرانا یہ سب مُراقَبے کی صورتیں ہیں۔

سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے زندگی کی بے ثباتی اورآخرت کے بارے میں اپنےجذبات کا اظہارکن الفاظ سے فرمایا؟

جواب: زندگی کا کوئی بھروسانہیں ،مجھے اپنا بچپن ،جوانی اوراس میں(مدنی کام کےلیے)کوشش وہمت کرنا یاد ہے،سب خواب لگتاہے ، اب بڑھاپے کی جوکیفیت ہے، وہ میں ہی جانتاہوں کہ کس طرح قبروآخرت کی یاد آتی ہے ،موجودہ سانسیں تو بونس ہیں ،بس اللہ پاک ایمان سلامت رکھے اورایمان پر خاتمہ ہو۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”سرکار(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )کا اندازِ تبلیغِ دینپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یاربَ المصطفیٰ!جو کوئی رسالہ ”سرکار(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )کا اندازِ تبلیغ دِین“ پڑھ یا سُن لے،اس کو ایسابندہ بنا جس کی دُعائیں قبول ہواکرتی ہیں اوربے حساب مغفرت اُس کا مُقدربنادے ۔ اٰمِیْن ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغِ دین“کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ تمام عاشقان رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل کی دعائیں حاصل کریں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیہً حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رسالہ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Download Now

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کیجئے

Audio Book


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں نگرانِ مجلس شاہنواز احمد عطاری  نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان اور مظفر گڑھ زون کا مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں اراکینِ زون اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز شعبے کی ترقی کے لئے ذمہ داران کے درمیان مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔


جانشینِ امیراہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ایک اسلامی بھائی احمد عطاری کے والد صاحب  جنید عطاری سے ان کے گھر جاکر عیادت فرمارہے ہیں۔ آپ نے جنید عطاری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی فرمائی۔(13 جنوری 2020ء)


اشاعتِ علمِ دین کا زبردست جذبہ رکھنے والی دورِ حاضر کی عبقری شخصیت  عالمی مذہبی اسکالر مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آج مؤرخہ 11 جنوری 2020ء بروز ہفتہ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی کو مفتی فضیل رضا عطاری کا ایک ویڈیو پیغام فارورڈ کیا ہے جس میں مفتی صاحب نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا ایک قول سنا رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مفتی فضیل صاحب نے کہا کہ قراٰنِ کریم میں مسلمان مردوں اور عورتوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کا ذہن دیا گیا ہے۔ حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ نگاہیں نیچی رکھنے پر کون سی چیز میری مدد کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: تم جس چیز کی طرف نگاہ اٹھاؤ اس سے پہلے یہ سوچ لو کہ ناظرِ حقیقی یعنی اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے۔

امیر اہلِ سنت نے یہ ویڈیو سینڈ کرنے کے بعد اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے بذاتِ خود فارورڈ کی ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی جن کی گفتگو سننے کے لئے دنیا بڑی بے تاب نظر آتی ہے ان کا اپنے پیغام کی بجائے کسی دوسرے عالمِ دین کا تبلیغی پیغام ارسال کرنا آپ کے دین اسلام کی خدمت میں مخلص ہونے کی نشاہی اور وسیع ظرف ہونے کی علامت ہے۔ اللہ پاک امیرِ اہلِ سنت کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے اور ہمیں آپ کے راستے پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین


امیرِ اہلِ سنت کے رضاعی پوتے حسن رضا ابن حاجی علی رضا 13 جمادیٰ الاولیٰ 1441ھ کو 4 سال کے ہوگئے۔ امیراہلِ سنت نے حسن رضا کی سالگرہ کیسے منائی یہ جاننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”تانبے کے ناخُن“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائی جائے گی۔ تمام عاشقان رسول اس رسالے کو پیشگی ہی حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل کی دعائیں لیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے صرف 12 روپے ہدیہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دعائے عطار

یا اللہ! جو کوئی رسالہ”تانبے کے ناخُن“ کے26 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے لوگوں کی غِیبتیں کرنے اور سُننے سے بچا۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رسالہ آن لائن  اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/tambay-kay-nakhun

AUDIO BOOK