حضرت علی کرّم اللہ وجھہ الکریم کو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بھائی کہنا جائز ہے،
مولانا الیاس قادری
8 فروری 2020 ء کی رات دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں
مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔
امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی مذاکرے میں ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ
دلاتے ہوئے حدیثِ پاک یا علی انت اخی فی الدنیا
والآخرۃ ”یعنی اے علی تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی
ہو“ (مستدرک للحاکم ، الحدیث 4345،
ج3، ص 550) بیان کی اور فرمایا کہ حضرت علی کرّم اللہ وجھہ الکریم کو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا
بھائی کہنا جائز ہے۔