پچھلے دنوں مہر انور، محمد اکبر، شہباز عطاری،شیخ حبیب اللہ خان، قاری صلاح الدین اور اُمِّ نصر اللہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب” فیضانِ نماز “ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔